
شیخ طریقت
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے ساتھ یومِ قفل مدینہ کی مدنی تحریک
کا آغاز فرمایا۔ اسی سلسلے میں محرم الحرام 1442 ہجری
کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے ناروے کے مختلف
شہروں میں یومِ قفل ِ مدینہ منایا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے رسالہ’’ خاموش
شہزادہ ‘‘کا مطالعہ کیا اور 8 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ
لگانے کی سعادت حاصل کی۔
آج رات ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں جانشین امیر اہل سنت خصوصی
بیان فرمائیں گے

(کراچی اسٹاف رپورٹر)
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
جاتا ہے۔
آج بروز جمعرات رات 9:30 بجے مدنی چینل پر ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جانشین امیر اہل سنت مولانا
حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ”صبر کی بہاریں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے۔
واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات
کو دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت
کرنے والے عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں
لیکن موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں
ہورہے، فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے
دیکھنے اور سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ دن کا اجتماعِ ذکر شہادت کا انعقاد

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 26 اگست2020 ء سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ
3 دن کا اجتماعِ ذکر شہادت منعقد کیا گیا جس میں 31
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلّغۂ دعوت اسلامی نے امام حسین رضی اللہ عنہ کی عبادات کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو عاشورہ کے دن روزہ رکھنے کی فضیلت کے بارے میں بھی
بتایا۔ اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔


احیاء العلوم میں ہے کہ ایک بزرگ نے حضرت عُمَر بن
عبد العزیز عَلَیْہِ
الرَحْمَہ کو خط لکھا کہ جان لو! بندے کے لئے مددِالٰہی اس کی نیت کے مطابق ہوتی ہے، پس
جس کی نیت کامل ہوگی اس کے لئے مددِ الٰہی بھی کامل ہوگی اور اگر نیت ناقص ہوتو
اسی قدر مدد میں بھی کمی ہوتی ہے۔(احیاء العلوم، 1/221 مترجم)اس فرمان
کو یوں بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ اگر نیت خالص نہ ہو تو بندہ لاکھ جتن کرے مگر
رکاوٹوں اور بندشوں کے بھنور سے نہیں نکل پائے گا جبکہ اگر نیت خالص ہو اور بندہ تنہا بےسروسامانی
میں کسی کام کو کرنے چلے تو اللہ کریم اس
کیلئے ایسے اسباب بنائے گا کہ وہ جو اکیلا چلا تھا ایک وقت آئے گا کہ زمانہ اس کی
طرف متوجہ ہو جائے گا اور لوگ اس کے
اشارۂ ابرو کے منتظر ہوں گے۔
اس فرمان کی عملی تفسیر آج دعوتِ اسلامی کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔ 2ستمبر1981وہ دن تھا کہ جب شیخِ طریقت، علامہ مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنیتِ خالص کے ساتھ عزمِ مصمم لے کر تنہا اس میدان میں نکلے تھے اور آج اللہ پاک کی رحمت سے افرادی قوت (Manpower)اور سرمایہ (Finance)کی کثرت
میں دعوتِ اسلامی کی مثال نہیں ملتی، اور کسی بھی تنظیم کیلئے یہی دو چیزیں اصل
ہوتی ہیں۔ یقیناً یہ سب امیر اہلسنت کی سچی نیت کا فیضان ہے۔ اللہ
پاک امیر
اہلسنت کے صدقے ہمیں بھی نیتوں میں اخلاص
کی دولت عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کو مزید برکتیں عطا فرمائے۔ امین

وقت
کے سیلاب کوصحیح سمت پھیرنا،خطرات اورنقصان کی جگہوں سے پہلے بند لگانا، بنجر
زمینوں، ریگستانوں کی آبادکاری کا اسے ذریعہ بنانا اور سیلاب زدہ مقامات پر امدادی
کاروائیاں کرنا یقیناً وقت کی ضرور ت کو پورا کرنا اور صحیح وقت پر درست
فیصلہ کرنا ہے۔ اس خوبصورت جملے کی تصویری صورت اورعملی نمونہ کا پورا پورا
حق ادا کرنے والی میری اور آپ کی تحریک دعوت اسلامی ہے۔ جس نےمعاشرے کی دنیا اور
آخرت کو سنوارنے، معاملات کو سدھارنے کے لئے جو فیصلے کئے، ان پر جو عمل کیا
اور چمکتی، دلوں کو چھوتی اور تعریف پر مجبور کرنے والی خدمات سر انجام دیں
اس کے نتیجے میں ایک، دس، سو، ہزار، لاکھ نہیں بلکہ لاکھوں لاکھ لوگ معاشرے
میں راحت کی زندگی گزار رہے ہیں، ذہنی ، قلبی اور جسمانی سکون پا رہے ہیں۔ آج 2 ستمبر کا دن ہے، خوشی کا دن ہے، اس پیاری، مذہبی،فلاحی عالمگیر تحریک دعوت
اسلامی کا یوم تاسیس ہے، ہمیں بھی چاہئے کہ موقع کا فائدہ اٹھائیں، خوشی منائیں
اور اس تحریک کا ساتھ دیں۔

پاک
و ہند میں ایک وقت وہ تھا کہ مسلمانوں
کو اپنے ایمان کی حفاظت اور عقیدے کی
پہچان کے لئے کسی مضبوط اور منظم پلیٹ
فارم کی ضرورت تھی۔ اگرچہ حفاظتِ دین و ایمان کا کام سرانجام دینے کے لئے کئی
جماعتیں میدانِ عمل میں تھیں لیکن ان کے دائرۂ کار اتنے وسیع نہ تھے کہ وہ ملک و
بیرونِ ملک یا دنیا بھر کے مسلمانوں کو مضبوط پلیٹ فارم مہیا کر سکیں ۔
ایسے
میں اللہ پاک کے
فضل اور نبیٔ کریم ﷺ کی رحمت سے علمائے کرام نے 2 ستمبر 1981ء کو ”دعوتِ
اسلامی “ کی صورت میں ایک پودا لگا کر امیرِ اہلِ سنّت کو اس کی نگہبانی و نگرانی
پر مقرر کر دیا۔ اس خُودار،محنتی،دُھن کے پکے،قول و فعل کے سچے، مہربان و مشفق ”نگہبان“ کا کیا کہنا! مولانا الیاس قادری
صاحب نے دعوتِ اسلامی کے اس ننھے پودے کی
بقا ، نگہداشت ،موسموں کی سردی و گرمی اور مخالف ہواؤں کے تھپیڑوں سے حفاظت کے عمل کو نہ صرف جی جان سے نبھایا بلکہ اس کی ترقی
و بڑھوتری کے لئے اپنا خون پسینہ تک بہانے میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی۔

آج
2ستمبر2020 کی صبح جب نمازِ فجر ادا کرچکاتو دل ودماغ پر کسی خوشگوار یاد نے دستک
دی، فوراً ذہن میں آگیا کہ آج تو
یومِ دعوتِ اسلامی ہے ،میرے ذوق نے تقاضا کیا کہ میں آج سب سے پہلی مبارک باد اس
ہستی کو دوں جس نے آج سے کم وبیش 39 سال پہلے اس ثمربار درخت کا بیج بویا تھا،چنانچہ
میں نے عاشقانِ رسول کی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی ،امیراہلسنّت حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کو مبارکباد کا پیغام
بھیجا چند ہی لمحوں میں اس کا رپلائی بھی موصول ہوگیا جس پر دل بہت خوش ہوا۔علاوہ
ازیں میں جانشینِ امیراہلسنّت الحاج مولانا عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی
،نگرانِ شوریٰ مولاناحاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری اور دیگر اراکین شوریٰ کو
بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ
وَجَلَّ جب سے دعوتِ اسلامی بنی ہے اس کا قدم ترقی کے راستے پر آگےبڑھا
ہے پیچھے نہیں ہٹا،کراچی کے ایک علاقے سے اپنا سفر شروع کرنے والی دعوتِ اسلامی اولاً
پاکستان میں پھیلی پھر اس نے دنیا بھر میں اپنا پیغام پہنچانا شروع کردیا ،آغاز
میں درس وبیان اور علاقائی دورے وغیرہ سے نیکی کی دعوت عام کرنے والی تحریک کے آج 100
سے زائد شعبے قائم ہوچکے ہیں ۔اس کے طفیل کتنے ہی بڑے بڑے گناہوں میں مبتلا
مسلمانوں کو توبہ کی سعادت ملی!دعوتِ اسلامی نے بچوں ، مردوں ،عورتوں ،
جوانوں،بوڑھوں سب میں کام کیا !حافظ بنائے، قاری بنائے، عالم بنائے، مفتی بنائے،
مصنف بنائے!اس اُمت کو مدنی چینل جیسا تحفہ دیا ،سوچتا ہوں کہ وابستگانِ دعوتِ
اسلامی کی کیسی کیسی یادیں دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوں گی، ان تمام کو بھی یومِ دعوتِ اسلامی مبارک ہو، ایسے
عاشقانِ رسول کو چاہئے کہ دعوتِ اسلامی سے اپنا تعلق پہلے سے زیادہ مضبوط کرلیں
تاکہ نیکیوں کے راستے پر چلنے میں استقامت نصیب ہو۔اور جنہوں نے ابھی تک صرف دعوتِ
اسلامی کا نام سنا ہے وہ بھی دعوتِ اسلامی سے اپنا رشتہ جوڑ لیں ،اور کچھ نہیں کرسکتے
تو اولاً مدنی چینل دیکھنا شروع کردیں ، قُربت کی باقی منزلیں بھی اسی کے صدقے طے
ہوجائیں گی۔ اللہ پاک
دعوتِ اسلامی اور بانیٔ دعوتِ اسلامی کو نظرِ بدسے بچائے اور مزید عروج عطا فرمائے
۔ آمین

جو ادارے، تحریکیں اور تنظیمیں اپنے افراد
کو تعلیم اور روزگار دونوں فراہم کرتے ہیں ان اداروں، تنظیموں اور تحریکوں کی معاشرے میں پذیرائی بھی ہوتی ہے اور تحسین بھی ۔
”دعوتِ اسلامی“ کے جہاں کثیر محاسن ہیں وہیں ایک خوبی یہ بھی کہ
اس تحریک سے وابستہ افراد کو نہ صرف بہترین تعلیم و تربیت دی جاتی ہے وہیں ان کے لئے
شریعت سے آراستہ بہترین ماحول میں روز گار کے موا قع بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔ اس خوبی کی جھلک ملاحظہ فرمائیں:
(1) جو
افراد فارغ التحصیل ہونے کے بعد تعلیمِ
قراٰن اور علم دین کے فروغ میں اپنا کردار
ادا کرنا چاہتے ہیں انہیں مدرسۃ المدینہ ،
مدرسۃ المدینہ آن لائن ، جامعۃ
المدینہ اور جامعۃ المدینہ آن لائن میں تدریسی و انتظامی خدمات سرانجام دینے کا موقع فراہم کیا جا تا ہے ۔
(1) اس جدید دور میں جو لوگ آئی ٹی ڈیپار ٹ میں دین کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے
”دعوت اسلامی“ کا آئی ٹی
ڈیپار ٹ موجود ہے ۔
(3)جو لوگ میڈیا کے ذریعے دین کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے مدنی چینل کی صورت میں ایک بہترین سہولت موجود ہے ۔
(ان شعبہ جات سے وابستہ افراد کو بہترین ماہانہ سیلری کے
ساتھ قابلیت کے اعتبار سے الاؤنسز بھی پیش کئے جاتے ہیں۔)
تو آپ بھی آئیے اور ”دعوتِ اسلامی“ سے
وابستہ ہو جائیے کیونکہ
”دعوت اسلامی“نکھار تی
بھی ہے اور سنوار تی بھی ۔

بھابڑا شریف
تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا کے 3R کیبل
نیٹ ورک پر مدنی حلقہ

دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 31 اگست 2020ءبروز پیر بھابڑا شریف تحصیل کوٹ
مومن ضلع سرگودھا کے 3R کیبل
نیٹ ورک پر مدنی حلقہ ہوا جس میں مجلس مدنی چینل عام کریں کے رکن زون فضیل رضا
عطاری اور ہفتہ وار اجتماع مجلس کے رکن زون سبطین رضا عطاری کی حاضری ہوئی۔
ذمہ داران
دعوت اسلامی نے اس موقع پر کیبل سینٹر کے آنر چیئرمین یونین
کونسل بھابڑا چوہدری عنصر رانجھا اور کیبل
پروڈیوسر شیخ محمد وسیم سے ملاقات کی اور انہیں خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ
کرتے ہوئے شعبہ مدنی چینل کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو
سراہتے ہوئے مدنی چینل کا ڈیٹا اپنے ہوم چینل پر ہاتھوں ہاتھ آن ایئر بھی کر دیا۔(رپورٹ ؛ محمد
فضیل رضا عطاری رکنِ زون بھلوال مجلس مدنی چینل عام کریں)

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے
تحت شیخوپورہ کابینہ کی مارکیٹ میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا سلسلہ جاری ہے۔
25 اگست 2020ء کو ڈویژن ذمہ دار محمد احمد رضا
عطاری نے مارکیٹ میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان میں کا دورہ کیا جہاں انہوں
پڑھنے والے عاشقان رسول کی تربیت کی اور مدنی پھول دیئے۔ ڈویژن ذمہ دار نے شرکا
میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔(رپورٹ:
محمد احمد رضا عطاری)