9 رجب المرجب, 1446 ہجری
صحرائے
مدینہ زون کراچی کے تمام کابینہ اور ڈویژن کے مدرسۃالمدینہ میں محافلِ نعت کا انعقاد
Wed, 25 Aug , 2021
3 years ago
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
(اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت گزشتہ دنوں صحرائے مدینہ زون کراچی کی تمام کابینہ اور ڈویژن
کے مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں
سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللّه عنہ کے ایصالِ
ثواب کے سلسلے میں محافلِ نعت منعقد ہوئی جن میں مدرسۃ المدینہ کی طالبات و دیگر
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
دوران ’’حضرت سیّدنا فاروق اعظم رضی اللّه عنہ ‘‘کےعشق
رسول کے موضوع پر بیانات ہوئے اور نئے اسلامی
سال کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ انہیں نئے سال میں دینی کام جذبے کے ساتھ کرنے
کا ذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔