عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کا
مدنی پیغام دنیا کے کئی ممالک میں پہنچ
چکا ہے اور الحمدللہ یہ سلسلہ روز بروز بڑھتاہی چلا جارہا ہے۔ نیکی کی دعوت کے
ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کئی شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں دین کی خدمت کرنے میں
مصروف ہے۔ دعوت اسلامی کا ایک شعبہ خدام
المساجد و المدارس بھی ہے جس کے تحت ہزارہا مساجد تعمیر کی جاچکی ہیں اور مزید یہ
سلسلہ جاری و ساری ہے۔
اسی
سلسلے کو قائم رکھتے ہوئے افریقی ملک موزمبیق کے سٹی مانگا میں بہار شریعت مسجد کی
تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ نگران بئیرا زون ودیگر ذمہ داران نے زیر تعمیر مسجد کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کا موں
کا جائزہ لیتے ہوئےانکی حوصلہ افزائی کی اور مزید تعمیرات کےحوالے سے رہنمائی کی۔
واضح
رہے کہ یہ وہ مسجد ہے جس کا سنگ بنیاد جانشین امیر اہلسنت مولاناحاجی عبید رضا
عطاری مدنی نے سفر افریقہ کے دوران رکھا تھا۔
زیر تعمیر مسجد بہارشریعت کے اطراف میں ذمہ
داران کی کاوشوں سے مختلف مواقع پر نیکی کی دعوت کی بدولت اب تک کم وبیش 132 غیر مسلم اسلام قبول کرچکے
ہیں۔ نگران بئیرا زون نےان نو مسلم اسلامی بھائیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں
اسلامی معلومات حاصل کرنےاورنمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔
ہر مسلمان
کے دل میں اَہلِ بیت اورصحابۂ کرام کی محبت ہونی چاہئے ، مولانا الیاس قادری
5ستمبر 2020ء کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے میں
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےایک سوال کے
جواب میں فرمایا کہ امام غزالی نے لکھا
ہے کہ عورتوں کابُرقع سادہ اورڈِھیلاڈَھالاہوناچاہئے ، آپ کا مزید کہنا تھا کہ ہر
مسلمان کے دل میں اَہلِ بیت
اورصحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوان کی محبت ہونی
چاہئے ،حدیثوں میں اس کی ترغیب بھی آئی
ہے۔اپنے بچوں کو بھی اہلِ بیت اورصحابۂ کرام کی محبت سکھانی چاہئےتاکہ بچے بچے کے
دل میں ان کی محبت ہو۔یہ محبت سعادت مندوں کا حصہ اوراللہ پاک کا فضل ہے۔ ہرصحابی عادل اورمتقی ہے اورہمارے لیے واجبُ
التَّعْظِیم ہے ۔ہمیں ہرصحابی اوراہلِ بیت کےہرفرد کی محبت میں مضبوط ہوناچاہئے۔
آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید
فرمایا کہ مسلمان کو گالی دینافِسْق(گناہ)ہے ،گالی دینا مسلمان کی
توہین ہے ،ہراچھی فطرت اورشرافت والاگندی گالیاں دینے والے سےگِھن کھاتاہے ۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول
ملاحظہ کیجئے
سوال:18محرم الحرم ’’یوم مفتی دعوتِ اسلامی ‘‘ہے، اس موقع پر آپ
کیافرماتےہیں؟
جواب:ہراسلامی بھائی اوراسلامی
بہن کم ازکم 18دُرُودشریف پڑھ
کر مفتیٔ دعوتِ اسلامی کو ایصالِ ثواب کرنا نہ بھولیں ۔
سوال:کم وقت میں زیادہ علمِ دین حاصل کرنے کے لیے
کیا کریں ؟
جواب:کعبہ
شریف کی طرف منہ کرکے مُطالَعہ کریں گےتو ان شاۤءَ اللہ زیادہ علم حاصل ہوگا،کعبہ
شریف کی طرف منہ کرکےبیٹھنا سنّت بھی ہے ۔ آج کل کرسیوں پر بیٹھنے کا رواج ہے
،میرامشورہ ہے کہ جن سے بَن پڑھے وہ زمین پر بیٹھیں ،پیدل چلنے کی عادت بنائیں
،پانی خوب پئیں،پانی پینا گُردوں(Kidneys) کی صحت کے لیے ضروری ہے۔چھوٹے لقمے لے کرخوب
چباکرکھائیں ،عبادت پر قوت حاصل کرنے، عبادت بہتراندازسے کرنے کی نیت سے احتیاطیں
کریں ۔
سوال:شوگر(Sugar)نہ ہو،اس
کے لیے کیاکرنا چاہئے ؟
جواب:میٹھا کم استعمال کریں ،چائے
میں کم میٹھا ڈالیں ،مٹھائیاں نہ کھائیں ،چاول پکانے سے پہلے پانی میں بگھوئیں
اورپہلاپانی نکال دیں،پیدل چلیں۔
سوال: کیا آم (Mango)کھانے
سے شوگربڑھتاہے ؟
جواب:میراتجربہ ہےکہ آم کھانے سے
شوگرمیں اضافہ نہیں ہوتا،مگرآپ کھانے سے پہلے اپنے طبیب(Doctor) سے مشورہ کرلیں ۔
سوال:اِس ہفتے
کارِسالہ” اچھی بُری صحبت “پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی17 صفحات کا
رِسالہ ”اچھی بُری
صحبت“ پڑھ یا سُن
لے،اس کو اپنےپسندیدہ بندوں کی صحبت نصیب فرما اور اس کی بے حساب مغفرت کر۔اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جرمنی کے تین علاقوں میں تین دن ذکر شہادت اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”امام حسین کی عبادت،
کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا کردار“کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کےتحت
پچھلے ہفتے یورپین یونین ریجن میں ہونےوالے اسلامی بہنوں
کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
47 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
117 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا
پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
176 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
250
اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 مرتبہ درودپاک پڑھے۔
125اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200 مرتبہ درودپاک پڑھے۔
161 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
فلاحی خدمات کے اعتراف میں ایوانِ صدر سے دعوت اسلامی کو تعریفی لیٹر جاری
کرونا وائرس
سے متاثرین، تھیلیسیمیا و دیگر امراض کے مریضوں کے خون کی فراہمی اور بارش
زدہ علاقوں میں فلاحی خدمات انجام دینے پر صدر پاکستان
ڈاکٹر عارف علوی اور Ministry
of National Health Services Pakistan کی جانب سے دعوتِ اسلامی کو تعریفی لیٹر پیش
کئے گئے۔
لاک ڈاؤن کی صورتحال میں دعوت اسلامی نہ صرف پاکستان بلکہ ترکی، انڈونیشیا، افریقہ،
سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور ہندوستان سمیت کئی ممالک میں پریشان زدہ لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور امت
محمدیہ کی غمخواری کرتے ہوئے ان میں پکے ہوئے کھانے، راشن اور نقد رقم تقسیم کیا۔
اسی لاک
ڈاؤن میں جہاں لوگ مالی حوالے سے پریشان تھے وہیں دوسری طرف تھیلیسیمیا میں مبتلا
بچوں کے والدین خون کی فراہمی کے منتظر تھے۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے دعوت
اسلامی نے بلڈ کیمپس کے ذریعے ان کا ساتھ دیا اور رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرتے
ہوئے انہیں خون کی بوتلیں فراہم کیں ۔
لاک ڈاؤن کے معاملات چل ہی رہے تھے کہ حالیہ بارشوں نے پاکستان کے مختلف شہروں
میں تباہی مچادی جس سے کئی علاقوں میں گھر ٹوٹ کر گِرگئےاور کافی گھروں میں 5 سے 6 فٹ اور بعض گھروں میں چھتوں تک پانی
آگیا۔ان بارشوں میں کئی افراد اپنے خالق
حقیقی سے بھی جاملے۔ اس صورتحال کے سبب
مقامی لوگ کافی پریشانی کی زد میں آگئے۔
دعوت
اسلامی ویلفیئر کی ٹیم اس صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہنگامی طور
پر فلاحی کام کرنے کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچی۔ مجلس ویلفیئر کے اسلامی بھائیوں نے
امت محمدیہ سے ہمدردی کرتے ہوئے ان تک پکا ہوا کھانا ، پینے کا صاف پانی اور نقد
رقم پہنچایا۔
ان تمام فلاحی کاموں پر خراجِ تحسین پیش کرتے
ہوئے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی صاحب نے دعوت اسلامی کے لئے
تعریفی لیٹر جاری کیا ہے جس میں دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات کو سراہا اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی
کی۔
اسی طرح Ministry of National Health Services Pakistan کی جانب سے بھی ایک لیٹر جاری کیا گیا جس میں لاک ڈاؤن اور حالیہ بارشوں میں ہونے والے فلاحی کاموں کو سراہا گیا اور بالخصوص تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کے ذریعے شاندار مدد کرنے پرتعریفی الفاظ کہے گئے۔
Appreciation
Letterپڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے
لنک پر کلک کیجئے:
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”سیرتِ بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ“
پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام یوکے کی ریجن سطح پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یو کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، لندن اور بریڈفورڈ ریجن کی مدنی انعامات ریجن
سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مجلس
مدنی انعامات کے کام کو مزید بڑھانے کے لئے2021 سے 2026 ، 5 سالہ اہداف دیئے،اسلامی
بہنوں کی تقرریوں کوفروری 2021تک عملی
جامہ پہنانے کے لئے نکات پیش کئے، محاسبہ تحریک کو مضبوط کرنے کے حوالے سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع یوکے کی
مادری زبان( native language )انگلش میں کروانے کا ذہن
دیا اور مدنی انعامات کے رسائل انگلش میں تقسیم اور وصول کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے ايسٹ لندن کابینہ کی
جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں والتهم سٹو، ایسٹ
ہام اور ایلفورڈ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن ےن مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزيد بڑھانے، مدنی مذکراہ سننےاورمدنی انعامات پر عمل کرنے کا
ذہن ديا ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام یوکے کے شہر بریڈ فورڈ(Bradford) میں ” اپنی نماز درست کیجیئے
کورس“ کا اِختتام ہوا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو کورس بہت پسند آیا۔
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کی۔ اس کورس میں مختلف علاقوں
کے اسٹوڈنٹس اسلامی بہنیں بھی شریک ہوئیں۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال
بھی محرم الحرام 1442 ھ میں اسلامی بہنوں میں شہدائے کربلا کی محبت دلوں میں اجاگر
کرنے اور شہادت اما حُسین رضی اللہ عنہ کی صحیح معلومات فراہم کرنے کے لئے یوکےمانچسٹر ریجن اورلوٹن لندن کابینہ کی اسلامی بہنوں کے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں تین دن تک اجتماع ذکر شہادت کا انعقاد کیا
گیاجن میں امامِ حُسین کی عبادات ، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا
کردار کے موضوعات پر مبلغات اسلامی بہنوں
نے بیانات کئے نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔ ان اجتماعات میں مجموعی طور پر 1ہزار45اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت
حاصل کی۔
فیصل آباد کابینہ
ڈویژن رضا آباد میں تین روزہ اجتماع ذکرِ شہادت کا سلسلہ
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام فیصل آباد کابینہ ڈویژن رضا آباد میں تین روزہ اجتماع ذکرِ شہادت کا
سلسلہ ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
فیصل آباد
زون نگران اسلامی بہن نے”حضرت امام حسین رضی
اللہ عنہ کی
کرامات“ کے موضوع پر بیان اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں انڈونیشیا ریجن کے ملک ملائشیا میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”دکھیاری امت کی خیر
خواہی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔