دعوتِ اسلامی نے  مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے جہاں مختلف شعبہ جات قائم کئے ہیں وہیں پریشان حال مسلمانوں کی امداد و خیرخواہی کے لئے فلاحی شعبے FGRF کا قیام کیا ہے جو امتِ مسلمہ کی مدد کے لئے کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔

حال ہی میں فلسطینی مسلمانوں پر آنے والی آزمائش کے موقع پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے مظلوم مسلمانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا اور اُن مظلوم مسلمانوں تک امدادی سامان پہنچانے کے لئے کوشش کر رہی تھی۔

اللہ پاک کی کرم نوازی اور دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کی کوشش سے ذمہ دار اسلامی بھائی فلسطینی مسلمان بھائیوں کی امداد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

معلومات کے مطابق شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی نے فلسطین میں 2 ہزار سے زائد خاندانوں کی امداد کے لئےعاشقانِ رسول کی جانب سے ملنے والے عطیات کے ذریعے ترکی کے شہر استنبول میں راشن سے بھرے ہوئے مزید 2 کنٹینرز تیار کر لئے ہیں جوکہ بہت جلد ہمارے فلسطینی مسلمان بھائیوں تک پہنچا دیا جائے گا۔

آپ بھی مظلوم مسلمانوں بھائیوں کی امداد کے لئےمالی اعتبار سے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ فلسطینی مسلمان بھائیوں کی مزید امداد کی جاسکے۔یاد رہے آپ کے عطیات کو مفتیانِ کرام کی رہنمائی اور اسلامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے استعمال کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے نگرانِ شعبہ FGRF UK سیّد فضیل رضا عطاری اور مقامی ذمہ داران سے رابطہ کریں یا اس نمبر 447300 559 919+ پر کال کریں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)