25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں عاشقانِ رسول کے لئے عید ملن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اقبال ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں
شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار
سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں
رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)