امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےفرمان پر صوبہ پنجاب اورکراچی سمیت اندرون سندھ میں بارش اورسیلاب سےہونےوالے نقصانات کے بعددعوت اسلامی ویلفیئر کےتحت امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات:

پنجاب کے شہر بھلوال کے اطراف میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عاشقان رسول میں راشن تقسیم کیاگیا۔رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری، رکن شوریٰ حاجی جنیدعطاری مدنی اور رکن شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی نے ویلفیئر کے اسلامی بھائیوں کےہمراہ متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔ متاثرین نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا ۔

اسی طرح ہیڈمحمدوالابستی پپلی والا مظفر گڑھ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی کاموں کا سلسلہ ہوا۔ دعوت اسلامی ویلفیئر کے ذمہ داران نے سیلابی علاقوں میں گھر گھر جاکر راشن تقسیم کیا۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے متاثرین میں نیکی کی دعوت بھی عام کی اور بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کا ذہن بھی دیا۔ جس پر متاثرین نے اپنی نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی ویلفیئر کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں بھی دعوت اسلامی ویلفیئر کی جانب سے متاثرین میں پکا ہوا کھانا اور پانی کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے متاثرین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کھانے کے ساتھ ناشتے کی بھی ترکیب کی۔ اس سلسلے میں پاپے،بسکٹ، چینی،پتی اورخشک دودھ کے پیکٹ بناکر تقسیم کیا گیا۔

دعوت اسلامی یلفیئر کی جانب سے سندھ کے ہی شہرجوہی میں بھی پکا ہوا کھانا اور پانی تقسیم کیاگیا نیز نگران لاڑکانہ زون نےدیگر ذمہ داروں کے ہمراہ اندرون سندھ جوہی کے علاقے واہی باندی میں سیلاب سے مکمل طور پر گرجانے والے گھروں کا سروے کیا جبکہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے سندھ کے شہر میرپورساکرو میں سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کے سلسلے میں ایک راشن سے بھری گاڑی بھی روانہ کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے  100 سے زائد شعبہ جات میں ایک شعبہ ” مجلس کفن دفن “ بھی ہے جس کا کام مسلمان میتوں کو شریعت کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق غسلِ میت دینا کفن دینا اور لواحقین کی غمخواری میں شریک ہونا ہے۔ اس مجلس کے تحت مختلف اوقات میں کفن دفن کورس منعقد کیا جاتا ہے جس میں شرکا کو تجہیز و تکفین کا طریقہ سکھایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں مجلس کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں Australia میں 7 دن کے شارٹ آن لائن کورس کا آغاز ہوا ۔

اللہ کے کرم سے اس کورس میں کثیر تعداد میں طلبہ علم دین کی شرعی مسائل سیکھنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں آپ بھی دعوت اسلامی کی طرف سے دیئے جانے والے سنہری مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے دیئے گئے لنک پر کلک کر کے مزید اپڈیٹس حاصل کر سکتے ہیں ۔

https://news.dawateislami.net/


26 اگست 2020 بروز بدھ ریجن ذمہ دار مجلس تاجران محمد اویس عطاری اور نگران کابینہ حاجی  اشفاق احمد عطاری نے رحیم یار خان میں تاجروں سے ملاقاتیں کیں اور مدنی حلقہ لگایا ۔

ذمہ داران دعوت اسلامی نے تاجروں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا اور شعبہ دعوت اسلامی ویلفیئر کے کاموں کے حوالے سے بتایا جس پر تاجروں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے تحت 04 ستمبر2020ء بروز  جمعۃ المبارک لاہور روڈ شیخوپورہ میں بستے کا افتتاح ہوا اس موقع پر نگران کابینہ، ریجن ذمہ دار مجلس مدنی بستہ، مفتش مدنی بستہ سمیت دیگر عاشوانِ رسول موجود تھے ۔

مبلغ دعوت اسلامی و نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبدالرشید عطاری نے صدقے کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو دین اسلام کی ترقی میں کوشاں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اس عظیم دینی خدمات میں ہاتھوں ہاتھ عطیات جمع کر وا کر اس نیک کام میں حصہ لیا اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:غلام جیلانی عطاری)


دعو ت اسلامی کے تحت 7ستمبر 2020ء بروز پیر لاہور ریجن میں 535مقامات پر سحری اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 2706 عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پرمبلغین دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے۔ اجتماع کے اختتام عاشقان رسول نے نماز تہجد بھی اداکی۔


آج 10 ستمبر 2020ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسولSocial distanceکے ساتھ اس اجتماع پاک میں ضرور شرکت کریں۔


ہل ٹاؤن نزد عوامی چوک، منظور کالونی کراچی میں18 ستمبر 2020ءبروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء افتتاحِ مسجد فیضان اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا عبد الحبیب عطاری کے والد مرحوم حاجی یعقوب گنگ کے ایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبد الحبیب عطاری فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


9ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک ندیم بارا کی آمد ہوئی۔ فیضان مدینہ میں موجود ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں خوش آمدید کہا اور مدنی مرکز میں قائم مختلف شعبہ جات کادورہ کروایا۔

بعدازاں ملک ندیم بارا نے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی چینل کے اجیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ دوران تربیت نگران شوریٰ نے مدنی چینل کی مزید بہتری کے لئے گفتگو بھی کی۔


دنیا کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے،ساری دنیا میں شجر کاری پر زور دیا جا رہا، اسی ضمن میں دعوت اسلامی نے سر سبز و شاداب پاکستان مہم کا آغاز کیا ۔

پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے امیر اہلسنت کے فرمان پر شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پتوکی شہر سکیورٹی مجلس کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ ملکر پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا اور حاضرین کو دعوت اسلامی کی اس مہم میں ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد علی عطاری)

دوسری جانب نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے مختلف آفس میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی دکھیاری امت کی خدمت میں مصروف عمل شعبہ دعوت اسلامی ویلفیئر کے کاموں کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امیر اہلسنت اور دعوت اسلامی کے کام کو خوب سراہا ۔ (رپورٹ: محمد علی عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت  پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے فیصل آباد ریجن اوکاڑہ زون پتوکی شہر پولیس اسٹیشن میں S.H.Oسے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے آقا ئے دو جہاں ﷺ دکھیاری امت کی خدمت میں مصروف عمل شعبہ دعوت اسلامی ویلفیئر کے کاموں کے حوالے سے بتایا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضان مدینہ پتوکی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی جس پرS.H.O نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے امیر اہلسنت اور دعوت اسلامی کے حوالے سے اپنے تاثرات دئیے۔(رپورٹ: محمد علی عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت  پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے فیصل آباد ریجن اوکاڑہ زون پتوکی شہر کا دورہ کیا اور سکیورٹی مجلس ذمہ داران رضا کار اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا۔

نگران مجلس نے شرکا کو 12 مدنی کاموں میں شمولیت کے حوالے سے اہم نکات دیئے اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔محمد عادل عطاری نے شرکا کو آن لائن کورسز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: محمد علی عطاری)