امیراہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطاکردہ

ہفتہ وار رسالہ

جُوئے میں جیتا ہوامال

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

17صفحات پر مشتمل یہ رسالہ 2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں50ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے16روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



اچھی آب و ہوا صحت کے لئے ضروری ہے ۔اچھی آب وہوا کے حصول کے لئے درختوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔امت ِ محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی خیر خواہی کرتے ہوئے ماحول میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو انسانی صحت پر مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شجرکاری مہم جاری ہے ۔

25 اگست 2021ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں قائم بن قاسم پارک میں مفتی کفیل عطاری مدنی ، رکنِ شوری حاجی اطہر علی عطاری، دارالمدینہ کراچی ریجنل ڈائریکٹر ،دارالمدینہ کے اساتذہ ،طلبہ اور والدین نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر بچوں کو درخت لگانے کے دینی ،معاشی ، معاشرتی اور سائنسی فوائد بھی بتائے گئے اور اساتذہ کی زیرِنگرانی بچوں کی تربیت کرتے ہوئے ان سے پودے بھی لگوائے ۔ (رپورٹ: محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، نگران زون بہاولپور، نگران کابینہ بہاولپور، شعبہ تعلیم پاکستان نگران عبد الوہاب عطاری، زون اور ریجن ذمہ دار نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ اور وائس چانسلر سمیت دیگر اسٹاف نے یونیورسٹی میں پلانٹیشن کے ایک اور معاہدے پر دستخط کئے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت بلوچستان کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری اور نگران کابینہ خضدار قاری محمد نواز عطاری نے سپرینڈنٹ سینٹرل جیل خضدار سلیم ترین سے ملاقات کی۔

نگران کابینہ نے فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے تحت جیل خانہ جات میں دعوت اسلامی کی خدمات پر بریفنگ دی اور جیل میں شجر کاری اور جیل سپرینڈنٹ کے شہید ہونے والے جواں سال بیٹے جن کی برسی 20 اکتوبر 2021ء کو ہوگی اس کے متعلق گفتگو کی۔

دوران ملاقات ماہِ میلاد میں جیل میں اجتماع ذکرو نعت منعقد کروانے اور مہمانِ خصوصی کے طور پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر شخصیات کو دعوت دینے پر مشاورت ہوئی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری اور نگران کابینہ خضدار قاری محمد نواز عطاری نے D.I.Gجیل خانہ بلوچستان ساؤتھ سید عبد الرزاق شاہ سے ملاقات کی۔

نگران کابینہ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شجر کاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے فیضان قرآن فاؤنڈیشن اور سبی جیل میں معلم کی انٹری پر آنے والے مسائل کے متعلق گفتگو کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 2 اگست 2021ء کو پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا۔

شجر کاری میں محمد ایوب بابئی، جنرل منیجر، سید فہیم شاہ، پروگرام منیجر PTV ، سید گل شاہ بخاری، ڈائریکٹر پروگرام، انچارج PTV بولان اور بجار خان مری سینئر کرنٹ افئیر اینکرPTV نے رکن زون منیر عطاری کے ہمراہ پودے لگائے۔

اس موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن کے اسٹاف نے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 2 اگست 2021ء کو ریڈیو اسٹیشن پاکستان کوئٹہ میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا۔

شجر کاری میں اسٹیشن ڈائریکٹر منظور کامران، انجینئرنگ منیجر ندیم قاضی، FM پروڈیوسر سلیم بلوچ اور دیگر اسٹاف نے رکن زون منیر عطاری کے ہمراہ پودے لگائے۔اس موقع پر ریڈیو اسٹیشن کے اسٹاف نے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا اور خوشی کا اظہار کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 اگست 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان یونیورسٹی روڈمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران کابینہ مولانا محمد عمران عطاری مدنی نے مساجد کی تعمیرات کے فضائل بیان کئے اور فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر اور اس کی آباد کاری کے لئے تمام عاشقان رسول سے بھر پورتعاون کروانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: فضل الرحمن عطاری، شعبہ ائمہ مساجد، Content: Mohammad Hussain Attari)


جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں خیبر پختونخواہ کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ 23 اگست 2021ء کو جانشین امیر اہلسنت نے شرکائے قافلہ کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں آئندہ بھی مدنی قافلے میں سفر کرنے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکر ے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 24 اگست 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بذریعہ آڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور حاجی محمد علی عطاری نے شرکاکی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں معاونت کرنے اور دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیانیزاس حوالے سے اہداف بھی طے کئے گئے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت گزشتہ دنوں صحرائے مدینہ زون کراچی کی تمام کابینہ اور ڈویژن کے مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللّه عنہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں محافلِ نعت منعقد ہوئی جن میں مدرسۃ المدینہ کی طالبات و دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران ’’حضرت سیّدنا فاروق اعظم رضی اللّه عنہ ‘‘کےعشق رسول کے موضوع پر بیانات ہوئے اور نئے اسلامی سال کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ انہیں نئے سال میں دینی کام جذبے کے ساتھ کرنے کا ذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کےزیراہتمام کےتحت گزشتہ دنوں صحرائےمدینہ زون گڈاپ کابینہ میں مدنی مشورہ ہواجس میں زون و کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو 12 دن پر مشتمل رہائشی آن لائن مدنی قاعدہ کورس منعقد کرنے کاذہن دیا۔مزید کورس کے جدول کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور کورس کروانے والی مدرسات کو ٹیسٹ دینےکا ذہن دیا جس پر 4 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دیا اور کچھ اسلامی بہنوں نےبعد میں ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کیں۔