گزشتہ روز خیبر پختونخواہ کے علاقے میں شعبہ تعلیم دعوت، اسلامی  کے تحت ایبٹ آباد میں جلال بابا آڈیوٹوریم میں سنتوں بھرا اجتماع کا انعقاد کیا گیا جہاں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی ونگران پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ مولانا ثوبان عطاری نے شرکا سے بیان کرتے ہوئے لوگوں کواپنی اصلاحِ اعمال کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دی ۔ ( کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے  حب میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت فوجی فاؤنڈیشن اسکول میں فیضانِ نماز کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کےاسٹوڈنٹس و ٹیچرز نے شرکت کی ۔

ذمہ دار شعبہ تعلیم محمد جمال عطاری نے نماز کورس میں نماز کے بنیادی و اہم مسائل بیان کئے ۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری ،ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے بہاولنگر کے کالجز ”informatics college, KIPS college“کا وزٹ کیا اور کالج کے ڈائریکٹر و پروفیسرز سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کی تعلیمی و فلاحی خدمات بیان کیں نیز ذمہ دارا سلامی بھائی نے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے یونیورسٹی میں وقتاًفوقتاً دعوتِ اسلامی کے دینی کورسز کرانے کا ذہن دیا ۔

اسکے علاوہ کالج کے اسٹوڈنٹس میں تربیتی سیشن ہوا جس میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا اور دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دی نیز ذمہ داراسلامی بھائی نے یونیورسٹی مینجمنٹ کے تعاون سے ویکلی کورسز پلان کیا۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں بہاولنگر میں اسلامیہ یونیورسٹی میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے وزٹ کیا اور ڈائریکٹر رفاقت صاحب و ایڈیشنل رجسٹرار سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کی تعلیمی و فلاحی خدمات بیان کیں نیز ذمہ دارا سلامی بھائی نے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے یونیورسٹی میں وقتاًفوقتاً دعوتِ اسلامی کے دینی کورسز کرانے کا ذہن دیا جس پر ڈائریکٹر صاحب نے یونیورسٹی میں ماہِ جنوری 2023ء میں ”character building“ پر سیشن کرانے کی اجازت دی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ اوستہ محمد بلوچستان میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول کے نویں جماعت کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

تحصیل ذمہ دار شعبہ تعلیم اللہ بخش عطاری نے اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور اسکی تعلیمی خدمات بیان کیں ، ذمہ داراسلامی بھائی نے اسٹوڈنٹس کومدنی قافلے میں سفر کرنے اور فیضانِ مدینہ اوستہ محمد میں فیضانِ نماز کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دی ۔(رپورٹ: اللہ بخش عطاری ، تحصیل ذمہ دار شعبہ تعلیم ڈویژن نصیرآباد/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عمر کوٹ ڈسٹرکٹ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کالجز کے کم و بیش 25 اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق بعدِ اجتماع اسٹوڈنٹس کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر 10 اسٹوڈنٹس کورس کرنے کے لئے تیار ہوگئے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈگری کالج عمر کوٹ میں سنتوں بھرا اجتما ع ہوا جس میں کالج کے پرنسپل اور پروفیسرز سمیت اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

قراٰنِ پاک کی تلاوت کرنے اور نعت شریف پڑھنے کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے اخلاق سنوارنے کا ذہن دیا اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں کالج کے پرنسپل اور اسٹاف کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مختلف موضوعات پر کلام کیا نیز شرکا کو ذمہ داران کی جانب سے تحائف بھی دیئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر  ملتان میں واقع شیر شاہ ٹاؤن میں ٹیچرز اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ٹیچرز سمیت دیگر کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ملتان شہر راشد عطاری نے ”علمِ دین سیکھنے کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے مختلف کورسز کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

آخر میں اجتماع میں شریک ٹیچرز نے اپنے اپنے اداروں میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ لودھراں میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ تعلیم کے ڈویژن مشاورت اور شعبہ مدنی قافلہ کا اجتماعی طور پر مدنی مشورہ ہوا ۔

اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار شعبہ تعلیم اور نگرانِ ملتان ڈویژن نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی نیز متعلقہ شعبہ جات کے بارے میں اہم نکات پر مشاورت کی جن میں سے بعض یہ ہیں:

٭سال 2022ء میں شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ:

٭سال 2023ء میں ہونے والے دینی کاموں کے اہداف۔

٭1ماہ اور 12 دن کےمدنی قافلے کی پلاننگ۔

٭18 دسمبر 2022ء سے 15 جنوری 2023ء تک ڈسٹرکٹ وائز 10 مدنی قافلہ اجتماعات میں شعبہ تعلیم کے تحت 313 ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کو ہر اجتماع میں شرکت کروانے کا ہدف۔

مزید نگرانِ ڈویژن ملتان نے شعبوں کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان میں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کام کرنے والے مختلف شعبہ جات میں سے شعبہ تعلیم کی تیسری (3) پوزیشن رہی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کےتحت سپیرئیر گروپ آف کالجز خانیوال (Superior group of colleges Khanewal) میں فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نماز کے متعلق چند اہم چیزیں بیان کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز 16 دسمبر سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی و دعا کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


قراٰن و حدیث کی باتیں سیکھنے سکھانے، بزرگانِ دین کے واقعات اور اُن کے حکمت بھرے فرامین سے اپنی اور لوگوں کی اصلاح کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہےجس میں کراچی کے اسلامی بھائی براہِ راست جبکہ دیگر شہروں سے بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول شریک ہوتے ہیں۔

معمول کے مطابق 17 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے میں شریک اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے اور حاضرین کی دینی ، تنظیمی ، اخلاقی اور شرعی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کریں گے۔علمِ دین حاصل کرنے اور امیرِ اہلِ سنت کے فرامین سننے کے لئے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

14 دسمبر 2022 ءبروز بدھ فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہواجس میں فیس  و فنانس ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں غلام الیاس عطاری مدنی نے شعبہ فنانس ڈیپارٹ کے سابقہ کا موں کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں بہتری لانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے اور آئندہ کے لئےاہداف بتائے ۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)