دعوتِ اسلامی کے تحت عزیز بھٹی ٹاؤن کے گرین سٹی مین بلیوارڈ میں بزنس کمیونٹی کے عاشقانِ رسول کے لئے ایک میٹ اپ ہوا جس میں سوسائٹی کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس میٹ اپ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔بعدازاں میٹ اپ میں شریک بزنس مین اور شخصیات نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)