نماز نہ پڑھنے والوں کی سب سے  بڑی سزا یہ ہے کہ انسان سکون نہیں پاتا۔نماز کے بغیر وہ اپنی زندگی میں کچھ نہ کچھ ادھورا محسوس کرتا ہےلیکن وہ نماز نہیں پڑھتا۔

نماز نہ پڑھنے سے انسان کو رسوائی ملتی ہے ۔اس کی عمر میں برکت نہیں رہتی۔اس کے چہرے پہ نور نہیں رہتا۔بے نمازی کا کوئی بھی عمل قبول نہیں ہوتا۔ اس سے بڑی اور کیا سزا ہو گی کہ ہم نماز پڑھے بنا مانگتے رہیں،نیکیاں کرتے رہیں، لوگوں سے بھی دعائیں کرواتے رہیں لیکن ان کی دعائیں قبول نہیں ہوتی۔

جس نے جان بوجھ کر ایک نماز بھی چھوڑی وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ رحمت سے باہر ہو گیا۔اس سے بڑی کیا بد نصیبی اور سزا ہے کہ ایک مسلمان جس نے پیدا ہوتے ہی کلمہ سنا تھا لیکن اب وہ نماز نہ پڑھنے کی وجہ سے وہ اللہ کے محبوب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ رحمت سے باہر ہو گیا۔

جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت ہمارے کاموں میں ہماری زندگی میں شامل نہیں ہو گی تو انسان رسوا اور ذلیل ہو گا۔

بے نمازی کی ایک اور سزا یہ ہے کہ بھوکا مرتا ہے،پیاسا مرتا ہے اور ذلیل وخوار ہوکر مرتا ہے۔وہانسان کتنا بد بخت ہوتا ہے جودن بھر کی تمام مصروفیات میں سے ایک گھنٹہ نہیں نکال سکتا اور اللہ کے حضور پیش نہیں ہوتا۔

بے نمازی کی قبر تنگ کی جاتی ہے۔

اس کے معاملات میں آسانی نہیں ہوتی۔

بے نمازی کا حساب سختی سے لیا جائے گا۔اس پر اللہ پاک اپنا قہر و غضب کا اظہار فرمائے گا

اور بے نمازی کو جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔

اللہ پاک ہم سب کو نماز پڑھنے کی توفیق دےاور ہمیں ہر سال کعبہ کو دیکھنا نصیب کرے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم