دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ مدرسۃُ المدینہ گرلزکے تحت20 دسمبر 2022ءبروز منگل پاکستان کی ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں   اسلامی بہنوں کی تعداد22تھی ۔

مدنی مشورے میں رکنِ عالمی مجلس ِمشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی پھول دیئے اور مدرسۃ ُالمدینہ گرلز میں پڑھنے والی بچیوں کی نماز کارکردگی شیڈول، جائزہ فارم نیز دورانِ جائزہ کےاہم کام،طے شدہ نکات کا نفاذ اور بچیوں کے امتحانات،مدنی مشورے کے ذریعے ذمہ دار و ماتحت اسلامی بہنوں سے رابطوں میں مضبوطی لانے پرکلام ہوا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی ذمہ داری کے تقاضے اچھے اندازمیں نبھانے اور شعبے میں مزید بہتری لانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 19 دسمبر 2022ء بروز پیر ملتان ہائی کورٹ لیڈیز وکلا بار میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 17 لیڈیز وکلانے شرکت کی۔

پاک سطح شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اللہ پاک کی رحمت‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے بعد شخصیات خواتین کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

آخر میں لیڈیز وکلا نے فیڈ بیک دیتے ہوئے وقتاً فوقتاًاس طرح کےسیشن رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 ،17 دسمبر 2022ء کو   یوگینڈا اورتنزانیہ کی اسلامی بہنوں کے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے ہوئے جن میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اس مشورے میں 8 دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے ۔


17 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ  کراچی سٹی شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغات کی طرف سے دو مقامات (پی آئی بی کالونی، صدیق آباد) پر لرننگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبًا 147 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لرننگ سیشنز میں شیڈول کے مطابق رکنِ عالمی مجلس مشاورت اور پاکستان سطح کی اسلامی بہنوں نے اہم مدنی پھول دیتے ہوئے درج ذیل اہم امور پر مدرسات کی تربیت کی۔

1) مدرسات کو تدریس کے حوالے سے آسان طریقہ کار سکھایا ۔

2)طالبات کو دوران ِسبق اغلاط سے بچانے نیز اغلاط کو کنٹرول کرنے کے طریقے سمجھائے ۔

3)اجارے کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کیں گئیں ۔

4)اجیروں کی حاضری ۔شعبہ کارکردگی کے کام بروقت مکمل کرنےکے حوالے سے تربیت دی گئی۔

5) بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو آسان طریقے سے قواعد و مخارج سمجھانےسے متعلق نکات پر تربیت دی گئی۔

6)سند امتحانات 2022 ء کے مکمل کروانے پر تربیت دی گئی نیز درجہ جائزہ مفتشات کو تفتیش کے نکات سمجھائے۔

7) شعبہ طبی علاج کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے کام کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔


پچھلے دنوں فوجی فاؤنڈیشن اسکول ، حب بلوچستان میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ نماز کورس مکمل ہوا جس میں اسکول کے طلبہ نے شرکت کی اور نماز کے اہم مسائل سیکھے۔

کورس کے معلم محمد جمال عطاری نے طلبہ کو نماز کے فرائض ، واجبات و سنتیں سکھائیں نیز نماز پڑھنے کا صحیح طریقہ پریکٹیکل کرکے بھی دکھایا کورس کے اختتام پر طلبہ نے ذمہ دارا سلامی بھائی کا شکریہ ادا کیا اور دلچسپی کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ،حب بلوچستان/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اصلاحِ اعمال کورس کے آخری دن کالج آف ویٹرینری  اینڈ اینیمل سائنسز، جھنگ کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

اس کورس میں ڈاکٹر عاطف عطاری ، محمد عمران عطاری (شعبہ ایگریکلچرڈویژن ذمہ دار، فیصل آباد ) ، ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری اور دیگر ذمہ داران نےشرکا کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونیوالے سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اس موقع پر کورس کے اختتام پر اسٹوڈنٹس نے اچھی اچھی نیتوں کیساتھ اپنے سروں پر عمامہ شریف کے تاج بھی سجائے ۔(رپورٹ: ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری ، شعبہ ایگریکلچر/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن ، لاہور میں مدنی قافلے کے دوران نمازِ تہجّد ، تلاوتِ قراٰنِ پاک اور دیگر نیکی کے کا موں کا سلسلہ ہوا ۔

اس دوران ” University of Veterinary & Animal Sciences - UVAS Lahore“ کے اسٹوڈنٹس نے قافلے کے شرکا سے ملاقات کی اور ڈاکٹر وسیم احمد خان عطاری (ایسوسیئیٹ پروفیسر) ، ڈاکٹر عمران شہزاد عطاری (پلاسٹک سرجن و اسسٹنٹ پروفیسر برن یونٹ جناح ہسپتال ،لاہور) اور ڈاکٹر شمیم اللہ عطاری (ٹیچرزٹرینر، پنجاب یونیورسٹی لاہور )نے اسٹوڈنٹس سے سنتوں بھرا بیان کیا اور ان کے ساتھ اپنی زندگی کے تجربات بھی ڈسکس کئے۔(رپورٹ: ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری ، شعبہ ایگریکلچر/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ” University of Veterinary & Animal Sciences - UVAS Lahore“ کے اسٹوڈنٹس نے وزٹ کیا جہاں مدنی مرکز میں آئے ہوئے مدنی قافلے کے شرکا سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت پیش کی۔

اسکے علاوہ ذمہ داران نے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کو مدرسۃُالمدینہ کنزُالایمان ، فیضانِ مدینہ چرڑاور فیضانِ مدینہ کاہنہ نو کا بھی وزٹ کروایا ، دورانِ وزٹ دعوتِ اسلامی کے دینی و تعلیمی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے دلچسپی و خوشی کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری ، شعبہ ایگریکلچر/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اسلامی بھائیوں نےتین دن کا مدنی قافلہ کیا ، قافلے کے شرکا نے عاشقانِ رسول کے سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام کیا جس میں ” University of Veterinary & Animal Sciences - UVAS Lahore“ کے تقریباً 21 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

اس مدنی حلقے میں مولانا آصف مدنی عطاری ، نگران ِ ٹاؤن علی اصغر مدنی عطاری ، سب ٹاؤن نگران عمران عطاری ، نیک اعمال ذمہ دار غلام شبیر عطاری و دیگر ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کی تربیت کی، دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری ، شعبہ ایگریکلچر/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


21 دسمبر 2022ء بروز بدھ ٹنڈوجام میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ حیدر آباد سٹی کے نگران حاجی محمد سہیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بچوں کا اپنے سرپرستوں کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد شان عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت 21 دسمبر 2022ء بروز بدھ 3 دن کا مدنی قافلہ پاکستان کے شہر ٹنڈو جام پہنچا جس میں نگرانِ حیدر آباد سٹی حاجی محمد سہیل عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

دورانِ مدنی قافلہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ٹنڈوجام کے شاہی بازار میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں کپڑا مارکیٹ کے صدر اور یونین کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں نگرانِ حیدر آباد حاجی محمد سہیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ نگرانِ حیدر آباد نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد شان عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں  نے کوئٹہ میں علی محمد نقشبندی (کمپیوٹر آپریٹر MTسیکشن بلوچستان کانسٹیبلری زون RRG کوئٹہ) سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

معلومات کے مطابق ذمہ داران نے علی محمد نقشبندی کے بیٹے اور مدرسۃالمدینہ بوائز کے طالب علم محمد وسیم (جن کا پچھلے دنوں گردے کا آپریشن ہوا تھا) کی عیادت کی اور اُن کی صحتیابی کے لئے دعا کروائی۔بعدازاں ذمہ داران نے انہیں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکا رسالہ ”بیمار عابد“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)