دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یکم فروری 2021ء کو دنیا پور میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے بیان کیا اور انہیں اپنی صلاحیتیں دینی کاموں میں صرف کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنےاور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 31 جنوری 2021ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ نوابن والی دنیا پور  میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

یوکے سے تشریف لائے ہوئے نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرابیان کیااورشرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 جنوری 2021ء کو ریلوے پھاٹک کینٹ روڈ  پنو عاقل میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

یوکے سے تشریف لائے ہوئے نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرابیان کیااورشرکا کو 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت28 جنوری 2021ء کو  جھنگ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جھنگ زون کے قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

جھنگ زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار حسن معاویہ عطاری نے ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 14 فروری 2021ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے کی تیاری کرنے اور سفر کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔

بعدازاں نگران کابینہ جھنگ نے غوثیہ مسجد محلہ چمن پورہ صدر میں علاقائی دورہ کیا جس میں اطراف کے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی گئی۔ بعد نماز مغرب مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران کابینہ نے ”عفودرگزر کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو 7،6،5 فروری 2021ء کو مدنی قافلے میں سفر کرنے اور فیضان نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر اسپیشل پرسنز بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت28 جنوری 2021ء کو  گوجرانوالہ زون علی پور چھٹہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون کے قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

گوجرانوالہ زون کے مدنی قافلہ ذمہ دار شاہد عطاری نے ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 14 فروری 2021ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے کی تیاری کرنے اور سفر کرنے کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئے ذمہ داران کو فعال کرنے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں سات مدنی قافلوں کی نیت بھی موصول ہوئی جبکہ یہ طے پایا کہ ڈویژن قافلہ ذمہ داران کی تقرری لسٹ رکن کابینہ شعبہ مدنی قافلہ سلیم عطاری کو پیش کی جائے گی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 28 جنوری 2021ء کو کوئٹہ کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کوئٹہ زون کے قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مدنی قافلہ ذمہ دار ساجد عطاری نے ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 14 فروری 2021ء سے ایک ماہ کے مدنی قافلے کی تیاری کرنے اور سفر کرنے کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئے ذمہ داران کو فعال کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کے تحت ویسٹ مڈلینڈ کابینہ ایرڈنگٹن میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 دینی کاموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار ویسٹ مڈلینڈ محمد شہزاد عطاری نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شرکاکو برمنگھم یوکے کے علاقے ایرڈنگٹن میں دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری 3 فروری 2021ء بروز بدھ کراچی کے علاقے سرجانی کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ فیضان ام عطار کا دورہ کریں گے جہاں جامعۃ المدینہ کے طلبہ میں بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذۂ کرام اور ناظمین سے ملاقات کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔


آج  مورخہ 2 فروری 2021ء دعوت اسلامی آفیشل Facebook pageپیج پر رات 9 بجے روحانی علاج و استخارے کا سلسلہ ہوگا۔ اس سلسلے میں محمد جنید عطاری مدنی استخارہ کرنے کے ساتھ ساتھ روحانی علاج بھی بتائیں گے۔

سلسلے میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/dawateislami.net


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سوڈان(Sudan)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورہفتہ وار اجتماع میں شروع کرنے ، دینی کاموں کو بڑھانے اور زیادہ زیادہ اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈ فورڈ(Bradford ) زون میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


 دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم (Birmingham)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن سطح مشاورت، جملہ کابینہ نگران اور جملہ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن کی تعداد 37 تھی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور رمضان المبارک کے نکات سمجھائے نیز شعبہ جات کے دینی کاموں میں بہتری کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی نیزدینی کاموں کومزید بڑھانے کا ذہن دیا۔