دنیا بھر میں مسجدیں بنانے اور انہیں آباد کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  پچھلے دنوں عزیز بھٹی ٹاؤن کے علاقے سنی پارک فتح گڑھ میں جامع مسجد عبد الغنی کا افتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ کے عاشقانِ رسول سمیت دیگر شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اس افتتاحی تقریب میں  مسجدیں بنانے اور آباد کرنے“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مسجدیں بنانے کی فضیلت بیان کی۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے تقریب میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)