لاہور میٹرو
پولیٹن مشاورت کی میٹنگ، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی تربیت کرنے اور
اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرنے کے لئے جوہرٹاؤن لاہور کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں لاہور میٹرو
پولیٹن مشاورت کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نگرانِ ٹاؤن مشاورت، ڈویژن سطح کے جامعۃ
المدینہ بوائزو مدرسۃ المدینہ گرلز، ائمہ مساجد اور عشر کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے 12 دینی کاموں
کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز ایک ماہ کے لئے سفر
کرنے والے مدنی قافلے کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا اور اہداف دیئےجس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)