دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کویت کے ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ3 دن کے سنتوں بھرے اجتماعاتِ ذکر شہادت کے تیسرے دن میں تقریبا22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے یزید پلید کے بُرےکردار کے بارے میں بیان کیا صبر اور ریاکاری سے بچنے کا ذہن دیا اور اپنا وقت علم دین حاصل کرنے اور اجتما ع میں پابندی سے شرکت کو یقینی بنانے کا ذہن دیا۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی جہاں 108 سے زائد شعبہ جات میں کام کر رہی ہے وہیں ایک شعبہ مجلس اسپیشل افراد بھی ہے جس کے تحت گونگے،بہرے،نابینا اور معذور افراد کو نیکی کی دعوت دی جاتی ہے ۔

مجلس اسپیشل افراد نے پاکستان میں چار مقامات پر مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان مدارس میں اسپیشل افراد کو قرآن پاک کی تعلیم مفت دی جائیگی جبکہ شعبہ زندگی سے منسلک مختلف کورسز بھی کروائیں جائیں گے جن میں کمپیوٹر کے کورسز خصوصی طور پر شامل ہیں۔

مدارس کے مقامات درج ذیل ہیں:

٭مدرسۃ المدینہ برائے نابیناافراد، ممتاز کالونی لطیف آباد چوک حیدر آباد

٭ مدرسۃ المدینہ برائے نابیناافراد،بلڈنگ اشاعت الاسلام عقب خانیوال پیٹرول پمپ ملتان

٭ مدرسۃ المدینہ برائے نابیناافراد، کوٹلی روڈ پلاک چکسواری کشمیر

٭ مدرسۃ المدینہ برائے نابیناافراد، مین بازار کالا باغ

مدرسۃ المدینہ برائے نابیناافرادمیں داخلہ لینے کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں:

03024811716٭ 03235138219


حالیہ بارشوں میں جہاں مختلف علاقے تباہی کے زد میں آگئے وہیں خوشاب کے علاقہ پیل میں بھی شدید نقصان ہوا۔ علاقے پیل میں کثیر مکانات گرنےکے ساتھ ساتھ کئی لوگو ں کو موت نے آغوش میں لے لیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس ویلفیئر کے تحت اراکین شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی اور حاجی محمد رفیع العطاری نے مختلف ذمہ داران کے ہمراہ اس علاقے کا دورہ کیا اور پریشان زدہ لوگوں سے غمخواری کی۔ مجلس ویلفیئر کی جانب سے مقامی لوگوں میں پکے ہوئے کھانے اور نقد رقم بھی تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں مدنی ریجن کویت ڈویژن خیطان میں 3 دن کے ذکر شہادت اجتماعات منعقد ہوئے جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے تینوں دن میں امام حسین کی عبادت ، اہل بیت کی قربانیوں کے واقعات اور اپنا وقت، جان اور مال دین کے لئے قربان کرنے کا ذہن دیا نیز نماز کی پابندی کی بھی ترغیب دلائی۔


علم دین حاصل کرنے کے شوقین وہ حضرات جو دن بھر کام میں مصروف ہونے کے سبب علم دین حاصل نہیں کرسکتے۔

دعوت اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ نے ان کی علمی پیاس کو بجھانے کے لئےپانچ سالہ درس نظامی نائٹ کلاسز کا آغاز کیا ہے۔ اب تک پاکستان کے چھ شہروں ( کراچی،حیدر آباد ،لاہور،واہ کینٹ، قصور،شیخوپورہ) میں اس کی 20 سے زائد برانچیں قائم ہوچکی ہیں جبکہ کراچی میں چھ مقامات پر یہ کورس کروایا جارہا ہے۔ان جامعات المدینہ میں مختلف شعبے( ڈاکٹر، تاجر ، وکیل، اسکول ٹیچر، گورنمنٹ جاب، پرائیویٹ جاب، اسٹوڈنٹس فیلڈ) سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی علمِ دین حاصل کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ نائٹ کلاسز کا دورانیہ نماز عشاء کے بعد ڈھائی گھنٹے ہے ۔

کراچی میں درس نظامی نائٹ کلاسز کے مقامات درج ذیل ہیں۔

٭جامعۃ المدینہ کنز الایمان، نزد الصدف اسکوائرگرو مندر متصل جامع مسجد کنز الایمان

٭جامعۃ المدینہ فیضان شمع مدینہ مدنی کا لونی (دھوراجی کالونی) نزد مصطفیٰ مسجد

٭ جامعۃ المدینہ فیضان فیض مدینہ کریلا اسٹاپ سیکٹر5B\E

٭ جامعۃ المدینہ فیضان بلال اورنگی ٹاؤن نمبر 1 سیکٹر6\E

٭ جامعۃ المدینہ فیضان عشق رسول نزدجامع مسجد فیضان عطار کریم آباد، لیاقت آباد

٭ جامعۃ المدینہ فیضان بخاری متصل جامع مسجدمحمدی عقب ککڑی گراؤنڈ


آج 6ستمبر 2020ء بمطابق 18 محرم الحرام 1441ھ کو مفتی دعوت اسلامی حاجی محمد فاروق عطاری رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ِ ثواب کے لئے مجلس ازدیادحب کےFacebook page پر Live سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری خصوصی بیان فرمائیں۔ تمام عاشقان رسول اس اجتماع پاک میں ضرور بالضرور شرکت کریں ۔

اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MajlisIzdiyadeHub


دعوتِ اسلامی   کے زیر اہتمام پچھلے دنوں آسٹریلیا میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع منعقد ہوا جس میں میں کم وبیش 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو محاسبے کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ’’محاسبے کی اہمیت ، فوائد اور بزرگان دین اپنا محاسبہ کیسے کرتے تھے؟ اور ان کی زندگی میں اس کی کتنی اہمیت تھی ‘‘ بتانے کی سعادت حاصل کی ۔


دعوتِ اسلامی   کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا مکتبۃ المدینہ ذمہ دار مجلس بیرونِ ملک ذمہ دار کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے تقرریوں کے اہداف دئیے اور کتب ورسائل زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں تک پہنچنے کے حوالے سے کلام کیا نیز کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کے  63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف فاروقی کابینہ ڈویژن عطائے مرشد میں بذریعہ ا سکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا14اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے فکرِ مدینہ کرنے اور امیر اہل سنّت کا ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے سننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 اگست 2020ء کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ترغیب دلانے پر رسالہ سننے اور سنانے کا اہتمام کیا جاتا ہےا س ہفتے سینٹرل افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کی بھرپور کوشش سے 234 اسلامی بہنوں نے رسالہ سیرت بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستا ن کے شہر  راولپنڈی ، کینٹ کابینہ ، ذیلی حلقہ صدیق اکبر میں اجتماعِ ذکرِ شہادت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجتماع ذکر شہادت میں ’’ امام حسین کی عبادات ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ایام محرم کے خصوصی مدنی مذاکرےدیکھنے اور عاشورہ کے مقدس ایام کو عبادت میں گزارنے کا ذہن دیا ۔

رشتے داروں اور دیگر  مسلمانوں کی عزت و احترام کا جذبہ بیدار کرنے اور نیک سلوک کرنے کے فضائل پر مشتمل

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ

اِحتِرام ِ مسلم

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

36صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015سے لیکر اب تک اردو زبان کے6مختلف ایڈیشنز میں1لاکھ43ہزارسے زائد

جبکہ دیگر15زبانوں میں14ہزارسے زائد شائع ہوچکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے17روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتی ہے۔

Download Now