حفاظ طلبۂ کرام کی گریجویشن کے سلسلے میں بریڈفورڈ میں
ایک پروگرام کا انعقاد

14
دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ کے تحت قرآن پاک حفظ مکمل کرنے
والے طلبۂ کرام کی گریجویشن کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ بریڈفورڈ (Bradford)
یوکے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں
مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام، سرپرست اور ذمہ داران دعوت اسلامی
سمیت مقامی عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”قرآن پاک کی شان و عظمت“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بعد ازاں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے حفظ مکمل کرنے کے متعلق مدنی پھول بیان کرتے
ہوئے یہ ذہن دیا کہ حفاظ کرام اپنا حفظ یاد رکھنے کے لئے روزانہ ایک پارے کی تلاوت
کریں۔
آخر
میں نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ کے ہاتھوں حفاظ کرام کے سروں پر دستار سجائی گئیں
اور تحائف بھی دیئے گئیں۔صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔
1(.jpg)
گزشتہ
روز دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 کاحنیف الرحمٰن (ڈی ۔ایس۔پی گلگت) اور
انجینئر عبدالحنیف خان استور نے وزٹ کیاجس پر ذمہ داران نے انکا استقبال کیا اور ان سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داراسلامی بھائی نے دعوت اسلامی اور اسکے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی نیز مدنی مرکز میں قائم دیگر شعبہ
جات کا بھی وزٹ کروایا ،اسکے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونیوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں
میں شرکت کرنے کاذہن دیا۔ ( رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، اسلام آباد / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
کوئٹہ کرد ہاؤس بلوچستان
عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما میر محمد عاصم کرد گیلو
سے تعزیت

پچھلے دنوں کوئٹہ کرد ہاؤس
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر خزانہ میر محمد
عاصم کرد گیلو کی ہمشیرہ اور والدہ کی وفات پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران نے ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔
اس موقع پردعوت ِاسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری، کوئٹہ
کنٹونمنٹ ٹاؤن کے نگران حاجی نورالعین عطاری، قاری محمد مشتاق عطاری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے بلوچستان کے مختلف قبائل کے
سرداران، صوبائی وزرا ا و دیگر مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
گزشتہ
روز میجر تیمور صاحب کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی ، جہاں ذمہ
داران نے انہیں خوش آمدید کہا، ذمہ داران نے فیضانِ مدینہ میں قائم شعبہ جات
دکھائے نیز عمرہ کی ادائیگی کے حوالے سے عمرہ ادائیگی کا طریقہ ومسائل پر گفتگو کی
اور انہیں تحفےمیں احرام و مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ ”رفیق معتمرین “پیش کی ۔( رپورٹ: غلام
محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

پچھلے
دنوں لاہور میں سید مقصود شاہ عطاری (شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زون نگران
)نے
خواجہ سلیم عطاری اور کامران غازی عطاری (شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
زون ذمہ داران ) کے
ہمراہ چودھری نصیر احمد بھٹہ ( مسلم لیگ (ن)ایڈوائزر وزیرِ اعظم
پاکستان سینیئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ)،سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان ،
صدر PMLN
لائرز فورم اور سابق MNAسے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات
میں دعوت اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا
تعارف کروایا گیا نیز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ
کی شائع کردہ کتاب ”آخری نبی صلی اللّہ
علیہ وسلم کی پیاری سیرت “ اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کی گئی۔(رپورٹ: حافظ احتشام الحق عطاری ، کارکردگی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، علامہ اقبال ٹاؤن، زون ڈسٹرکٹ لاہور/ کانٹینٹ :
محمد مصطفیٰ انیس)

گزشتہ
دنوں لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے اسسٹنٹ ڈپٹی
ڈائریکٹر روڈ ریسرچ پنجاب، لاہور محمد عزیر صاحب، انچارج ریسکیو ٹاؤن شپ سرکل ہارون صاحب، ڈپٹی
انچارج ریسکیو ٹاؤن شپ سرکل اور دیگر آفس کے عملہ سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات
میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں پر گفتگو ہوئی ،ذمہ دار اسلامی بھائی نے فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے وزٹ کرنے کی
نیت کی ، اس موقع پر ذمہ دار نے افسران کومکتبۃُ المدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں پیش کیں ۔ (رپورٹ:
حافظ احتشام الحق عطاری ، کارکردگی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، علامہ اقبال ٹاؤن، زون ڈسٹرکٹ لاہور/ کانٹینٹ :
محمد مصطفیٰ انیس)
اورنگی ٹاؤن یو سی 1 کراچی
کی جامع مسجد افشاں میں کفن دفن کورس کا انعقاد

18 دسمبر 2022ء
بروز پیر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن یو سی 1 کی جامع مسجد افشاں میں کفن دفن کورس
کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد کے امام صاحب سمیت اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔
اس کورس میں شعبے کے ویسٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار مزمل عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے کی
فضیلت و اہمیت بتاتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر
عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

12
دسمبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بریڈ فورڈ (Bradford) یوکے میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ
ہوا جس میں یوکےریجن سمیت مختلف سطح کے ذمہ داران، امریکا اور کینیڈا سے آئے
ہوئےذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نےاسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتےہوئے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی اور دینی
کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
ٹریننگ
سیشن میں ذمہ داران کی جانب سے پریزنٹیشن کے ذریعے یوکے کے مختلف علاقوں میں ہونے
والے دینی کاموں کے متعلق نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ سمیت شرکا کو آگاہی دی
گئی۔آخر میں ملاقات کا سلسلہ ہوا۔
نارتھ ناظم آباد سیکٹر 7 سی کراچی کی جامع مسجد
فریدہ میں تدفین کورس کا انعقاد

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت کراچی سندھ کے علاقے نارتھ ناظم آباد سیکٹر
7 C کی جامع مسجد فریدہ
میں تدفین کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں امام عبد الوہاب عطاری صاحب اور دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس شعبے کے ایسٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت
دینے کی فضیلت بیان کی۔
ذمہ دار نے شرکائے کورس
کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن
دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سویڈن کے شہر مالمو میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد،
جانشین امیر اہلسنت نے بیان فرمایا

12
دسمبر 2022ء کودعوت اسلامی کے زیر اہتمام سویڈن (Sweden) کے
سٹی مالمو (Malmo)
کے
مقامی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سویڈن کے مختلف شہروں اسٹاک
ہوم (Stockholm) ،
گوتھن برگ (Gothenburg) سمیت
دیگر مقامات سے مختلف شعبے سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر اور ذمہ داران
دعوت اسلامی نے مدنی قافلے کی صورت میں شرکت کی۔
خلیفۂ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”قیامت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے شرکا کو نیک اعمال بجا لانے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
سنتوں
بھرے اجتماع کے خوش نصیب عاشقان رسول نے جانشین امیر اہلسنت سے ملاقات کی۔

یوکے
کے شہر بریڈ فورڈ (Bradford)میں
قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 11 دسمبر 2022ء کو سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام، طلبہ کرام اور
ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے
12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی اور انہیں 12 ماہ کے مدنی قافلوں
میں سفر کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔نگران
شوریٰ اور رکن شوریٰ نے شرکا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں سے ملاقات
کی۔
دوران
اجتماع ذمہ داران کی جانب سے ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے یوکے کے مختلف مقامات پر
قائم ہونے والے جامعۃ المدینہ کی حالیہ کارکردگی سمیت مستقبل میں یوکے کی دیگر مقامات پر جامعۃ المدینہ کی مزید برانچز قائم
کرنے کے اہداف کے متعلق آگاہی دی گئی۔
علاقہ نارتھ ناظم آباد کی
جامع مسجد نور محمدی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے شعبہ کفن دفن کے تحت کراچی سندھ کے علاقے نارتھ ناظم آباد کی جامع مسجد نور
محمدی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں امام صاحب، مسجد انتظامیہ اور
دیگر اسلامی بھائیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس حلقے
میں شعبے کے ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں
غسلِ میت دینے کی فضیلت بیان کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے
شرکائے حلقہ کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)