پچھلے دنوں ملک کینیا کے شہر ممباسہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت نئے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ گرلز کا آغاز ہواجس کے سلسلے میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے کے شرکا میں سینٹرل افریقہ کی ریجن نگران ، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلز کی عالمی سطح اور نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہنیں شامل تھیں۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر کلام کیا نیز نئے مدرسۃ المدینہ و جامعۃالمدینہ گرلز کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نیوزی لینڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں برج کمیونٹی کے حوالےسے کلام کیا گیا نیز انگلش کورسز کروانے کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت کی اور مدنی چینل عام کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں ذمہ دار نے درس و بیان کے حلقے لگانے کے بارے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے تبادلۂ خیال کیا۔


بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے میلبرن آسٹریلیا میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ میلبرن اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں میں ہونے والے 8 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور مدرسۃالمدینہ بالغات کا انگلش درجہ لگانےنیز مکتبۃالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن مقرر کرنے پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے میلبرن کابینہ میں انگلش اجتماعات و مختلف کورسز کروانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جبکہ مختلف لینگویج ذمہ دار اسلامی بہن سے بنگلہ اور گجراتی اسلامی بہنوں کی تربیت کے بارے میں رہنمائی لی گئی۔


پچھلے دنوں عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہنیں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ملک تنزانیہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے، کمزوریاں دور کرنے اور آئندہ کے اہداف پر مشاورت کی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ساؤدرن ریجن نگران، چند ملک نگران، مدرسۃالمدینہ بالغات (عالمی سطح) اور ایچ آر ڈیپارٹمنٹ (عالمی سطح) کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے شعبہ جات کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مقامی اسلامی بہنوں کا اجارہ کروانے کے حوالے سے کلام کیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دورانِ گفتگو نماز کے مسائل والے ٹیسٹ برائے شافعی اسلامی بہنیں کے بارے میں مشاورت کی نیز زیادہ سے زیادہ مدرسۃالمدینہ بالغات کھلوانے پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔


اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز پی آئی بی کالونی کی ذیلی نگران اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دنیا کی مذمت اور آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں محمود آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں طالبات سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی نیز صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے ”تحمل مزاجی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طالبات کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے حلقے میں موجود طالبات سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی۔

بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے جامعۃالمدینہ گرلز کا وزٹ کیا۔


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت  پاکستان کی صوبائی، سٹی اورڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں شرکا کی تعداد کم و بیش 18 تھی۔

اس موقع پر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اعتدال پیدا کرنے کے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں ڈویژن وائزمدرسۃ المدینہ گرلز کا آغاز کرنے نیز نیو ایڈمیشن کے اہداف دیئے۔

اسی طرح رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مخصوص ایونٹ کے اجتماعات، مدرسۃالمدینہ گرلز کو خود کفیل کرنے اور مینجمنٹ کے نظام میں مزید بہتری لانے پر مشاورت کی جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پچھلے دنوں فیضانِ صحابیات پی آئی بی کالونی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ رمضانُ المبارک کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، ادارتی شعبہ ذمہ داران، فنانس ڈیپارٹمنٹ (عالمی سطح) اور کراچی سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ای رسید کا نظام مضبوط بنانے کے متعلق کلام کیا نیز ملک و بیرونِ ملک کے ڈونیشن جمع کروانے کا طریقۂ کار اور ماتحتوں کے ساتھ مدنی مشورہ کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں معظم  صاحب(پی اے ٹو ڈائریکٹر روڈ ریسرچ لاہور پنجاب) اور محمد شریف (آفس اسسٹنٹ) سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اقبال ٹاؤن نگران سیّد مقصود عطاری نے ذمہ داران خواجہ سلیم عطاری اور کامران غازی عطاری کے ہمراہ دیگر آفسز میں مختلف افسران سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں ذمہ داران نے شخصیات کو مکتبۃالمدینہ سے شائع کردہ کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں (کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹاؤن نگران حاجی نورالعین عطاری اور صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان محمد وقار عطاری) نے بلوچستان میں کوئٹہ چھاؤنی (Quetta Cantonment) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی کے مختلف افسران اور آرمی کے کنٹریکٹرز سے ملاقات کی۔

دورانِ دورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سی ایم ایچ ہسپتال میں موجود افسران کی عیادت کی اور مریضوں کے لئے دعائے صحت کروائی نیز انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج سے تعویذاتِ عطاریہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


یورپ کے ملک پُرتگال، اسپین، جرمنی، اٹلی، نیدر لینڈ اور بیلجیئم کے بعد جانشین امیر اہلسنت مولانا حاج عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی سویڈن (Sweden)میں دینی کاموں میں مصروفیت اور سنتوں بھرے اجتماعات میں بھی شرکت رہی۔

اسی کے ساتھ ساتھ سویڈن کے شہر مالمو (Malmo) میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقان رسول کے گھروں پر تشریف آوری ہوئی جہاں جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں نیکی کی دعوت دی اور مدنی پھول بیان کرتے ہوئے دعاؤں سے بھی نوازا۔