عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ضلع جھنگ، چوک 18ہزاری کے قریب ملحقہ آبادی میں  عظیم الشان سنگ بنیاد اجتماع منعقد ہوا جس میں سیاسی وسماجی شخصیا ت سمیت دیگر عاشقابنِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حاجی سلیم رضا عطاری نے مساجد ومدارس بنانے اور ان کی آباد کاری کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدِ بیان نگرانِ تحصیل مشاورت میاں عابد حسین عطاری نے شرکا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مذکورہ مقام پر ہماری آنے والی نسلوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت عظیمِ الشان مدنی مرکز فیضانِ مدینہ قائم کیا جائے گا  جہاں طلبہ و طالبات کے لئے الگ الگ جگہوں پر قراٰنِ پاک حفظ و ناظرہ، درسِ نظامی  (عالم کورس)، مڈل، میٹرک، FA اور BA تک کی تعلیم دی جائے گی ۔

وہ مخیر حضرات جو دعوتِ اسلامی کے ساتھ اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ملانا چاہتے ہوں اُن سے تعاون کی درخواست ہے ۔ بعدازاں وہاں موجودشخصیات نے دعوتِ اسلامی کے اس کارنامے کو سراہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)