اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام یوکے کی ریجن سطح پر  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یو کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، لندن اور بریڈفورڈ ریجن کی مدنی انعامات ریجن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مجلس مدنی انعامات کے کام کو مزید بڑھانے کے لئے2021 سے 2026 ، 5 سالہ اہداف دیئے،اسلامی بہنوں کی تقرریوں کوفروری 2021تک عملی جامہ پہنانے کے لئے نکات پیش کئے، محاسبہ تحریک کو مضبوط کرنے کے حوالے سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع یوکے کی مادری زبان( native language )انگلش میں کروانے کا ذہن دیا اور مدنی انعامات کے رسائل انگلش میں تقسیم اور وصول کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔