دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 5 ستمبر 2020ء کو  سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی نگران اسلامی بہن نے دو کابینہ نیروبی اور ممباسا کا ماہانہ مدنی مشورہ لیاجس میں تقریباً سب ہی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی۔

کینیا کی نگران اسلامی بہن نے کارکردگی، شیڈول اور مدنی کاموں میں جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔ احساس ذمہ داری کے موضوع پر بیان بھی کیا، گھر درس اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کے اہداف بھی دئیے۔