Online Madani Mashwarah conducted in East
Midlands Kabinah, Birmingham Region (UK)
Under
the supervision of ‘Majlis Islah-e-A’maal’, an online Madani Mashwarah of Zimmadar Islamic sisters was conducted
in East Midlands Kabinah, Birmingham Region (UK) in previous days.
Division Zimmadar Islamic sisters had the privilege of attending this great Mashwarah.
Kabinah Mashawarat Zimmadar Islamic sister
provided the points on improving the department, making as many as Islamic
sisters become the practicing individuals of ‘Nayk A’maal’ and making Islamic
sisters associate with the religious environment of Dawat-e-Islami. Moreover,
she motivated to conduct ‘Islah-e-A’maal Ijtima’at’.
دعوت
اسلامی جہاں عاشقان رسول میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے وہیں فلاحی کاموں کے ذریعے
مسلمانوں کے ساتھ خیر خواہی کرنے میں مصروف ہے۔
حال
ہی میں دعوت اسلامی نے شعبہ کفن دفن کی کوششوں سے لیسٹر(Leicester) نیو
فینرل ایمبولینس سروس New Funeral Ambulance Serviceکا
سلسلہ شروع کیاہے۔
ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں
سے تیسرا دینی کام
مسجد درس
پیشکش: مرکزی مجلسِ شوریٰ ، دعوتِ اسلامی
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کے لئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین،
مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ
سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے مکمل رسالےکی کئی
بار پروف ریڈنگ
53صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2018ء میں تقریباً20ہزار کی
تعداد میں چھپ چکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی نگران فلک شیر عطاری نے25اگست 2021ء کو
مدرستہ المدینہ رہائشی کمالیہ فیصل آباد ریجن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں کے
درمیان دینی حلقہ لگایا۔
فلک
شیر عطاری نے تعلیمی و اخلاقی حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ بعد ازاں نگران شعبہ
مدرسۃ المدینہ رہائشی فلک شیر عطاری نے ناظمین اور مدرسین کا مدنی مشورہ بھی لیا۔ (رپورٹ:
فلک شیرعطاری، نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی، Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوت
اسلامی کے شعبہ H.Rڈیپارٹمنٹ
کے تحت 25 اگست 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ
المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے اساتذہ کرام اور دیگر اجیر ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار مولانا وسیم عطاری مدنی نےشرکا کی تربیت کی اور ہر ہر اجیر کو اپنے ماتحتوں سے اجیر خواہی کے پراسس کو مکمل
کروانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: فضل الرحمن عطاری، ناظم اعلی فیضان مدینہ، Content:
Mohammad Hussain Attari)
شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ لیہ میں
سنتوں بھرا اجتماع انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 25 اگست 2021ء کوجامعۃ المدینہ لیہ میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ نے شرکت کی۔
رکن
زون شعبہ اصلاح اعمال لیہ غلام عباس عطاری نے تہجد کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور انہیں 92 نیک اعمال رسالہ پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:
غلام عباس عطاری، رکن زون شعبہ اصلاح اعمال، Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے زیر اہتمام 25 اگست 2021ء کو پتوکی ضلع قصور
کی موبائل مارکیٹ محمدیہ سینٹر میں مدنی حلقہ ہوا جس میں موبائل مارکیٹ کے
صدر حاجی محمد محبوب عالم اور تاجروں نے
شرکت کی۔
نگران
ڈویژن مشاورت محمد نصیر عطاری مدنی اور رکن کابینہ شعبہ مدنی چینل محمد ذیشان افضل
عطاری نے تجارت کی اہمیت، تجارت کے شرعی تقاضے، تجارت میں ہونے والی غیر شرعی امور
اور دعوت اسلامی کی موبائل ایپلیکیشن کا تعارف پیش کیا۔
آخر
میں تاجروں ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور دوبارہ ایسے
دینی حلقے لگانے کی درخواست کی۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری، شعبہ سیکورٹی
ڈیپارٹمنٹ، Content:
Mohammad Hussain Attari)
دعوت
اسلامی کے شعبہ اوراق مقدسہ کے تحت 21 اگست 2021ء کو اسلام نگر فیصل آباد میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ اور محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔
بن
قاسم زون کے محمد ندیم عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کو مزید ترقی اور
بہتری کی طرف گامزن کرنے کا ذہن دیا۔ بعد ازاں محمد ندیم عطاری نے اوراق مقدسہ کے
کارخانے کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر رکن شعبہ ڈاکٹر محمد عدنان ساجد عطاری بھی موجود
تھے۔ (رپورٹ:
اللہ دتہ عطاری، کارکردگی ذمہ دار فیصل آباد ریجن، Content:
Mohammad Hussain Attari)
سرگودھامیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
تحت سنتوں بھرااجتماع
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
سولو ہوٹل سرگودھامیں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و ریجن نگران حاجی رفیع الشان عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان بیان کیا۔
اس اجتماعِ پاک میں چیئرمین شاہد نذیر ، اونر دی
مال آف سرگودھاچیئرمین یوسی دودہ چوہدری ذولفقار احمد مارتھ اور اونر پیراگون سٹی چوہدری
محمد اشرف نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شرکت کی۔(رپوٹ: : شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری(
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پچھلے دنو ں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی سید ابراہیم
عطاری نے FGRF کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ سارونہ
ضلع خضدار میں دینی وفلاحی خدمات سر انجام
دیئے۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت بلوچستان یونیورسٹی
کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں شجرکاری کا سلسلہ
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت کوئٹہ زون کے بلوچستان یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن
ڈیپارٹمنٹ میں شجرکاری کا سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پر ماس کمیونیکیشن کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ
فہیم بلوچ،پروفیسر ببرک بلوچ اور دیگر اسٹاف نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے
تحت چلنے والی مہم شجرکاری کرتے ہوئے یونیورسٹی میں پودے لگائےاس دوران رکن ِمجلس
و رکنِ زون منیر عطاری دیگر ذمہ داران سمیت موجود تھے۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)
نواب شاہ میں پچھلے دنوں رکنِ مجلس و رکنِ نواب شاہ زون
زوار احمد عطاری نے کھدڑو پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی
دعوت بھی دی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کا تعارف پیش کیا جس پر
انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب
سراہا ساتھ ہی ان صحافیوں کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی گئی۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)
Dawateislami