ڈسٹرکٹ میانوالی، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس کے اعلیٰ عہدیداران و  افسران، شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوت و نعت پڑھی گئی اور سرگودھا ڈویژن ذمہ دار شان حسنین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو دینِ اسلام کے بارے میں بتایا۔

بعد اجتماع ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکا اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اوراُن کے درمیان مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے۔

اس موقع پر DPO میانوالی مطیع خان نوانی، SSP انویسٹی گیشن میانوالی شیخ محمد شوکت علی، SDPO میانوالی شیخ محمد کاشف مسعود، SDPO موسٰی خیل چوہدری قیصر عباس گجر، SDPO پپلاں ملک ظفر اقبال اعوان، DSP ہیڈکوارٹر میانوالی ملک امیر عباس کھیمٹہ، DSP لیگل میانوالی ملک ذکاء اللہ جسرا و، ڈسٹرکٹ میانوالی کے 10 تھانوں کے SHO ، تفتیشی افسران، DPO آفس ، DSP آفسز ، پولیس لائن کے اسٹاف ، مختلف برانچز کے ہیڈز ، ایلیٹ فورس اور ریزرو فورس کے جوان موجود تھے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)