پچھلے دنوں ہزارہ ڈویژن  خیبر پختونخواہ میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران نے ”private education network (PEN)“ کے صدر سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز فلاحی شعبہ FGRF کے امدادی کاموں پر بریفنگ دی نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرتے رہنے کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے مکتبۃ ُ المدینہ کی مطبوعہ اور بین ُ الاقوامی سطح پر پسند کئے جانے والی سیرت کی کتاب ”آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سیرت“ تحفے میں پیش کئے۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز پنجاب کے علاقے جام پور میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے جام پور کے بزنس کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز فلاحی شعبہ FGRF کے امدادی کاموں پر بریفنگ دی نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرتے رہنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 17 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ  کوٹلی ستیاں راولپنڈی کے ایک سرکاری اسکول میں سیشن ہوا جس میں پرنسپل، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

تحصیل نگران کوٹلی ستیاں قاری وقار احمد عطاری  نے دورانِ سیشن شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں تحصیل جام پور ، ضلع راجن پور میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے پنجاب کالج کے پرنسپل کیساتھ ملاقات کی، اس ملاقات میں دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف کرایا گیا نیز کالج میں تربیتی سیشن اور ٹیچرز اجتماع کے حوالے سے پلاننگ کی گئی۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گورنمنٹ خالقیہ ہائی اسکول سرگودھا  میں 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری جس میں شرکا کو نماز کے اہم و ضروری مسائل سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

دورانِ کورس شعبہ تعلیم کے صویژن ذمہ دار محمد ہارون عطاری نے اسکول کے بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز کے شرائط و فرائض بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز تحصیل جام پور ، ضلع راجن پور کے ایک یونائٹیڈ کالج میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس سمیت پرنسپل و ٹیچرز نے بھی شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے کورس میں نماز کے فرائض و واجبات بتائے نیز نماز کی ادائیگی کا درست طریقہ بھی سکھایا ، جبکہ حاضرین کودعوتِ اسلامی کی دینی و تعلیمی خدمات بیان کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماعات میں پابندی کیساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز پنجاب کے علاقے یزمان میں دعوتِ اسلامی کے تحت  مدنی قافلے کی آمد ہوئی جس میں عاشقانِ رسول نے علاقے میں نیکی کی دعوت پیش کی اور علاقے کے اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کی۔

اس کے علاوہ مدنی قافلے کے شرکا نے ڈگری کالج بوائز یزمان کا وزٹ کیا اور فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ کیا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ، ذمہ داران نے اسٹوڈنٹس کو نماز کے بنیادی و اہم مسائل سکھائیں اور ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کاذہن دیا ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


17 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ بصیر پور شریف تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کی آخری نشست کا انعقاد کیا گیاجس میں شرکا اور مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس کورس میں شعبہ مدنی کورسز کے معلم مولانا عمر فاروق عطاری مدنی نے عاشقانِ رسول کو وضو ، غسل اور نماز کے ضروری مسائل سکھائے نیز درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کے لئے مدنی قاعدہ بھی پڑھایا۔

اس کے علاوہ معلم نے شرکائے کورس کو روزمرہ کی دعائیں، سنتیں و آداب بیان کیں اور اسلامی بھائیوں کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔کورس کے اختتام پر عاشقانِ رسول کا امتحان لیا گیا۔

علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے ہر وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس  اختتامی نشست میں ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے شعبہ مدنی کورسز ذمہ دار محمد عاکف عطاری، تحصیل دیپالپور شعبہ مدنی کورسز ذمہ دار میاں جہانگیر احمد حنیف عطاری اور نگرانِ تحصیل مشاورت دیپالپور مولانا محمد اجمل عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کے درمیان  اسناد تقسیم کیں۔(رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری مدنی رکن مجلس مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز کوہستان بس کمپنی فیصل آباد کے اونر میاں محمد نواز، علی نواز اور نیو خانپور گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی فیصل آباد کے اونر محمد اشرف عطاری نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیا۔

اس دوران رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ڈویژن فیصل آباد ذمہ دار حسن عطاری نے شخصیات کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں قائم مختلف شعبہ جات (جن میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کارکردگی آفس، پاکستان مشاورت آفس، مدرسۃالمدینہ بوائز، المدینۃالعلمیہ اسلامک ریسرچ سینٹر، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ شامل تھے) کا وزٹ کروایا۔

بعدازاں شخصیات نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شخصیات کو تحائف دیئے۔(رپورٹ:ربطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز پنجاب کے شہر خانیوال میں ”superior group of colleges“ میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ نماز کورس کا اہتمام کیا گیا۔

کورس کے معلّم اشفاق مدنی عطاری نے اس کورس میں شرکا کو نماز کے فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ وضو کرنے کا طریقہ بھی بتایا اور عملاً وضو کر کے بھی دکھایا ۔

اس کورس میں کالج کے اسٹوڈنٹس سمیت ٹیچرز نے بھی شرکت کی ۔ ( کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


پچھلے دنوں سندھ کے شہر نوشہروفیروز میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل شعبہ جات کے ذمہ دار اور تحصیل و ٹاؤن کے نگران و ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری کی آمد ہوئی ، رکن شوریٰ نے ذمہ داران کو 12 دینی کاموں کو کرنے اور اپنے شعبہ جات کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا ۔ ( کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز ہزارہ  کے علاقے میں شعبہ تعلیم دعوت، اسلامی کے تحت ”university of haripur“ میں سنتوں بھرا اجتماع کا انعقاد کیا گیا جہاں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی ونگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ مولانا ثوبان عطاری نے شرکا کو ”time management“ کے حوالے سے گفتگو کی اور لوگوں کو دعوتِ اسلامی کی دینی و تعلیمی خدمات بیان کرتے ہوئے ، لوگوں کو نئے اسکلز سیکھنے کا ذہن دیا ۔

اسکے علاوہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹرزو پروفیسرز نے مولانا ثوبان عطاری سے ملاقاتیں کیں اور انہیں یونیورسٹی کی طرف سے شیلڈز بھی دیئے گئے۔ ( کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)