Under the supervision of Dawat-e-Islami, online weekly
Sunnah-inspiring Ijtima’at’ were conducted in Harrow, Sudbury, Willesden
Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Woking,
Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury (London Region, UK) in previous days. 582 Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual Ijtima’at.
The female preachers of
Dawat-e-Islami delivered the Bayans on the topic “if only we gave up the habit
of pointless conversation” and provided the attendees
(Islamic sisters) with information about virtues of silence
and disadvantages of pointless conversation. Moreover, she gave the Islamic sisters
the mindset of spending their lives in good deeds and acting upon the
booklet, ‘Nayk A’maal’.
Under the supervision of Dawat-e-Islami, an online Madani Halqa was
conducted in Bradford Region in previous days via Skype. Approximately, 30
Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Halqa.
The female preacher of
Dawat-e-Islami delivered the Bayan on the topic ‘Dars at home’ and motivated
the attendees (Islamic sisters) to give Dars at
home. Moreover, she gave them the mindset of keeping associated with the
religious environment of Dawat-e-Islami
and improving religious activities.
Madani Mashwarah of
Responsible Islamic sisters (Manchester Region, UK)
Under the supervision of
‘Maktabatul Madinah (Islamic sisters)’,
a Madani Mashwarah of Responsible Islamic sisters was conducted in Manchester
Region, UK. Kabina Responsible Islamic sisters of Maktabatul Madinah
(Islamic sisters) had the
privilege of attending this spiritual Mashwarah.
Region Responsible Islamic sister of Maktabatul
Madinah
(Islamic sisters) analysed the Kaarkardagi
(performance) of the attendees (Islamic sisters),
did their Tarbiyyah, and explained the Madani pearls of Maktabatul Madinah
(Islamic sisters). Moreover, she encouraged them to
prepare the packages of booklets and distribute every month.
Under the supervision of Dawat-e-Islami, from 26th January
2021 to 01st February 2021, weekly Sunnah-inspiring Ijtima’at were
conducted in Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington,
Preston, Burnley, Blackburn and Accrington (Manchester Region, UK). 843 Islamic sisters had the privilege of attending
these spiritual Ijtima’at.
The female preachers of
Dawat-e-Islami delivered the Bayans on the topic “if only we gave up the habit
of pointless conversation” and provided the attendees (Islamic
sisters) with information about virtues of silence and
disadvantages of pointless conversation. Moreover, she gave the Islamic sisters
the mindset of spending their lives in good deeds and acting upon the
booklet, ‘Nayk A’maal’.
Under the supervision of
Majlis ‘Islah-e-A’maal’, a Sunnah-inspiring ‘Islah-e-A’maal
Ijtima’ was held in Lancashire, UK in previous days. 19 Islamic sisters had the
privilege of attending this great Ijtima’.
The
female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan via Skype,
explained the attendees
(Islamic sisters) the methods of ‘acting
upon ‘Nayk A’maal’ with ease’, and encouraged them to become the practicing
individuals of ‘Nayk a’maal’.
عُمدہ اَخلاق کی پہچان اور انہیں اَپنانے
کے طریقوں پر مشتمل کتاب
احیاء العلوم جلد پنجم
(مُتَرْجَم)
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
پیش نظرترجمہ پرمذکورہ مراحل کے ساتھ ساتھ درج ذیل
اُمورکا اِلتزام کیاگیاہے:
٭آیات مبارکہ کا ترجمہ امامِ اہل سنت مجددِ دین وملت
مولاناشاہ امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے ترجمۂ قرآن ’’کنزالایمان ‘‘سے لیا گیا ہے۔ ٭احادیث
کریمہ کی تخریج اصل ماخذسے کرنے کی کوشش کی گئی ہے اورباقی حوالہ جات میں جوکتب
دستیاب ہوسکیں ان سے تخریج کی گئی ہے۔٭حضرت سیِّدُنا امام غزالی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی چونکہ شافعی المذہب ہیں اس لئے فقہی اعتبار سے
اختلافی مسائل میں حتی المقدوراحناف کا
موقف حاشیہ میں بیان کر دیا گیا ہے۔ ٭جن مقامات پرانتہائی پیچیدہ ومشکل ابحاث آئی
ہیں ،ان میں جہاں ممکن تھاوہاں آسان اندازمیں بیان کردیا گیا اورکہیں ان کاخلاصہ
لکھاگیااورجہاں ممکن نہ تھاان ابحاث کوحذف کردیاگیاہے،اہل علم اصل کتاب کی طرف
رجوع فرمائیں۔ ٭جہاں کہیں لغوی ابحاث نفس مضمون کے لئے لازم وملزوم تھیں وہاں انہیں برقراررکھاگیاہے ورنہ حذف کردی گئی
ہیں۔٭یوں ہی روایات وغیرہ میں جہاں کہیں تکرارتھا وہاں باعتبارِضروت
باقی رکھاگیاہے ورنہ حذف کردیا گیاہے اوریہ گنتی کے چندمقامات ہیں۔٭اہلسنّت کے
اکابرمترجمین شَکَّرَاللّٰہُ تَعَالٰی سَعْیَـہُم کے دستیاب اردوتراجم سے بھی مددلی گئی ہے۔٭اِحْیَاءُ
الْعُلُوْم کی شرح ’’اِتِّحَافُ السَّادَّۃِ الْمُتَّـقِیْن‘‘کوبالالتزام سامنے رکھاگیاہے۔٭احادیث ِ مبارکہ
کا ترجمہ کرتے وقت اکابرمترجمین اہلسنّت کے اردوتراجم سے بھی راہ نمائی لی گئی ہے۔٭کتاب
کم وبیش 2300حوالہ جات سے مزین وآراستہ ہے۔٭ حتی الامکان آسان اور عام فہم الفاظ استعمال کئے گئے ہیں
تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائی مستفید ہو سکیں۔ ٭اگرکہیں مشکل اور غیر معروف الفاظ ضروری تھے توان
پراعراب لگاکر ہلالین میں معانی ومطالب لکھ دئیے ہیں۔ ٭کوشش کی گئی ہے کہ پڑھنے والوں تک وہی کیفیت
پہنچے جو اصل کتاب میں جلوے لٹارہی ہے۔٭عربی عنوانات کو سامنے رکھتے ہوئے مستقل
اردوعنوانات قائم کئے گئے ہیں۔٭ روایت کے مضمون ومفہوم کے پیشِ نظرذیلی عنوانات
کااضافہ بھی کیا گیا ہے۔٭ علاماتِ ترقیم (رموزِاوقاف)کابھی خیا ل
رکھا گیا ہے۔٭ بطورِوضاحت مفیدوضروری حواشی بھی تحریرکئے گئے ہیں۔٭ ماخذ ومراجع کی
فہرست کتاب کے آخر میں دی گئی ہے ۔٭کتاب کی تین فہرستیں بنائی گئی ہیں:(۱)…ضمنی(۲)…تفصیلی(۳)…حکایات،ضمنی
فہرست آغازِ کتاب میں اورتفصیلی و حکایات آخرمیں دی گئی ہے۔
818صفحات پر مشتمل یہ کتاب2014ء سے لیکر02 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً8ہزارسے زائد چھپ چکی ہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔
7فروری کو میڈیکل سے وابستہ افراد کے لئے
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا، مولانا عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ
کے زیر اہتمام 7 فرروی 2021ء دوپہر 2 بجے
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اور فارما اسٹاف
سے وابستہ افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔
اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوری کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان
فرمائیں گے۔
میڈیکل سے وابستہ افراد سے اس اجتماع پاک میں شر
کت کرنے کی درخواست ہے۔
فیضانِ مدینہ
گوجرانوالہ میں کثیر تعداد میں صحافی اجتماع دیکھنے کا
سلسلہ
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27 جنوری 2021 کو صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں
نگران شوریٰ نے بیان فرمایا ملک بھر کے پریس کلب و دیگر مقامات پر اس اجتماع کو دیکھنے
کا سلسلہ ہوا ۔
گوجرانوالہ زون میں 10 مقامات پر اس اجتماع کو صحافیوں میں بذریعہ مدنی چینل دیکھانے کا اہتمام ہوا جس میں فیضان مدینہ
گوجرانوالہ میں کثیر تعداد میں صحافیوں نے اجتماعی طور پر اس بیان کو سنا اور
اپنے تاثرات بھی دیئے۔ اس موقع پر گوجرانوالہ زون فاروق مدنی اور دیگر ذمہ داران
بھی موجود تھے۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری کارکردگی ذمہ
دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
سیالکوٹ پریس
کلب میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام صحافی اجتماع دیکھنے کا سلسلہ
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 27 جنوری 2021 کو صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں
نگران شوریٰ نے بیان فرمایا ملک بھر کے پریس کلب و دیگر مقامات پر اس اجتماع کو دیکھنے
کا سلسلہ ہوا ۔سیالکوٹ پریس کلب میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کے ساتھ کثیر
تعداد میں صحافیوں نے اجتماعی طور پر بیان سننے کی سعادت حاصل کی۔(رپورٹ: اسرار
حسین عطاری کارکردگی ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ)
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر
اہتمام نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات مولانا مدثر عطاری مدنی اور رکن
مجلس غلام عباس عطاری مدنی اور نگران زون احمدرضا عطاری نے 29 جنوری 2021ء بروز جمعۃ المبارک فیضان مدینہ
خان پور برانچ میں برانچ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔
جس میں شرکاء کو دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغان
پڑھانے اور تنظیمی ذمہ داری لینے کا ذہن دیانیز محتاط انداز میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے اور مسائل کے حل نکالنے کے حوالے
سے ذہن سازی کی ۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس
ذمہ دار)
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 30جنوری 2021 بروز ہفتہ رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے کراچی ریجن
ذمہ دار تبریز عطاری مدنی اور آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے ذمہ دار یونس عطاری مدنی کے
ہمراہ کراچی میں سوفٹ اسکلز ہاؤس کا وزٹ کیا اور CEO سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں رکن مجلس نے فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف پیش کیا۔ ساتھ ہی فیضان
آن لائن اکیڈمی کے ٹیچرز کی انگلش اسپیکنگ میں بہتری لانے کیلئے انگلش کورسز
کروانے کےلئے اہداف طے کئےنیز دیگر سوفٹ اسکلز میں اضافے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر
اہتمام 27جنوری 2021 بروز ہفتہ نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی نے بذریعہ
انٹرنیٹ فیضان آن لائن اکیڈمی کے اراکین مجلس کا مشورہ کیا ۔
جس میں شعبے سے متعلق مختلف انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کو مفید نکات دئیے اور اگلے اہداف طے کرتے ہوئے شرکاء اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔(رپورٹ:
محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)
Dawateislami