دارالمدینہ بوائز ہائی
اسکول ، لاہور ڈویژن کے طلبہ کا لاہور کے تاریخی مقامات کا تعلیمی دورہ (ایجوکیشنل ٹرپ)

نصابی سرگرمیوں کے ساتھ
ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی طلبہ کے لئے بے حد ضروری ہیں،ان سرگرمیوں میں تعلیمی
دوروں کو خاص اہمیت حاصل ہے، اہم اور تاریخی مقامات کی سیر کرنے سے طلبہ تاریخ سے
آگاہ ہوتے ہیں نیز ان کی معلومات اور تفہیم
میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ تاریخی ورثے کسی
بھی ملک کا ورثہ ہوتے ہیں، اس لئے زندہ قومیں اپنے ورثے پر فخر کرتی ہیں اوران کی
حفاظت کرتی ہیں۔
گزشتہ روز لاہور ڈویژن کے
پرائمری اور سیکنڈری کلاسز (دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم) کے طلبہ نے مینارِ پاکستان، شاہی قلعہ اور مقبرہ اقبال کا
دورہ کیا جس دوران طلبہ کو ان مقامات کی مختصر تاریخ سے بھی آگاہ کیا گیا۔
مینار پاکستان تحریک آزادی
کی علامت ہے۔یہ جس جگہ واقع ہے ، وہاں قرار داد ِ پاکستان منظور کی گئی تھی اور اس کی قرارداد کی یاد میں مینار ِ
پاکستان تعمیر کیا گیا تھا۔اس تعلیمی دورے سےطلبہ نے مفید معلومات حاصل کیں اور
دوسرے ساتھیوں کو اپنے مشاہدات سے آگاہ کیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو
کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث
الدین عطاری)
.jpeg)
19
دسمبر2022ء بروز پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
گلشن ِحدید کراچی میں بعد
نمازِ مغرب سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شرکائے مدنی
قافلہ اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شرکائے اجتماع کو دینی ماحول سے وابستہ ہونےنیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی
مذاکرےمیں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے خیالات کا اظہار
کیا۔
(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک اسکول سسٹم کے طلبہ کا کراچی کتاب میلے کا دورہ

کتاب میلہ ایک عمدہ اور
صحت مند روایت ہے،اس روایت سے معاشرے کے ہر طبقے
کو فائدہ پہنچتا ہے۔اسکولز کے طلبہ کے لئے کسی کتاب میلے میں شرکت وقت کا
مفید استعمال اور ایک بہترین سرگرمی ہے جس سے طلبہ میں کتاب سے محبت پیدا ہوتی ہے نیز
مطالعے کی عادت کو پروان چڑھایا جاتا ہے۔
گزشتہ روز کراچی عالمی کُتُب
میلے (کراچی انٹرنیشنل بک فیئر) کا انعقاد ہوا جس میں
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کلفٹن، گلشن اقبال، ملیر، صدر، نارتھ کراچی، اورنگی اور کورنگی کیمپسزکے طلبہ نے خصوصی طور پر شرکت
کی۔
اس میلے میں طلبہ نے اپنے
اساتذہ کی رہنمائی میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس، مکتبۃ المدینہ اور دیگر
پبلشرز کے اسٹالز کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر طلبہ نے خوبصورت اور رنگ برنگی
کتابیں دیکھنے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور اپنی پسند کی کتابیں بھی خریدیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو
کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث
الدین عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 18 دسمبر 2022ء کو ڈیفنس فیز 4 کراچی میں قائم فیضانِ رمضان مسجد میں سحری اجتماع
کا
سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اسلامی
بھائیوں نے تہجد کی نماز باجماعت ادا کی اور مناجات کی۔بعدازاں کراچی سٹی اصلاحِ اعمال ذمہ دار شیراز عطاری نے ’’تہجد
کی نماز کی فضیلت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد اسلامی
بھائیوں نے سحری کی اور اذانِ
فجر کے بعد مسجد کے باہر جاکر اہلِ علاقہ کو نمازِ فجر کے لئے جگایا۔
اس کے
علاوہ ڈیفنس کراچی میں مزید 4 مقامات پر سحری اجتماعات منعقد ہوئے جن میں
مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ: شیراز عطاری کراچی اصلاح
اعمال،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی
عبد الحبیب عطاری بیان فرمائیں گے

آج
رات مؤرخہ 22 دسمبر 2022ء بروز جمعرات دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں
ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوت اسلامی
سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوگا جبکہ
اختتام بروز جمعہ نماز اشراق و چاشت کی ادائیگی کے ساتھ ہوگا۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر براہ راست ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں میمن مسجد بولٹن
مارکیٹ کراچی سے رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں
گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد اشفاق
عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ جہلم میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد
اسد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصوررضا
عطاری اور جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ،
لاہور میں نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔

22
دسمبر کو شمالی دنیا بشمول پاکستان میں سال کا سب سے چھوٹا دن اور لمبی رات ہوتی ہے جبکہ اسی تاریخ کو جنوبی دنیا کے لئے
سال کا سب سے بڑا دن اور چھوٹی رات ہوتی ہے ۔
تفصیلات
کے مطابق دعوتِ اسلامی کے شعبہ اوقاتُ الصلوٰۃ کے ماہرین نے اس سلسلے میں
ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں 22 دسمبر کوچھوٹا دن اور لمبی رات ہونے کیوجہ بیان کی
ہے ۔
رپورٹ یہ ہے کہ ” سورج چھ ماہ شمالی
دنیا اور چھ ماہ جنوبی دنیا میں گزارتا ہے۔جب سورج خَطِّ اِستواء (Equator)سے شمال میں آتا ہے تو شمالی دنیا (بشمول پاکستان )کے دن بڑے ہوتے ہیں ۔اب جو مقام
خَطِّ اِستواء سے جتنا دور ہوگا اس کا دن
بھی اتنا ہی بڑا ہوگا ۔اور ان چھ ماہ میں دوسری طرف جنوبی دنیا میں جو مقام خَطِّ اِستواء سے جتنی دوری پر ہوگا اس کی رات اتنی بڑی ہوگی
اور دن اتنا چھوٹا ہوگا۔
اب چھ
ماہ کے بعد جب سورج جنوبی دنیا میں جائے گا تو معاملہ الٹا ہوجائے گا یعنی جنوبی دنیا میں جو مقام
خَطِّ اِستواء سے جتنا دور ہوگا اس کا دن
اتنا بڑا اور رات چھوٹی ہوگی ۔ اور ان چھ ماہ میں دوسری طرف شمالی دنیا میں جو
مقام جتنی دوری پر تھا اس کا دن اتنا چھوٹا اور رات بڑی ہوگی۔“

گزشتہ
روز شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ (دعوت، اسلامی ) کے تحت ڈیرہ
غازی خان کی ایک مسجد میں سیکھنے سکھانے کے حوالے سے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا
جس میں مارکیٹ کے تاجران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگران
شعبہ اوراق مقدسہ محمد شاہ نواز احمد عطاری نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش
کیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے کاذہن دیا جبکہ اوراقِ مقدسہ کا
ادب کرنا، بے ادبی سے بچانے اور دیگر اہم
امور پر بھی روشنی ڈالی۔(رپورٹ: ذمہ دار ڈاکٹر عدنان عطاری / کانٹینٹ: محمد
مصطفیٰ انیس)
فیضانِ
مدینہ کوئٹہ میں نگران شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی ذمہ داران سے ملاقات

19،
20 سمبر 2022ء بروز پیر و منگل کو مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کوئٹہ میں نگران شعبہ
ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے نگران کوئٹہ ڈویژن و دیگر شعبہ ذمہ داران اور
مارکیٹ میں تاجروں سے ملاقاتیں کیں، ذمہ داران نے تاجروں کو دعوتِ اسلامی کا تعارف
کروایا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہنامہ کی بکنگ کرنے کا
ذہن دیا ، نیز 5 جنوری سے 12 جنوری 2023ء کو ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ منانے کے حوالے
سے شیڈول بنایا۔
اس
موقع پر شعبہ تقسیم رسائل پاکستان کے نگران سید حسنین عطاری ، شعبہ تقسیمِ رسائل
صوبائی ذمہ دار بلوچستان نور مصطفیٰ عطاری اور مکتبۃُ المدینہ کے ذمہ دار انور عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:
شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
فیضانِ
مدینہ سبی میں نگران شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی ذمہ داران
سے ملاقات

18
دسمبر 2022ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سبی ، بلوچستان میں نگران شعبہ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے نگرانِ سبی مشاورت غلام حیدر عطاری اور
دیگر ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں ۔
اس
ملاقات میں شعبہ ماہنامہ کے حوالے سے مدنی مشور ہ کیا اور 5 جنوری تا 12 جنوری
2023ء کو ہفتہ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ منانے کے حوالے سے شیڈول بنایا۔
اس
موقع پر شعبہ تقسیم رسائل پاکستان کے نگران سید حسنین عطاری ، شعبہ تقسیمِ رسائل
صوبائی ذمہ دار بلوچستان نور مصطفیٰ عطاری اور مکتبۃُ المدینہ کے ذمہ دار انور عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:
شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
عالمی سطح پرماہِ نومبر2022ء میں شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کی کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم
(اسلامی بہنوں ) کے تحت عالمی سطح پر میں ان ان ملکوں میں دینی کاموں کا سلسلہ
جاری ہے:یوکے، ساؤتھ افریقہ، ماریشس، نیپال،
ترکی اور تنزانیہ۔
تفصیلات کے مطابق نومبر 2022ء میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی (اسلامی بہنیں ) کے تحت یوکے، ساؤتھ افریقہ ، ماریشس، ترکی ، تنزانیہ اور نیپال
میں کل منسلک ادارے ”45“ ہیں جن میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج
ذیل رہی:
٭”10“ اداروں میں ماہانہ اور ”13“اداروں میں ہفتہ وار درس و بیان کا
سلسلہ ۔
”2“ اداروں میں ایک گھنٹہ 12
منٹ کے مدرسۃ المدینہ بالغات اور ”2“
اداروں میں 30 منٹ کے مدرسۃ المدینہ بالغات
کا انعقاد۔
٭ماہِ نومبر میں مختلف اداروں کی شخصیات جو دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئیں ان کی تعداد 1 ہزار 79 رہی جن میں سے ”72“ نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ۔
٭ماہِ نومبر 2022ء میں شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے ”7“
خُصوصی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع منعقد کئے گئے جس میں شُرکا کی تعداد ”167“ تھی۔
٭”55“ شخصیات اسلامی بہنوں سے نیک اعمال کے رسائل وُصول کئے گئے ۔
٭شخصیات اسلامی بہنوں کے
گھروں میں ”39“ سیکھنے سکھانے کے
حلقے لگائے گئے ۔
٭”90“ شخصیات نے دعوتِ اسلامی کے ماہانہ میگزین”
ماہنامہ فیضان مدینہ “ کی سالانہ بکنگ کروائی۔
پاکستان مشاورت کی تمام
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے آن
لائن دینی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے 23، 24 اور 25 دسمبر 2022ء کو پاکستان مشاورت ذمہ داران کے ماہانہ
مدنی مشورے کی تیاری کرنے پر کلام کیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے مختلف موضوعات پر ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مشاورت کی۔
پاکستان سطح کی ادارتی و
غیر ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
پاکستان سطح کی شعبہ دارالسنہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور 23، 24 اور 25 دسمبر 2022ء کو پاکستان
مشاورت و پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داران کے ماہانہ مدنی مشورے کی تیاری کے متعلق
گفتگو کی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔