25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی تربیت کرنے اور
انہیں تنظیمی طریقۂ کار سکھانے کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا انعقاد کیا
جاتا ہے جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں پاکستان مشاورت آفس کے شعبہ تنظیمی آن لائن کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 12دن کا تنظیمی کورس (تحصیل نگران اسلامی بھائیوں کے لئے) منعقد کیا گیا۔
اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی شرعی، تنظیمی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں تنظیمی
سافٹ ویئر کا تعارف اور اُن کے استعمال کا طریقۂ کار سکھایا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)