
عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ ویڈیو
کانفرنسنگ پاک و ہند سے بیرون ملک سفر پر
گئے ہوئے مبلغین دعوت اسلامی کا مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبدالحبیب عطاری نے
ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور مدنی کاموں کو مزید بہتر کرنے کے حوالے
سے ذہن دیا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمدامین قافلہ، رکن شوریٰ حاجی محمد علی
عطاری اور دیگر ذمہ داربھی موجود تھے۔

دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی 6 ستمبر 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن مشاورت، زون مشاورت اور
نگران مجلس ویلفیئرسمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران شوریٰ مولانامحمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے کراچی میں ہونے والے فلاحی کاموں کے حوالے سے
کلام کیا اور مدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری،
حاجی محمد فضیل عطاری، حاجی امین قافلہ اور حاجی محمد علی عطاری سمیت دیگر ذمہ داران شریک تھے۔
اراکین شوریٰ کی
کراچی کے مختلف علاقوں میں پریشان زدہ لوگوں سے غمخواری

حالیہ بارشوں میں جہاں مختلف علاقے تباہی کے زد
میں آگئے وہیں کراچی کے علاقے لانڈھی، کورنگی،ملیر اور نشتر بستی میں بھی شدید نقصان ہوا۔ ان علاقوں میں کثیر مکانات گرنےکے ساتھ ساتھ کئی لوگو ں کو
موت نے آغوش میں لے لیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس ویلفیئر کے تحت اراکین شوریٰ
حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری، سید لقمان عطاری اور حاجی امین قافلہ
عطاری نے مختلف ذمہ داران کے ہمراہ اس علاقے کا دورہ کیا اور پریشان زدہ لوگوں سے
غمخواری کی۔ مجلس ویلفیئر کی جانب سے مقامی لوگوں میں پکے ہوئے کھانے اور نقد رقم
بھی تقسیم کیا گیا۔
فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون دارالسنۃ للبنات میں شعبہ
تعلیم کے تحت آن لائن کورسز کے داخلے


دنیا بھر میں مختلف مقامات پر اصلاح معاشرہ و
ترویج دین کے لئے سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں۔ اسی تسلسل کو قائم
رکھتے ہوئےلاک ڈاؤن کے بعد فرانس، ہالینڈ اور ناروے میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا۔ ان اجتماعات میں مبلغین
دعوت اسلامی نے سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی ذوقِ عبادت اور کربلا کا واقعہ کیا درس دیتا
ہےکے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔ ان اجتماعات میں مقامی اور مختلف ممالک کے اسلامی بھائی
موجود تھیں۔

سندھ کے شہر جامشورو کے
علاقے مدینہ نگر میں دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت فیضان
امام حسین مسجد کی افتتاح کا سلسلہ ہوا ۔ نگران زون نے نماز عصر پڑھاکر اس مسجد کا
افتتاح کیا۔ اس موقع پر نگران زون نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو مسجد آباد
کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس افتتاحی تقریب میں
نگران جامشورو کابینہ، ڈویژن نگران اور مقامی اسلامی بھائی شریک بھی تھے۔

لاہورکے علاقے رنگ محل میں قائم ہول سیل گولڈ
مارکیٹ میں آل پنجاب گولڈ ٹیسٹ اینڈ ریفائن لیبارٹریز ایسوسی کے دفتر میں دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت نیکی کی
دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں چیئرمین حاجی
محمد اسلم سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس محمد ندیم عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے
مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں بھی مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور آن لائن کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔
نگران مجلس نے ان اسلامی بھائیوں کو 04اکتوبر2010ء کو ہونے والے تاجر اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیاجس کو شرکا نے قبول کیا اور اپنے
تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 5 ستمبر 2020 ء کو ریجن فیصل آباد ، ساہیوال زون،
ساہیوال کابینہ کی شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن کا گورنمنٹ پرائمری اسکول کی
ٹیچر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔

پاکستان بھر میں ان دنوں بارشوں اور سیلاب سے
تباہی مچی ہوئی ہے۔ایسے میں دکھیاری امت کی خیرخواہی کیلئے سنتوں کو عام کرنے والی
عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی ویلفیئر کے زیر اہتمام فلاحی کاموں کا
سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پر طبی کیمپ بھی لگادئیے گئے ہیں جہاں بارشوں کے
بعدپانی جمع ہونے کےباعث مختلف بیماریوں میں
مبتلا ہونے والے مریضوں کو ماہر ڈاکٹر چیک کرکے انہیں ہاتھوں ہاتھ مطلوبہ ادویات
فراہم کررہے ہیں۔ وقتاً فوقتاً مختلف شخصیات طبی کیمپ کا وزٹ کرنے لئے تشریف لارہے
ہیں۔
دعوت اسلامی ویلفیئر کے زیر اہتمام مختلف مقامات
پرلگنے والے چند طبی کیمپ کی تفصیلات درج
ذیل ہے:
٭مدینہ ٹاؤن بن قاسم کراچی ٭ابراہیم
حیدری کراچی ٭سموں گوٹھ ملیر کراچی ٭موسیٰ کالونی کراچی

دعوت اسلامی کےتحت 8ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رائیونڈ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سےمدنی
پھول دیئے۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 6ستمبر
2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس
مدنی چینل عام کریں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا
عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سےمدنی پھول دیئے۔
فیصل آباد ریجن میں شعبہ تعلیم کے تحت دارالسنہ میں غیر رہائشی
کورس کے لیے داخلے
