زندگی
کا سفر ایک طویل راستے کی مانند ہے جس میں قدم قدم پر فیصلے، سمتیں اور موڑ آتے
رہتے ہیں۔ انسان انہی راہوں پر چلتے ہوئے اپنی منزل کی طرف بڑھتا ہے، مگر ان
راستوں کو روشن اور صاف وہی دل دیکھ پاتا ہے جو علم کی روشنی سے منور ہو۔ علم
دراصل وہ چراغ ہے جو اندھیروں میں راستہ دکھاتا ہے، اُلجھنوں میں رہنمائی کرتا ہے
اور انسان کو بھٹکنے سے بچاتا ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 20 صفحات کا رسالہ ”کتاب ”راہِ علم“ سے 72 مدنی پھول“ پڑھنے/ سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں بھی سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربِّ
مصطفٰے! جو کوئی 20 صفحات کا رسالہ ”کتاب ”راہِ علم“ سے 72 مدنی پھول“ پڑھ
یا سن لے اُسے علم دین حاصل کرنے کا شوق عطا فرما کر ماں باپ اور خاندان سمیت بےحساب
بخشش دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے
تحت 18 نومبر 2025ء کو گلستانِ جوہر ٹاؤن،کراچی میں موجود جامعۃالمدینہ بوائز
فیضانِ جیلانی میں ”کفن دفن کورس“ کا انعقاد ہوا جس میں طلبۂ کرام شریک
ہوئے۔
معلومات کے مطابق کورس کے دوران شعبے کے گلشن ڈسٹرکٹ
ذمہ دار محمد بلال عطاری نے طلبۂ کرام کو
غسلِ میت دینے کا پریکٹیکل کرکے بتایا اور
انہیں کفن کاٹنے / پہنانے کے حوالے سے
شرعی اصول بیان کئے۔
ڈسٹرکٹ ذمہ دار نےکورس میں شریک طلبۂ کرام کو نمازِ جنازہ ادا کرنے نیز تدفین میں حصہ لینے کی فضیلت و اہمیت بیان کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شمولیت اختیار کرنے کا
ذہن دیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری ناظم
آباد ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
18 نومبر 2025ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے
تحت ناظمِ آباد ڈسٹرکٹ،کراچی کے نارتھ کراچی ٹاؤن میں واقع جامعۃالمدینہ بوائز
فیضانِ احمد رضا میں ”کفن دفن کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبۂ کرام
کی شرکت ہوئی۔
معلومات کے مطابق اس کورس میں شعبے کے کراچی سٹی
ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی نے طلبۂ کرام کو غسلِ میت دینے کا پریکٹیکل کرکے
بتایا اور انہیں کفن کاٹنے / پہنانے کا شرعی طریقہ بھی سکھایا۔
سٹی ذمہ دار نےکورس میں شریک طلبۂ کرام کو نمازِ جنازہ ادا کرنے نیز تدفین میں حصہ لینے کی فضیلت و اہمیت
بیان کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور
پر شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ احمد رضا کے ناظم صاحب، ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری، ٹاؤن ذمہ دار صدیق
عطاری اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری ناظم آباد ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
قائد آباد ٹاؤن، ڈسٹرکٹ ملیر،کراچی میں کفن دفن سے متعلق کورس
کا انعقاد
شعبہ کفن دفن کے تحت 18 نومبر 2025ء کو ڈسٹرکٹ ملیر،کراچی کے علاقے قائد آباد ٹاؤن میں
واقع جامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ فاروقِ اعظم میں کفن دفن سے متعلق کورس کا انعقاد
کیا گیا جس میں طلبۂ کرام کی شرکت ہوئی۔
اس کورس میں ڈسٹرکٹ ملیر ذمہ دار محمد حامد رضا عطاری
نے طلبۂ کرام کے درمیان میت کو غسل دینے کا پریکٹیکل کرکے بتایا اور انہیں کفن کاٹنے / پہنانے کا شرعی طریقہ بھی سکھایا۔
ڈسٹرکٹ ذمہ دار نےکورس میں شریک طلبۂ کرام کو نمازِ جنازہ ادا کرنے نیز تدفین میں حصہ لینے کی فضیلت و اہمیت
بیان کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور
پر شریک ہونے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ فاروقِ اعظم کےجدول ناظم صاحب اور دیگر
ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری ناظم
آباد ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
کراچی کے علاقے گلشن ٹاؤن میں کفن دفن کے حوالے
سے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
شعبہ کفن دفن کے تحت 17 نومبر 2025ء کو کراچی کے
علاقے گلشن ٹاؤن میں واقع جامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ ابنِ مسعود میں کفن دفن کے
حوالے سے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
حلقے کے دوران ڈسٹرکٹ گلشن ذمہ دار بلال عطاری
نے طلبۂ کرام کے درمیان غسلِ میت دینے کا شرعی طریقہ بیان کرتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے نمازِ جنازہ ادا کرنے نیز تدفین میں حصہ لینے کی فضیلت و اہمیت بیان کی اور طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ ابنِ مسعودکے ناظم صاحب اور دیگر ذمہ دار
اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری ناظم
آباد ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں قائم
دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ بغداد میں شعبہ کفن دفن کے تحت 17
نومبر 2025ء کو کفن دفن کے حوالے سے ایک سیشن ہوا جس میں طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا یاسر عطاری مدنی نے
سیشن کے دوران طلبۂ کرام کو غسلِ میت دینے کے شرعی مسائل بیان کئے اور انہیں کفن
کاٹنے / پہنانے کا طریقہ سکھایا۔
علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نمازِ جنازہ ادا کرنے اور تدفین میں حصہ
لینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار، جامعۃ
المدینہ بوائز کے ناظم صاحب اور محمد پھول رضا عطاری سمیت
دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری ناظم
آباد ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
22 نومبر کو شعبہ فلکیات کی جانب سے ”ون ڈے
ٹریننگ سیشن“ منعقد ہونے جارہا ہے
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فلکیات کے تحت 22 نومبر 2025ء کو”ون ڈے فلکیات ٹریننگ سیشن“
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس سیشن میں فلکیات
و توقیت کورس کرنے والے اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔ ون ڈے سیشن میں
خصوصی بیان نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے جبکہ وقتاً فوقتاً رکن شوریٰ اور
مختلف پروفیشنلز حضرات دیگر موضوعات پر گفتگو فرمائیں گے۔
ونڈے
سیشن کا شیڈول نیچے ملاحظہ کیجئے:
|
Time |
Lecturer |
Topics |
|
09:00 AM |
اجتماع کا آغاز (تلاوت و
نعت) |
|
|
09:10 AM |
مولانا عبد القادر عباسی عطاری مدنی |
شعبے کا تعارف |
|
09:30 AM |
مولانا سجاد عطاری مدنی |
کورسزکا تعارف |
|
09:55 AM |
مولانا وسیم عطاری مدنی (ہیڈ آف
ڈیپارٹمنٹ) |
ڈیپارٹمنٹ کی خدمات |
|
10:30 AM |
پروفیسر حسان عطاری (PHD
Scholar Space Science ) |
لیکچر |
|
11:00 AM |
مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی (رکن شوریٰ) |
بیان |
|
11:30 AM |
سر فرید (ڈائریکٹر ریسرچ ٹریننگ اینڈ
ڈیولپمنٹ ڈیپارٹ) |
موٹیویشن |
|
02:10 PM |
مفتی علی اصغر عطاری (رکن مرکزی
رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان) |
لیکچر |
|
03:00 PM |
مولانا حاجی محمد عمران عطاری (
نگران شوریٰ دعوتِ اسلامی) |
بیان و تقسیم اسناد |
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز اسپیشل
ایجوکیشن چارسدہ ڈسٹرکٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر اور ٹیچرز سمیت مختلف ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار ہدایت اللہ جنیدی اور ذیلی شعبہ ذمہ دار احمد اویس عطاری نے ”آدابِ زندگی کی اہمیت“ کے موضوع پر
گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات
کا تعارف کروایا ۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے وہاں موجود اسپیشل
پرسنز کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دی اور اشاروں کی زبان کورس
کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں اسپیشل ایجوکیشن کوہاٹ ڈسٹرکٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ٹیچرز سمیت مختلف ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار ہدایت اللہ جنیدی اور ذیلی شعبہ ذمہ دار احمد اویس عطاری نے ”آدابِ زندگی کی اہمیت“ کے موضوع پر
گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات
کا تعارف کروایا ۔
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل ایجوکیشن پشاور
ڈسٹرکٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈائریکٹر (KPK) اور ٹیچرز سمیت مختلف ذمہ داران
نے شرکت کی۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار ہدایت اللہ جنیدی اور ذیلی شعبہ ذمہ دار احمد اویس عطاری نے ”آدابِ زندگی کی اہمیت“ کے موضوع پر
گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات
کا تعارف کروایا ۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو 3 دن کے قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی اور ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے
”اشاروں کی زبان کورس“ کرنے کی
ترغیب دلائی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
11 نومبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل ایجوکیشن
کمپلیکس مردان ڈسٹرکٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈائریکٹر ، پرنسپل اور ٹیچرز سمیت مختلف ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار ہدایت اللہ جنیدی اور ذیلی شعبہ ذمہ دار احمد اویس عطاری نے فرض و سنت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف
کروایا ۔
ذمہ داران نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو 3 دن
کے قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی اور اسلام آبادG-11 میں ہونے والے ”اشاروں کی زبان کورس“ میں
داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل پرسنز کا قافلہ جامع مسجد فضیل رضا چکلالہ
ٹاؤن، راولپنڈی پہنچا
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان پر عمل کرنے اور ماہِ قافلہ منانے کے
لئے 14 نومبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز (نابینا اور
معذور افراد) پر مشتمل ایک ماہ کا
قافلہ چکلالہ ٹاؤن، راولپنڈی کی جامع مسجد فضیل رضا پہنچا جہاں انہوں نے مختلف
دینی کاموں میں حصہ لیا۔
اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جس میں اسپیشل پرسنز کو
فرض علوم کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں وضو، غسل اور طہارت کے مسائل سکھائے۔
بعدازاں جامع مسجد فضیل رضا میں مقامی اسپیشل
پرسنز کے لئے مدرسۃالمدینہ بالغان کا آغاز کیا گیا اور وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami