بن قاسم پارک کراچی میں مفتی کفیل صاحب اور دارالمدینہ کے اسٹاف و طلبہ کی شجر کاری
اچھی
آب و ہوا صحت کے لئے ضروری ہے ۔اچھی آب وہوا کے حصول کے لئے درختوں کی اہمیت
سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔امت ِ محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی خیر خواہی
کرتے ہوئے ماحول میں بڑھتی ہوئی آلودگی
کو انسانی صحت پر مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت شجرکاری مہم جاری ہے ۔
25
اگست 2021ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں
قائم بن قاسم پارک میں مفتی کفیل عطاری مدنی
، رکنِ شوری حاجی اطہر علی عطاری، دارالمدینہ
کراچی ریجنل ڈائریکٹر ،دارالمدینہ کے اساتذہ ،طلبہ اور والدین نے دعوتِ اسلامی کے
تحت ہونے والی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر بچوں کو درخت لگانے کے دینی ،معاشی ، معاشرتی اور سائنسی
فوائد بھی بتائے گئے اور اساتذہ کی زیرِنگرانی بچوں کی تربیت کرتے ہوئے ان سے پودے بھی لگوائے ۔
(رپورٹ: محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر
دارالمدینہ)