دعوت اسلامی
کی مجلس سکیورٹی کے تحت پچھلے دنوں نگران
مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے فیصل آباد ریجن اوکاڑہ زون پتوکی شہر پولیس اسٹیشن
میں S.H.Oسے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی
کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے آقا ئے دو جہاں
ﷺ دکھیاری امت کی خدمت میں مصروف عمل شعبہ دعوت اسلامی ویلفیئر کے کاموں کے حوالے
سے بتایا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضان مدینہ پتوکی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
اور مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی جس پرS.H.O نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے امیر اہلسنت اور دعوت اسلامی کے حوالے
سے اپنے تاثرات دئیے۔(رپورٹ: محمد علی عطاری)
دعوت اسلامی
کی مجلس سکیورٹی کے تحت پچھلے دنوں نگران
مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے فیصل آباد ریجن اوکاڑہ زون پتوکی شہر کا دورہ
کیا اور سکیورٹی مجلس ذمہ داران رضا کار اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ
لگایا۔
نگران
مجلس نے شرکا کو 12 مدنی کاموں میں شمولیت کے حوالے سے اہم نکات دیئے اور شخصیات سے
ملاقاتیں کیں ۔محمد عادل عطاری نے شرکا کو آن لائن کورسز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: محمد علی عطاری)
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں دنوں یوکےبرمنگھم ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں چار کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی ریجن سطح ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
یوکے مانچسٹرمیں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام7
ستمبر2020ء کو یوکے مانچسٹر(Manchester) میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ داراسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور جن علاقوں میں مدارس نہیں ہیں ان میں مدارس کھولنے اور
شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دیئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام
7 ستمبر2020ء کو یوکے مانچسٹر(Manchester) میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور مدنی انعامات کے
رسائل اردو اور انگلش میں تقسیم کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی انعامات کے اجتماعات
رکھنے اور زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو عاملاتِ مدنی انعامات بنانے
کے اہداف دیئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام
یوکے برمنگھم(Birmingham) میں مدنی
انعامات کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں کابینہ مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اورمدنی انعامات کے شعبے
میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی
عاملات بنانےاور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے نیز
خاص طور نوجوان نسل کو عاملاتِ مدنی انعامات بنانے کے لئے انگلش زبان میں مدنی انعامات کے
اجتماعات منعقد کرنےاورمدنی انعامات کے رسائل تقسیم کرنے کےاہداف مقرر کئے ۔
یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات پر آن لائن سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات
برٹن ، لیسٹر ، ناٹنگھم اور پیٹربورو (Burton,
Leicester, Nottingham and Peterborough)میں آن لائن سنتوں
بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 139 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن والتھم اسٹو( Walthamstow) میں مدنی دورے کا
سلسلہ ہوا جس میں چھ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی
کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
گلاسگوکابینہ کے شہر پولک شیلڈز میں مدنی دورے کا سلسلہ
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام 8ستمبر 2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو(Glasgow) کابینہ کے شہر پولک شیلڈز (Pollokshields) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں چھ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیراہتمام2 ستمبر تا 9 ستمبر2020ءتک
یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، راچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن
، وارنگٹن ، پریسٹن ، برنلے ، بلیک برن اورایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington,
Preston, Burnley, Blackburn, Accrington)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے
جن میں تقریباً 634 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
لندن ایسٹ ہام(East Ham) ڈویژن کی جملہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نو
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی
حلقے و مدنی دورے کو مضبوط کرنے نیز دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانےکی ترغیب دلائی۔
یوکے کے ویسٹ یارکشائر
کابینہ میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 ستمبر 2020ء کو یوکے کے ویسٹ یارکشائر (West Yorkshire) کابینہ میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و
بیش 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیاجس میں اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے
کا ذہن دیا ، مدنی مشورے کا نظام مضبوط بنانے ،
مدنی مشورے میں مکمل وقت شرکت کرنے اور مدنی حلقوں کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا۔
Dawateislami