کینیڈاکے
شہربرامپٹن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام19 اگست2021ء کوکینیڈاکے
شہربرامپٹن(
Brampton) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوتِ
اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں نیو کراچی کابینہ کی ڈویژن نارتھ
کراچی کے علاقے بلال ٹاؤن میں تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت شعبہ
فنانس کی مدرسۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی
بہن نے آڈٹ کی ۔
اس
آڈٹ میں ڈونیشن کے ریکارڈ کو بہتربنانے اور گھریلو صدقہ بکس طالبات کے گھر رکھوانے
کا ذہن دیا نیز مُدرسہ کی اِی ۔رسید پر تربیت بھی کی۔ اس کے علاوہ اثاثہ جات کا ریکارڈ
بنانے کا بھی ذہن دیا۔
کینیڈاکے
شہرتھورن کلف میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام20 اگست2021ء کو کینیڈاکے شہرتھورن کلف( Thorncliffe) میں مقامی زبان میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ” The journey of trials and turbulation“ کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں ، مصیبتوں
اورپریشانیوں پر صبر و شکر کرنے کی ترغیب دلائی۔
کراچی
ایسٹ زون 2 میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کا شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 میں ماہانہ
مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس
مدنی مشورے میں دینی کاموں میں تقسیم کاری
پر بیان ہوانیززون ذمہ دار اسلامی بہن کی طرف سے جو مدنی پھول ملے اس پر کلام ہوااور
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ آئندہ کے دینی کاموں کے لئے میٹ اپ ہوا۔ محرم
الحرام کا ون ڈے سیشن شخصیات میں رکھوانےاورشیطان
کےوارسے بچنے کا عمل بتاتےہوئے مسجدِ بیت بنانے کا ذہن دیا ۔مزید ہفتہ وار رسائل
سننے،پڑھنے اور ہاتھوں ہاتھ اس کی انٹری
کرنے کی ترغیب دلائی ۔اس کےبعد کارکردگی جدول میں اضافے پر حوصلہ افزائی کی ۔
کینیڈاکے
شہرکیلگری میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیڈاکے
شہرکیلگری(
Calgary) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کم و بیش 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ”واقعۂ کربلا“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو یوم عاشورہ
کے بارے میں مدنی پھول دیئے نیز اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔
لیاقت
آباد کابینہ ایف بی ایریا کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نیکی کی
دعوت کاسلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 لیاقت
آباد کابینہ فیڈرل بی ایریا میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اہل ثروت خواتین سے ملکر
انہیں دعوت اسلامی کےدینی کاموں کےبارےمیں آگاہی دی۔
مزید انہیں شجر کاری مہم کےبارےمیں بتاتےہوئےاس میں حصہ لینے کاذہن دیا اور اپنے والدین کے ایصالِ
ثواب کے لئے تقسیمِ رسائل کی بھی ترغیب دلائی ۔اس کےبعد اسلامی بہنوں نے ہاتھوں
ہاتھ شجر کاری مہم اور تقسیم رسائل کے بارےمیں تعاون کی یقین دہانی دلائی۔ اس کےعلاوہ شہدائے کربلا کی یاد میں اپنے گھر میں ون ڈے سیشن رکھنے کی بھی نیتیں
پیش کیں۔
کینیڈاکے
شہربرامپٹن اور تھورن کلف میں بذ ریعہ انٹرنیٹ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے شہربرامپٹن( Brampton) اور تھورن کلف( Thorncliffe) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا
جن میں کم و بیش 44 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ” آزمائشوں کا سفر“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر وقت اللہ پاک کی رِضا میں راضی رہ کر مصیبتوں
اور پریشانیوں میں صبر پر ثابت قدم رہنے کی ترغیب دلائی ۔
یورپین
یونین ریجن کی تمام کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یورپین یونین ریجن کی تمام کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی( Itlay)، ڈنمارک( Denmark)،سویڈن(
Sweden)، بیلجیم(
Belgium)، آسٹریا(
Austria)، اسپین(
Spain) اور ہالینڈ
(Holland) کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین
یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نکات برائے یوم دعوت اسلامی سمجھائے نیز تنظیمی کاموں کی نئی اپڈیٹ پر کلام کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اگست 2021ء کے تیسرے ہفتے کو آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں ذکر شہادت اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 38 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”محرم الحرام کے فضائل اور آزمائشوں کے سفر“ کے موضوعات پر
بیانات اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی
طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام اگست 2021ء کے بیلجیم( Belgium )میں”حُبِّ
اہلِ بیت کورس“ کا اہتمام ہوا جس میں کم وبیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
کورس میں اہلِ بیت سے محبت رکھنے اور تعظیم کا انداز کیسا ہونا چاہیے، ان سے بغض کی
وعیدیں، واقعۂ کربلا، محرم الحرام اور عاشورہ کی فضیلتیں نیز ان میں کی جانے والی
عبادات بیان کی گئیں۔
بیلجیم
کے شہرانٹورپ اوربرسلز میں بذ ریعہ انٹرنیٹ
نیکی کی دعوت کا سلسلہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم کے شہرانٹورپ( Antwerp) اوربرسلز( Brussels) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا
جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع ون
ڈے سیشن میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسپین
کی ڈویژن لوگرونیو کے مختلف علاقوں میں
اجتماع ذکر شہادت کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اگست 2021ء کے تیسرے ہفتے اسپین کی ڈویژن لوگرونیو( Logroño) کے مختلف علاقوں میں اجتماع ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیاجن میں تولیدو(Toledo)، آرگینڈہ (Argenda) اورلوگرونیو (Logroño) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش57 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”محرم الحرام کے فضائل اور آزمائشوں کے سفر“ کے موضوعات پر
بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنو ں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔
Dawateislami