خواتین کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  16نومبر 2023ء کو صوبہ خیبرپختونخوا کی مردان ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ خیبر پختونخوا اورڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ڈویژن میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور نئے مقامات پر دینی کام کا آغاز کرنےکے حوالے سےذمہ دار اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی نیزاہداف کی تکمیل کرنے کا ذہن بھی دیا ۔