جمبر کلاں تحصیل پتوکی میں
تحصیل اور یوسی سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت 19
دسمبر 2022ء بروز پیر جمبر کلاں تحصیل پتوکی میں واقع جامع مسجد صدیقِ اکبر میں مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ تحصیل، نگرانِ سب تحصیل اور نگرانِ یوسی سمیت تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ
ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد نعیم خان عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور مدنی
قافلوں میں سفر کرنے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط بنانے کے حوالے سے
اہم امو رپر مشاورت کی۔
آخر میں نگرانِ ڈسٹرکٹ نے
تحصیل پتوکی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نفلی روزہ رکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:علی ریاض
عطاری تحصیل ذمہ دار سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
17
دسمبر 2022ء بروز ہفتہ بعد نمازِ فجر اقصی مسجد ریگل چوک صدر کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا
گیا جس میں مدرس و تجوید و قرأت کورسز کے
طلبہ ٔ کرام نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کورسز کے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرماتے
ہوئے انہیں اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز مدنی قافلے میں سفر کرنے اور باقاعدگی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع و مدنی مذاکرے میں آنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
تجارت سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی کا دورہ
.jpg)
17
دسمبر 2022ء بروز ہفتہ دعوت ِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران کی دعوت پر شخصیات نے عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ
کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شخصیات
نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو ملک و
بیرون ملک میں ہونے
والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں معلومات دیں اور انہیں ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں آنے کی
دعوت بھی دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے اظہار ِمسرت کیا۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 دسمبر 2022ء بروز
ہفتہ کراچی کے علاقے سولجر بازار میں مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے زین عطاری (فیضانِ مدینہ گیسٹ ہاؤس ذمہ دار) کے
والد صاحب کے انتقال پر زین بھائی اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز مرحوم
کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں سنتوں بھرا
اجتماع، نگران شوریٰ نے بیان فرمایا

9
دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے (Stechford,
Birmingham, UK) میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس
میں مختلف شعبے سے وابستہ افراد و دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکا کو دعوت
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری بھی موجود تھے۔ صلوۃ و
سلام اور دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا۔
یوکے کے سٹی ڈربی میں سنتوں بھرا اجتماع، رکن شوریٰ حاجی
عبد الحبیب عطاری نے بیان فرمایا

8
دسمبر 2022ء کو یوکے سٹی ڈربی (Derby, U.K)
میں
قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرا اجتماع ہوا
جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
تلاوت
قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے
بعد رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اچھے دوست بنانے اور اچھی صحبت اختیار
کرنے کا ذہن دیا۔رقت انگیز دعا اور صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔
آخر
میں رکن شوریٰ سے عاشقان رسول نے ملاقات بھی کی۔
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد
میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃُالمدینہ کے طلبۂ کرام و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
سحری اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے نمازِ تہجد باجماعت ادا کی۔اس
موقع پر نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دینی ترقی کرنے کے اعتبار سے مدنی پھول پیش کئے پھر اسلامی
بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت کے ساتھ سحری کی۔
سحری کے بعد اسلامی بھائیوں نے نمازِ فجر کے لئے اہلِ علاقہ کو جگایا ، نماز ِفجر کے بعد تفسیر سننے سنانے
کا حلقہ ہوا۔اشراق و چاشت کی نماز پر اجتماع کا اختتام ہو ا۔آخر
میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی
بھائیوں سے ملا قات بھی کی۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں
سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران و مختلف اسکولوں و کالجز کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
اس
موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اسلامی بھائیوں کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے، نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے علاوہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور رسالہ نیک اعما ل
پُر کرنے کا ذہن دیا۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(

18
دسمبر 2022ء کو فیصل آباد ستیانہ
روڈ الرحیم ویلی میں محمد ندیم عطاری کے گھر سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں
شخصیات وتاجران سمیت ذمہ داران و مقامی عاشقان ِرسول نے شرکت کی۔
مدنی
حلقے کا آغاز تلاوت و نعت شریف سے ہوا ۔ بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں نیکی کرنے اور نیکی کاحکم دینے نیز تکبر، خود پسندی، ریا کاری اور حسد جیسی باطنی مہلک بیماریوں سے بچنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ نماز کی پابندی کرنے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔
آخر
میں صلاۃ و سلام پڑھا گیا ، نگرانِ پاکستان نے دعا کروائی اور اسلامی بھائی کے سر پر عمامہ باندھا نیز ملاقات بھی کی ۔)کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری(

دینی
کاموں کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 18 دسمبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان
مشاورت آفس کے نگران اور شعبہ کارکردگی فارم کے نگران و ذمہ
داران نے شرکت کی۔
نگرانِ
پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید ترقی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کام بھر پور لگن وشوق کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا جس
پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔آخر میں نگرانِ پاکستان نے شرکائے
مشورہ سے ملاقات بھی کی۔ )کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(

گزشتہ
روز لودہراں میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے قومی
اسمبلی کے ممبر، معروف سیاستدان میاں محمد شفیق آرائیں ، معروف صنعتکار و صوبائی
ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر
رانا محمد طارق کے بھتیجے، مسلم لیگی رہنما و امیدوار ایم۔ پی۔ اے رانا علی شوال ،
سابق چیئرمین ملک محمد اشفاق وہوچہ ،
ریجنل ہیڈ عسکری بینک رانا محمد ندیم یونس ودیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
ملاقات دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات لودہراں ، دعوت اسلامی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

پچھلے دنوں اقبال ٹاؤن، فیصل آباد کی ایک سوفٹ ویئر اکیڈمی (Techno langs) میں دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں اکیڈمی کے اسٹوڈنٹس اور اساتذہ نے شرکت کی۔
کورس کے معلّم محمد عثمان رضا عطاری نے اسٹوڈنٹس کو نماز کے فرائض، واجبات، مستحبات و دیگر اہم مسائل سکھائے، اسکے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں پابندی کیساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دی۔( کانٹینٹ: شعیب احمد)