19,20,21نومبر 2023فیضان آن لائن اکیڈمی  کےپاکستان بھرکےڈویژن تعلیمی ذمہ داران کالاہورشیرانوالہ گیٹ برانچ میں تربیتی سیشن ہوا جس میں پاکستان بھرکےڈویژن تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس تربیتی سیشن میں تعلیم وتفتیش کےرکن مجلس عرفان عطاری مدنی اور سید انس عطاری نےپاکستان بھرکے ڈویژن تعلیمی ذمہ داران کی مختلف امور پر تربیت کی۔بالخصوص LMS سافٹ وئیراور ٹیمزکےتعلق سے اپڈیٹ ورکنگ پربریفنگ دی۔

دوسری جانب تعلیم وتفتیش کےتعلق سے تفصیلی مدنی مشورہ کیا گیا۔اس موقع پررکن مجلس علی ہاشمی عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ ڈویژن تعلیمی ذمہ داران نےاپنے ڈویژنزکی تعلیمی کیفیت پہ پی پی ٹی کےذریعےآگاہی فراہم کی اور ٹریننگ کےتعلق سے بھی پی پی ٹی کےذریعےمعلومات فراہم کی گئیں۔مزید اہداف طےکیےگئے۔جس پر شرکاءنےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ:وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)