اسلامی  بہنوں کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے حیدرآباد ریجن کے سکھر ، لاڑکانہ اور کشمور زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مکتوبات و اوراد عطاریہ کے بستوں کو مضبوط بنانے اور شعبہ کے نکات کے مطابق بستے لگانے کا ذہن دیا نیز ریجن ذمہ دار کی بستوں پر سامان پہنچانے کی بھی کوشش رہی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی آج اتوارکی شب 7:00 بجے اپنےFacebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے جس میں عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات اشاد فرمائیں گے۔

سلسلے میں شامل ہونے کے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/maulanaimranattari


دعوت اسلامی کے تحت 9ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں داتا صاحب کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


پچھلے دنوں محسن گورائیہ سابق صدر پریس کلب کے والد مرحوم کے قُل شریف کے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر ایصال ثواب اجتماع منعقد کیا گیاجس میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ، سینئر تجزیہ کارحفیظ اللہ نیازی، سینئر صحافی کالم نگار عطاالحق قاسمی، سینئر تجزیہ کار ذوالفقار احمد، گروپ ایڈیٹر سینئرصحافی ایثار رانا سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اجتماع کے اختتام پر شخصیات نے رکن شوری سے ملاقات بھی کی۔


دعوت اسلامی ویلفیئر کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے ویلفیئر کے ذمہ داران کے ہمراہ ضلع خوشاب قصبہ مٹھہ ٹوانہ پہنچے جہاں انہوں نے متاثرین میں پکے ہوئے کھانے اور مالی امداد تقسیم کیں۔

اسی طرح رکن شوریٰ پنجاب کے علاقے قائد آباد کے اطراف لکھلہ منڈی بھی گئےجہاں انہوں نے بارش اور سیلاب سے متاثرین خاندانوں کی امداد کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے لکھلہ میں موجود حضرت پیر سید امام علی شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

واضح رہے کہ دعوت اسلامی ویلفیئر ہری پور خیبر پختونخواہ میں تقریباایک ہزار متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کرچکی ہے۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں چار منزلہ رہائشی عمارت گر گئی۔ عمارت 80 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی۔ ملبے سے بچوں سمیت 7 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیاجبکہ حادثے سے دو افراد انتقال کرگئے۔ عمارت میں 15 سے 20 خاندان رہائش پذیر تھے۔ ذرائع کے مطابق ابھی بھی 20 سے25 افراد کے ملبے تلے دَبے ہونے کا خدشہ ہے۔

S.B.C.A حکام نے کہا کہ عمارت گرنے سے اطراف کی دو عمارتوں کو بھی نقصان کا خدشہ ہے اور تکنیکی ٹیم معائنہ کرکے کلیئرنس دے گی، فی الوقت عمارتوں کے مکینوں کو عمارت خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

دعوت اسلامی ویلفیئر کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کام کا آغاز کردیااورمتاثرین سے غمخواری کرتے ہوئے ان میں کھانے، پینے کی اشیاء اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے  زیر اہتمام 9 ستمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں جامعات المدینہ کراچی کے اساتذہ اور ناظمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے جامعات المدینہ کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ 


علم مؤمن کا گمشدہ خزانہ ہے، مسلمان ہمیشہ حصولِ علم کی تگ و دو میں مصروف رہتا ہے،ان  علم کے پیاسوں کےلیے ہر ہفتے کی طرح آج بھی مورخہ 12ستمبر 2020ء کی شب 9:30 دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوگا، جو مدنی چینل براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

اس مدنی مذاکرے میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے

تمام عاشقانِ رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں۔


علمِ دین کی شمع سے قلوب کو منور کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کو ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ غسل کے ضروری مسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی17 صفحات کا رسالہ ” غسل کے ضَروری مسائل“ پڑھ یا سن لےاس کو ظاہری و باطنی تمام گندگیوں سے پاک فرما اوراسے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  03 ستمبر 2020ء کو حیدرآباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ سافٹ ویئر کی ٹریننگ کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا جس میں ڈیرہ الہ یار ،لاڑکانہ ،حیدرآباد زون کی زون نگران نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے آٹھ مدنی کام کارکردگی سافٹ ویئر کی ٹریننگ دی ۔ اس ٹریننگ میں ڈویژن وائز سافٹ ویئر کارکردگی تیار کرنے کا طریقہ بتایا گیا درست فارمیٹ کے مطابق اور پچھلے ماہ کی کارکردگی کا تقابل ڈویژن وائز اندراج کرنے کا ذہن دیا اور سافٹ ویئر کے فوائد بیان کیے ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شب و روز کےزیر اہتمام  8 ستمبر 2020 ء کو بذریعہ اسکائپ شب و روز پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی، ملتان اور فیصل آباد کی شب و روز ذمہ داراسلامی بہنون کا ریجن سطح کا مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورے میں شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شوریٰ و کابینہ کے تربیتی نکات دئیےاور مدنی خبریں وصول و چیک کرنے کا طریقہ بتایا نیز کارکردگی فارم سمجھایا مز ید یہ کہ تقرریوں کے اہداف پر توجہ دلاتے ہوئے کام کو بڑھانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  02 ستمبر2020ء کو حیدرآباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ سافٹ ویئر کی ٹریننگ کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا جس میں سکھر ،نواب شاہ ،میر پور خاص زون کی زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے آٹھ مدنی کام کارکردگی سافٹ ویئر کی ٹریننگ دی اس ٹریننگ میں ڈویژن وائز سافٹ ویئر کارکردگی تیار کرنے کا طریقہ بتایا گیا درست فارمیٹ کے مطابق اور پچھلے ماہ کی کارکردگی کا تقابل ڈویژن وائز اندراج کرنے کا ذہن دیا اور سافٹ ویئر کے فوائد بیان کیے ۔