22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت بلوچستان کے
ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری اور نگران کابینہ خضدار قاری محمد نواز عطاری نے سپرینڈنٹ
سینٹرل جیل خضدار سلیم ترین سے ملاقات کی۔
نگران
کابینہ نے فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے تحت جیل خانہ جات میں دعوت اسلامی کی خدمات پر
بریفنگ دی اور جیل میں شجر کاری اور جیل سپرینڈنٹ کے شہید ہونے والے جواں سال بیٹے
جن کی برسی 20 اکتوبر 2021ء کو ہوگی اس کے متعلق گفتگو کی۔
دوران
ملاقات ماہِ میلاد میں جیل میں اجتماع ذکرو نعت منعقد کروانے اور مہمانِ خصوصی کے
طور پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر شخصیات کو دعوت دینے پر مشاورت ہوئی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)