دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل
آباد ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
ہوا جس میں اراکین ریجن اور زون
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
دارالسنہ مع دفاتر قانون شخصی کے تحت قائم کرنے کی ترغیب دلائی نیز قانون شخصی
کے مدنی پھول دیتے ہوئے زون نگران اسلامی
بہنوں سے اہداف بھی لئے۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے زون نگران کے ساتھ ماہانہ کارکردگی کی سافٹ وئیر میں انٹری پر
کلام کیا اور بہت اچھے انداز میں تربیت بھی کی۔ اراکین ریجن سے ان کے شعبے کے
متعلق کلام کیا گیا اور کچھ شعبہ پر اہداف بھی دئیے گئے جن میں شعبہ مدرسہ المدینہ بالغات کے تحت ریجن نگران اسلامی بہن نے اراکین
ریجن اور زون نگران اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے پڑھانے کی ترغیب دلائی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے ڈونیشن بکس کی ذمہ دار سے ان کے شعبہ کے متعلق کلام کیا اور اراکین ریجن ،زون نگران اسلامی
بہنوں کو فی اسلامی بہن 12 گھریلو صدقہ باکسز رکھوانے کا ہدف بھی دیا۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے تمام نگران اسلامی بہنوں کی صلاحیت کو سراہا اور حوصلہ افزائی
بھی کی۔ اس موقع پر تمام نگران اسلامی بہنوں نے اہداف کو پورا کرنے اور مدنی کاموں
کو بڑھانے کے لیے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔