.jpg)
دعوتِ اسلامی کی جانب سے 13 دسمبر2022 ء بروز منگل فیضان آن لائن اکیڈمی کی
برانچ کورنگی 4 کراچی میں میٹنگ ہوئی جس میں کورنگی برانچ سے شعبے کے آئی ٹی منیجر یونس عطاری اور مارکیٹنگ منیجر
عابد عطاری نے شرکت کی ۔
دورانِ
میٹنگ مولانا غلام الیاس عطاری مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ
کے اسٹاف کی ہائیرنگ کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے نیز اس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئےباہمی مشاورت سے آئندہ کے لئےاہداف طے کئے۔( رپورٹ:علی
حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ا صلاحِ اعمال کے تحت مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ راجن پور میں سحری
اجتماع منعقد ہوا جس میں جامعۃ ُالمدینہ کے طلبۂ کرام و ذمہ
داران نے شرکت کی۔
سحری
اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے نمازِ تہجد باجماعت ادا کی بعدازاں ڈویژن ذمہ دار غلام عباس عطاری نے ’’تہجد کے فضائل اور نفل روزوں کے
فضائل‘‘ کے موضوعات پر سنتوں بھر
ا بیان کیا اور نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی ۔
اس موقع پرروزہ رکھنے والے عاشقانِ رسول نے سحری کی
جبکہ اذانِ فجر کے بعد اسلامی بھائیوں نے علاقے میں فجر کی نماز کے لئے اہلِ محلہ
کو جگایا۔بعدِ نمازِ فجر تفسیر سننے سنانے
کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پاک کی چند آیتوں کی تفسیر پڑھ کر سنائی نیز اشراق و
چاشت پر اس اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری اصلاح
اعمال ڈی جی خان ڈویژن ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ لدھانہ ڈسٹرکٹ لیہ پنجاب میں نماز
کورس کے اختتام پرتقسیمِ اسناد اجتماع

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
9 دسمبر 2022ء کو فیضانِ مدینہ
لدھانہ ڈسٹرکٹ لیہ پنجاب میں فیضانِ نماز کورس کے اختتام پرتقسیمِ اسناد اجتماع ہوا جس میں یوسی ذمہ دار سمیت
کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تقسیمِ
اسناد اجتماع میں تحصیل نگران اسلامی
بھائی نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکائے
کورس کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نمازوں
کی پابندی کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز شعبہ کورسز یوسی نگران نے کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں میں تحائف اور اسناد تقسیم کیں۔ (
رپورٹ : اظہر حسین عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
سیالکوٹ جوڑیاں کلاں میں پیر سید طارق حسین شیرازی
نقشبندی صاحب سے ملاقات

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیا کے زیر ِاہتمام
11 دسمبر 2022ء کو ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ جوڑیاں کلاں میں پیرسید عبدالجبار نقشبندی علی
پوری اور پیر عاشق حسین شاہ نقشبندی رحمۃُاللہ علیھما کے
مزارات پر حاضری دی۔
بعدازاں
ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ عطاری نے پیر سید
طارق حسین شیرازی نقشبندی صاحب سے ملاقات
کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اس میں بالخصوص شعبہ مزاراتِ اولیا کے
تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں تفصیل
سے معلومات فراہم کیں جس پر سید
طارق حسین شیرازی صاحب نے خدماتِ دعوتِ اسلامی پر اظہارِ مسرت کیا ۔
آخر
میں انہیں ماہِ دسمبر2022ء کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی تحفہ میں پیش کیا۔( رپورٹ : ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ
عطاری شعبہ مزارات ا ولیا ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
بہتان کی مذمت پر 5 فرامینِ
مصطفیٰ از بنت اصغر علی، جامعۃ المدینہ معراجکے سیالکوٹ

کسی شخص کی غیر موجودگی میں اس پر جھوٹ باندھنا بہتان کہلاتا ہے اس کو آسان
لفظوں میں یوں سمجھیے کہ برائی نہ ہونے کے باوجود اگر پیٹھ پیچھے یا روبرو وہ
برائی اس کی طرف منسوب کردی تو یہ بہتان ہوا،مثلا پیچھے یا منہ کے سامنے ریاکار
کہہ دیا اور وہ ریاکار نہ ہوا،اگر ہوا بھی اور آپ کے پاس کوئی ثبوت نہ ہو کیوں کہ
ریاکاری کا تعلق باطنی امراض سے ہے،لہٰذا اس طرح کسی کو ریاکار کہنا بہتان
ہوا۔(غیبت کی تباہ کاریاں، ص 294)
بہتان تراشی کی مذمت:یاد رہے کہ کسی شخص کے پوشیدہ عیب کو جس کا وہ دوسروں کے سامنے ظاہر ہونا پسند
نہ کرتا ہو اس کی برائی کرنے کےطور پر ذکر کرنا غیبت ہے اور اگر اس میں وہ بات ہی
نہ ہو تو یہ غیبت نہیں، بلکہ بہتان ہے اور بہتان تراشی غیبت سے زیادہ تکلیف دہ
ہے،کیونکہ یہ جھوٹ ہے اس لیے یہ ہر ایک پر گراں گزرتی ہے اور یہ بھی یاد رہے کہ
بہتان تراشی کبیرہ گناہ ہے اور حدیث پاک میں اس کی شدید مذمت بیان کی گئی ہے۔(صراط
الجنان،6/ 599)
بہتان کے متعلق احادیث:
1۔ جو کسی مسلمان کو ذلیل کرنے کی غرض سے اس پر الزام عائد کرے تو اللہ تعالیٰ
اسے جہنم کے پل پر اس وقت تک روکے گا جب تک وہ اپنی کہی ہوئی بات (کے گناہ) سے (اس
شخص کو راضی کر کے یا اپنے گناہ کی مقدار عذاب پا کر) نہ نکل جائے۔
2۔ جس نے کسی شخص کے بارے میں کوئی ایسی بات ذکر کی جو اس میں نہیں تھی تا کہ
اس کے ذریعے اس کو عیب زدہ کرے تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم میں قید کر دے گا،یہاں تک
کہ وہ اس کے بارے میں اپنی کہی ہوئی بات ثابت کرے (اس سے مراد یہ ہے کہ طویل عرصے
تک وہ عذاب میں مبتلا رہے گا)
3۔ جہاں کسی مرد کی بے حرمتی اور بے عزتی کی جاتی ہو ایسی جگہ جس نے اس کی مدد
نہ کی (یعنی خاموش رہا اور سنتا رہا اور منع نہ کیا) تو اللہ تعالیٰ وہاں اس کی
مدد نہیں کرے گا جہاں اسے پسند ہو کہ اس کی مدد کی جائے اور جو شخص ایسے موقع پر
کسی مسلمان مرد کی مدد کرے گا جہاں اس کی بے حرمتی اور بے عزتی کی جا رہی ہو تو
اللہ تعالیٰ ایسے موقع پر اس کی مدد فرمائے گا جہاں اسے محبوب ہو کہ مدد کی
جائے۔(صراط الجنان، 6/599 تا 601)
4۔ جو کسی مسلمان کی برائی بیان کرے جو اس میں نہیں پائی جاتی تو اس کو اللہ
پاک اس وقت تک دوزخیوں کے کیچڑ،پیپ اور خون میں رکھے گا جب تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی
بات سے نہ نکل آئے۔(ابو داود،3 / 427، حدیث: 3597)
بہتان کے نقصانات:( اِنَّ
الَّذِیْنَ یُحِبُّوْنَ:بیشک
جو لوگ چاہتے ہیں) اس آیت کا معنی یہ ہے کہ وہ لوگ جو یہ ارادہ کرتے اور چاہتے
ہیں کہ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلے ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب
ہے،دنیا کے عذاب سےمراد حد قائم کرنا ہے چنانچہ عبد اللہ بن اُبی حضرت حسان اور
حضرت مسطح رضی اللہ عنھما کو حد لگائی گئی اور آخرت کے عذاب سے مراد یہ ہے کہ اگر
توبہ کیے بغیر مر گئے تو آخرت میں دوزخ ہے۔مزید فرمایا کہ اللہ تعالیٰ دلوں کے
راز اور باطن کے احوال جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔(صراط الجنان، 6/601)
بہتان سے توبہ کرنے کا طریقہ:بہتان سے توبہ کرنے کے لیے اس توبہ میں تین باتوں کا پایا جانا ضروری ہے:
1)آئندہ بہتان کو ترک کرنے کا پکا ارادہ کرے۔2)جس کا حق ضائع کیا ممکن ہو تو اس
سے معافی چاہنا،مثلا صاحبِ حق زندہ اور موجود ہے نیز معافی مانگنے سے کوئی جھگڑا
یا عداوت پیدا نہیں ہوگی۔3)جن لوگوں کے سامنے بہتان لگایا تھا ان کے سامنے اپنے
جھوٹ (یعنی بہتان) کا اقرار کرنا یعنی یہ کہنا کہ جو میں نے بہتان لگایا اس کی
کوئی حقیقت نہیں۔(غیبت کی تباہ کاریاں، ص 294)
بہتان کی مذمت پر 5 فرامینِ
مصطفیٰ از بنت محمد آصف،جامعۃ المدینہ معراجکے سیالکوٹ

کسی مسلمان کا برائیوں اور گناہوں میں مبتلا ہونا بلاشبہ برا ہے،لیکن کسی پر
برائیوں اور گناہوں کی تہمت لگانا اس سے کہیں زیادہ برا ہے،ہمارے معاشرے میں جو
برائیاں ناسور کی طرح پھیل رہی ہیں ان میں سے ایک تہمت و بہتان بھی ہے،کسی پر
بدکاری، چوری، خیانت وغیرہ کے بہتان نے ہماری کاروباری،گھریلو زندگی میں سکون
برباد کر دیا ہے۔
احادیث مبارکہ:
1۔جو کسی کی برائی بیان کرے جو اس میں نہیں پائی جاتی تو اس کو اللہ پاک اس
وقت تک ردغۃ الخبال (یعنی جہنم میں وہ جگہ جہاں دوزخیوں کا پیپ جمع ہوگا)میں رکھے گا جب تک اس کے
گناہ کی سزا پوری ہوجائے۔(ابو داود،3 / 427، حدیث: 3597)
حکم:اعلیٰ حضرت امام
احمد رضا خان لکھتے ہیں: کسی مسلمان پر تہمت لگانا حرام قطعی ہے،خصوصازنا کی تہمت
لگانا۔(فتاویٰ رضویہ، 24/ 386)
تہمت کی سزا:کسی عورت پر بدکاری کی تہمت لگانا زیادہ خطرناک ہے جو
کسی عورت پر زنا کی تہمت لگائے اور چار گواہوں کی مدد سے اسے ثابت نہ کر سکے تو اس
کی شرعی سزا حدِ قذف یعنی سلطانِ اسلام یا قاضی شرع کے حکم سے 80 کوڑے مارے
جائیں۔(باطنی بیماریوں کی معلومات)
2۔کسی پاک دامن عورت پر زنا کی تہمت لگانا سو سال کی نیکیوں کو برباد کرتا
ہے۔(معجم کبیر، 3/168، حدیث: 3023)
فیض القدیر میں ہے: یعنی اگر بالفرض وہ شخص سو سال تک زندہ رہ کر عبادت کرے تو
بھی یہ بہتان اس کے ان اعمال کو ضائع کر دے گا۔(فیض القدیر،2/ 601)
3۔جناب رسالت مآب ﷺ نے خواب میں دیکھے ہوئے مناظر کا
بیان فرما کر یہ بھی فرمایا کہ کچھ لوگوں کو زبانوں سے لٹکایا گیا تھا،میں نے
جبرائیل سے ان کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ لوگوں پر بلاوجہ بہتان
لگانے والے ہیں۔(شرح الصدور، ص184)
4۔رسول اللہ ﷺ نے صحابۂ کرام سے استفسار فرمایا:کیا تم جانتے ہو مفلس کون ہے؟
صحابۂ کرام نے عرض کی ہم میں مفلس وہ ہے جس کے پاس نہ درہم ہوں نہ مال،ارشاد
فرمایا:میری امت میں مفلس وہ ہے جو قیامت کے دن نماز،روزہ اور زکوٰۃ لے کر آئے گا
لیکن اس نے فلاں کو گالی دی ہوگی اور فلاں پر تہمت لگائی ہوگی۔ (مسلم، ص 1029،
حدیث: 2581)
5۔مسلمانوں کے لیے یہ روا نہیں کہ وہ لعن طعن کرنے والاہو،ایک اور حدیث میں ہے
جو شخص کسی دوسرے کو فسق کا طعنہ دے یا کافر کہے تو وہ کہنے والے پر لوٹتا
ہے۔(مسند امام احمد، 7/204۔ سنن ابی داود)
الغرض مسلمان پر بہتان باندھنے یا اس پر بے بنیاد
الزامات لگانے پر بڑی وعیدیں آئی ہیں اس لیے اس عمل سے باز آنا چاہیے اور جس پر
تہمت لگائی ہے اس سے معافی مانگنی چاہیے تاکہ آخرت میں گرفت نہ ہو۔اللہ ہمیں
بہتان اور دیگر مہلکات سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔
بہتان کی مذمت پر 5 فرامینِ مصطفیٰ
از بنت افضل،جامعۃ المدینہ معراجکے سیالکوٹ

رسول کریم ﷺ کا فرمان عالیشان ہے جس نے دن اور رات میں میری طرف شوق و محبت کی
وجہ سے تین تین مرتبہ درود پاک پڑھا اللہ پاک پر حق ہے کہ اس کے دن اور اس رات کے
گناہ بخش دے۔
بہتان کی تعریف:کسی شخص کی موجودگی یا غیر موجودگی میں اس پر جھوٹ باندھنا
بہتان کہلاتا ہے۔(ظاہری گناہوں کی معلومات، ص55)
مثال اور وضاحت:اس کو
آسان لفظوں میں یوں سمجھئے کہ برائی نہ ہونے کے باوجود اگر پیٹھ پیچھے (غیر
موجودگی) یا روبرو (سامنے)وہ برائی اس کی طرف منسوب کر دی تو یہ بہتان ہوا،مثلا
پیٹھ پیچھے یا منہ پر کسی کو چور کہہ دیا حالانکہ اس نے کوئی چوری نہیں کی تو اس
کو چور کہنا بہتان ہوا۔(ظاہری گناہوں کی معلومات، ص55)
بہتان کا حکم:بہتان تراشی حرام
گناہ کبیرہ اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔(ظاہری گناہوں کی معلومات، ص55)
آیت مبارکہ: ترجمہ کنز
الایمان:جھوٹ بہتان وہی باندھتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے اور
وہی جھوٹے ہیں۔(پ 14، النحل:105)(ظاہری گناہوں کی معلومات، ص55)
فرمانِ مصطفیٰ:جو کسی مسلمان کی
برائی بیان کرے جو اس میں نہیں پائی جاتی ہو اس کو اللہ پاک اس وقت ردغۃ الخبال میں رکھے گا جب تک وہ اپنی کہی ہوئی بات سے نہ نکل آئے۔(ابو داود،3 / 427،
حدیث: 3597) ردغۃ الخبال جہنم میں ایک جگہ ہے جہاں جہنمیوں کا خون اور پیپ جمع ہوگا۔(ظاہری گناہوں کی
معلومات، ص55)
بہتان تراشی کے گناہ میں مبتلا ہونے کے بعض اسباب:1)لڑائی جھگڑا 2)غصہ 3)بغض وکینہ 4)حسد 5)زیادہ بولنے کی
عادت 6)بد گمانی۔(ظاہری گناہوں کی معلومات)
بہتان تراشی سے بچنے کے لیے:
بہتان اور اس کے علاوہ بہت سارے گناہ زیادہ تر زبان سے ہی ہوتے ہیں،لہٰذا اسے
قابو میں رکھنا بہت ضروری ہے۔
قرآن و حدیث میں ذکر کئے گئے بہتان کے ہولناک عذابات کا مطالعہ کریں،اپنے
نازک بدن پر غور کرو کہ بہتان کے سبب اگر ان میں سے کوئی عذاب ہم پر مسلط کر دیا
گیا تو ہمارا کیابنے گا۔
سلام اور مصافحہ کرنے کی عادت اپنائیے ان شاء اللہ اس کی برکت سے دل سے بغض و
کینہ دور ہوگا اور محبت بڑھے گی اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کا مرض بھی ختم
ہوگا۔
کسی کے خلاف دل میں غصہ ہو اور اس پر بہتان باندھنے کو دل چاہے تو فورا اپنے
آپ کو یوں ڈرائیے کہ اگر میں غصے میں آکر بہتان باندھوں گا تو گنہگار اور جہنم
کا حق دار قرار پاؤں گا کہ یہ گناہ کے ذریعے غصہ ٹھنڈا کرنا ہے اور فرمانِ مصطفیٰ
ﷺ ہے کہ جہنم میں ایک دروازہ ہے اس سے وہی داخل ہوں گے جن کا غصہ کسی گناہ کے بعد
ٹھنڈا ہوتا ہے۔
مسلمانوں کے بارے میں حسن ظن رکھیے بدگمانی اور شک کرنے سے پرہیز کریں۔۔(ظاہری
گناہوں کی معلومات، ص56)
بہتان کی مذمت پر 5 فرامینِ
مصطفیٰ از بنت اقبال،جامعۃ المدینہ معراجکے سیالکوٹ

بہتان کی تعریف:کسی شخص
کی موجودگی یا غیر موجودگی میں اس پر جھوٹ باندھنا بہتان کہلاتا ہے۔(ظاہری گناہوں
کی معلومات، ص 55)
آیت مبارکہ: اِنَّمَا یَفْتَرِی الْكَذِبَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ
بِاٰیٰتِ اللّٰهِۚ-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ(۱۰۵) (پ 14، النحل: 105) ترجمہ کنز الایمان: جھوٹ بہتان
وہی باندھتے ہیں جو اللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں رکھتے اور وہی جھوٹے ہیں۔
فرمانِ مصطفیٰ:جو کسی مسلمان کی
برائی بیان کرے جو اس میں نہیں پائی جاتی تو اس کو اللہ پاک اس وقت تک ردغۃ الخبال میں رکھے گا جب تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات سے نہ نکل آئے۔(ابو داود،3 / 427،
حدیث: 3597) ردغۃ الخبال جہنم میں ایک جگہ ہے جہاں جہنمیوں کا خون اور پیپ جمع ہوگا۔(ظاہری گناہوں کی
معلومات، ص 55تا 56)
بہتان تراشی کا حکم:بہتان
تراشی حرام،گناہ کبیرہ اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔(ظاہری گناہوں کی معلومات،
ص 55)
بہتان تراشی کے گناہ میں مبتلا ہونے کے بعض اسباب:1)لڑائی جھگڑا 2)غصہ 3)بغض و کینہ 4)حسد 5)زیادہ بولنے کی
عادت 6)بد گمانی۔(ظاہری گناہوں کی معلومات، ص 56)
بہتان کی چند مثالیں:اس کو آسان لفظوں میں یوں سمجھیے کہ برائی نہ ہونے کے باوجود اگر پیٹھ پیچھے
(غیر موجودگی)یا روبرو (سامنے)وہ برائی اس کی طرف منسوب کردی تو یہ بہتان ہوا،مثلا
پیٹھ پیچھے یا منہ پر کسی کو چور کہہ دیا حالانکہ اس نے کوئی چوری نہیں کی تو اس
کو چور کہنا بہتان ہوا۔(ظاہری گناہوں کی معلومات، ص 55)
بہتان سے بچنے کا درس: بہتان اور اس کے علاوہ بہت سارے گناہ زیادہ تر زبان سے ہی ہوتے ہیں،لہٰذا اسے
قابو میں رکھنا بہت ضروری ہے،قرآن و حدیث میں ذکر کئے گئے بہتان کے ہولناک عذابات
کا مطالعہ کیجیے اور اپنے نازک بدن پر غور کیجیے کہ بہتان کے سبب اگر ان میں سے
کوئی عذاب ہم پر مسلط کر دیا گیا تو ہمارا کیا بنے گا۔
سلام اور مصافحہ کرنے کی عادت اپنائیے ان شاء اللہ اس کی برکت سے دل سے بغض و
کینہ دور ہوگا اور محبت بڑھے گی اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کا مرض بھی ختم
ہوگا۔
کسی کے خلاف دل میں غصہ ہو اور اس پر بہتا ن باندھنے کو دل چاہے تو فورا اپنے
آپ کو یوں ڈرائیے کہ اگر میں غصے میں آکر بہتان باندھوں گا تو گنہگار اور جہنم
کا حق دار قرار پاؤں گا کہ یہ گناہ کے ذریعے غصہ ٹھنڈا کرنا ہوا اور فرمانِ مصطفیٰ
ﷺ ہے:جہنم میں ایک دروازہ ہے اس سے وہی داخل ہوں گے جن کا غصہ کسی گناہ کے بعد ہی
ٹھنڈا ہوتا ہے۔
مسلمانوں کے بارے میں حسن ظن رکھیے،بدگمانی اور شک کرنے سے پرہیز کیجیے۔
بہتان کی مذمت پر 5 فرامینِ
مصطفیٰ از بنت جاوید،جامعۃ المدینہ معراجکے سیالکوٹ

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اگر کسی انسان نے دوسرے انسان کے متعلق وہ بات کہی جو
اس کے اندر نہیں تو پھر تو نے اس پر بہتان لگایا۔(مشکوٰۃ شریف)
احادیث مبارکہ:
1۔پاک دامن عورت پر الزام لگانا سو برس کی عبادت کو ضائع کر دیتا ہے۔(مجمع
الزوائد،6/279)
2۔کسی بے قصور پر بہتان لگانا یہ آسمانوں سے بھی زیادہ بھاری گناہ ہے۔(کنز
العمال:حدیث: 8806)
3۔جو شخص کسی مسلمان کی عزت و آبرو کو منافق کے شر سے بچائے تو اللہ قیامت کے
دن ایک فرشتہ مقرر فرمائے گا جو اس کے جسم کو دوزخ کی آگ سے بچائے گا۔اور جو شخص
کسی مسلمان کو بدنام کرنے کے لئے اس پر کوئی جھوٹا الزام لگائے تو اللہ تعالیٰ اس
کو جہنم کے پل پر اس وقت تک روکے رکھے گا جب تک وہ الزام تراشی کے گناہ کی سزا نہ
پائے۔(سنن ابی داود،حدیث:4885)
آیت مبارکہ:وَ الَّذِیْنَ
یُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیْرِ مَا اكْتَسَبُوْا فَقَدِ
احْتَمَلُوْا بُهْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًا۠(۵۸) ( الاحزاب:58) ترجمہ:اور جو لوگ مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کو ایسے کام پر
جو انہوں نے نہ کیا ہو ایذا دیں تو انہوں نے بہتان اور صریح گناہ کا بوجھ اپنے سر
پر رکھا۔
معاشرتی نقصانات:بہتان معاشرے کی سلامتی کو جلد یا
بدیر نقصا ن پہنچاتا ہے سماجی انصاف کو ختم کر دیتا ہے۔ حق کو باطل اور باطل کو حق
بنا کر پیش کرتا ہے۔بہتان انسان کو بغیر کسی جرم کے مجرم بنا کر اس کی عزت و آبرو
کو خاک میں ملا دیتا ہے اگر معاشرے میں بہتان کا رواج عام ہو جائے اور عوام بہتان
کو قبول کر کے اس پر یقین کر لیں تو حق باطل کے لباس میں اور باطل حق کے لباس میں
نظر آئے گا۔
وہ معاشرہ جس میں بہتان کا رواج عام ہو جائے گا تو اس میں حسن ظن کو سوء ظن کی
نگاہ سے دیکھا جائے گا تو لوگوں کا ایک دوسرے سے اعتماد اٹھ جائے گا،ہر شخص کے
اندر یہ جرأت پیدا ہو جائے گی کہ وہ جس کے خلاف جو بھی چاہے گا زبان پر لائے گا
اور اس پر بہتان اور الزام لگا دے گا۔
الغرض مسلمان پر بہتان باندھنے یا اس پر بے بنیاد
الزامات لگانے پر بڑی وعید آئی ہے، اس لیے اس سے باز آنا چاہیے اور جس پر بہتان
لگائی ہے اسے معلوم ہونے کی صورت میں اس سے معافی مانگنی چاہیے تاکہ قیامت کے دن
ہمیں شرمندگی محسوس نہ ہواور گرفت نہ ہو۔
درس:کسی پر بہتان لگانا اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم ﷺ اور
ملائکہ مقربین کی ناراضگی کا باعث ہے۔بہتان تراشی سے ایک اچھا خاصہ بہترین معاشرہ
فساد اورلڑائی میں مبتلا ہو کر رہ جاتا ہے،لوگوں پر بہتان لگانے والا سماج و
معاشرے میں نا پسندیدہ اور بے وقعت سمجھا جاتا ہے،بہتان ایک مسلمان کی شان سے بہت
بعید ہے،یہ تو منافقین کا شیوہ و عادت ہے نیز شریعت میں دعویٰ اور حق کو ثابت کرنے
کے لیے یہ ضابطہ ہے کہ مدعی کےذمہ اپنے دعویٰ کو گواہی کے ذریعہ ثابت کرنا بھی ضروری
ہے جیسا کہ ہم نے دیکھا اور پڑھا کہ اللہ اور اس کے رسولﷺ اور فرشتے بہتان تراشی
کو کتنا ہی ناپسندیدہ سمجھتے ہیں ہمارا اس دنیا میں آنے کا مقصد یہی ہے کہ ہم
اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو راضی کریں اگر وہی ہم سے ناراض ہوں گے تو ہم کہاں جائیں
گے؟اس لیے ہمیں چاہیے کہ جن کاموں کا اللہ اور اس کے رسول نے حکم دیا ان کاموں پر
دل و جان سے ایمان لائیں اور پیروی کریں۔اللہ پاک ہم سب کو بہتان جیسی بیماری سے
محفوظ فرمائے آمین۔
بہتان کی مذمت پر 5 فرامینِ
مصطفیٰ از بنت سلیم،جامعۃ المدینہ معراجکے سیالکوٹ

کسی شخص کی موجودگی یا غیر موجودگی میں اس پر جھوٹ باندھنا بہتان کہلاتا ہے
اور انسانوں کو چاہیے کہ بہتان لگانے سے بچیں اور بہتان لگانے والے کا رد کیا
جائے،کیونکہ بہتان سے ہمارے معاشرے میں بہت سے نقصانات پیدا ہوتے ہیں،بہتان لگانے
والوں کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ بہت ہی ناپسند کرتے ہیں۔
بہتان کی تعریف:کسی شخص
کی موجودگی یا غیر موجودگی میں اس پر جھوٹ باندھنا بہتان کہلاتا ہے اس کو آسان
لفظوں میں یوں سمجھیے کہ برائی نہ ہونے کے باوجود اگر پیٹھ پیچھے یا روبرو وہ
برائی اس کی طرف منسوب کردی تو بہتان ہوا،مثلا پیچھے یا منہ کے سامنے ریا کار کہہ
دیا اور وہ ریاکار نہ ہوا یا اگر ہو بھی تو آپ کے پاس کوئی ثبوت نہ ہو، کیونکہ
ریاکاری کا تعلق باطنی امراض سے ہے،لہٰذا اپنی طرف سے کسی کو ریاکار کہنا بہتان
ہوا۔(غیبت کی تباہ کاریاں، ص 294)
5 احادیث مبارکہ:
1۔جو کسی مسلمان کوذلیل کرنے کی غرض سے اس پر الزام عائد کرے تو اللہ تعالیٰ
اسے جہنم کے پل پر اس وقت تک روکے رکھے گا جب تک اپنی کہی ہوئی بات (کے گناہ) سے
(اس شخص کو راضی کر کے یا اپنے گناہ کی مقدار عذاب پا کر) نہ نکل جائے۔
اس میں بیان کیا گیا ہے جو کسی مسلمان پر جھوٹا الزام
لگائے تو اس کو پل یعنی جو جہنم کا پل ہے وہاں اس وقت تک روکا جائے گا جب تک وہ
الزام لگانے والے سے معافی مانگ کر اس کو راضی نہ کر لے یا پھر اپنے عذاب کو نہ
پالے پھر اس کے بعد اس پل سے نکالا جائے گا۔
2۔جس نے کسی شخص کے بارے میں کوئی ایسی بات ذکر کی جو اس میں نہیں تاکہ اس کے
ذریعے اس کو عیب زدہ کرے تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم میں قید کر دےگا یہاں تک کہ وہ
اس کے بارے میں اپنی کہی ہوئی بات ثابت کرے۔
اس حدیث میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ اگر کسی شخص میں
کوئی ایسی بات نہیں ہے مگر پھر بھی اس کو عیب بتا کر ذلیل کرے تو اللہ تعالیٰ عیب
کرنے والے شخص کو جہنم میں داخل کر دیتا ہے اور اس کو اس وقت تک عذاب ہوگا جب تک
وہ اس بات کو ثابت نہ کر دے۔
3۔جہاں کسی مسلمان شخص کی بے حرمتی اور بے عزتی کی
جاتی ہو ایسی جگہ جس نے اس کی مدد نہ کی (یعنی خاموش سنتا رہا اور ان کو منع نہ
کیا)تو اللہ تعالیٰ وہاں اس کی مدد نہیں کرے گاجہاں اسے پسند ہو کہ اس کی مدد کی
جائے اور جو شخص ایسے موقع پر کسی مسلمان کی مدد کرے جہاں اس کی بے حرمتی اور بے
عزتی کی جارہی ہو تو اللہ تعالیٰ ایسے موقع پر اس کی مدد فرمائے گا جہاں اسے محبوب
ہو کہ مدد کی جائے۔
اس حدیث میں بیان کیا گیا کہ جو کسی مسلمان کی عزت کا دفاع نہ کرے اور جب اس
کو ذلیل کیا جا رہا ہو چپ چاپ سنتا رہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی وہاں مدد نہیں
کرے گا جہاں اسے مدد کی ضرورت ہوگی اور اگر کوئی مسلمان کسی مسلمان کی عزت کا دفاع
کرے اور اسے ذلیل کرتے وقت اس کی مدد کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی بھی ایسی جگہ مدد
فرمائے گا جہاں اسے مدد کی ضرورت ہو۔ (تفسیر سورۂ نور، ص 38-39)
4۔جس مرد یا عورت نے اپنی لونڈی کو "اے زانیہ" کہا جبکہ اس کے زنا
سے آگاہ نہ ہو تو قیامت کے دن وہ لونڈی انہیں کوڑے لگائے گی کیونکہ دنیا میں ان
کے لیے کوئی حد نہیں۔(صراط الجنان، 2 / 303)
اس حدیث میں بیان کیاگیا ہے کہ اگر کوئی شخص یا پھر کوئی عورت اپنی لونڈی کو
زانیہ کہے اس پر زنا کا الزام لگائے بہتان لگائے تو جو بہتان لگایا اس کے بارے میں
کوئی ثبوت کوئی گواہ بھی موجود نہیں ہے تو قیامت کے دن یہ لونڈی ان کو کوڑے مارے گی۔
5۔ایک صحابی نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی تو حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ گواہ
لاؤ،ورنہ تمہاری پیٹھ پر حد لگائی جائے گی۔(بخاری، 3/280، حدیث: 4747)
اس حدیث میں بیان ہوا ہے کہ کسی صحابی نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی تو حضور ﷺ
نے ارشاد فرمایا گواہ لاؤ ثابت کرو اس تہمت کو،بغیر ثبوت و گواہ کسی پر تہمت نہیں
لگا سکتے۔
بہتان سے بچنےکا درس:لہٰذا ہر شخص کو چاہیے کہ وہ بہتان
تراشی سے بچے اور جس نے کسی پر بہتان لگایا اسے توبہ کرنا اور معافی مانگنا ضروری
ہے بلکہ جن کے سامنے بہتان باندھا ہے ان کے پاس جا کر یہ کہنا ضروری ہے کہ میں نے جھوٹ
کہا تھا جو فلاں پر میں نے بہتان باندھا تھا جس کسی کے سامنے کسی مسلمان پر بہتان
باندھا جا رہا ہو اور کسی مسلمان پر بہتان تراشی کر کے اسے ذلیل کیا جا رہا ہو تو
اسے چاہیے کہ خاموش نہ رہے بلکہ بہتان لگانے والوں کا رد کرے اور انہیں اس سے منع
کرے اور جس مسلمان پر بہتان لگایا جا رہا ہو اس کی عزت کا دفاع کرے،بہتان تراشی کرنے
والوں کو منع کیا جائے۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو عقل سلیم اور ہدایت عطا فرمائے۔ آمین
(تفسیر سورۂ نور،ص 39)
بہتان کی چند مثالیں:کسی پر چوری کا الزام لگایا،کسی مسلمان پر زنا کی تہمت لگائی، کسی مسلمان پر
جان بوجھ کر ذلیل کرنے کی غرض سے الزام لگانا،کسی مسلمان پر جھوٹا بہتان لگانا۔
تہمت لگانا خالص کفر ہے:جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگائے یا ان کی جناب میں تردد میں رہے وہ
مؤمن نہیں کافر ہے۔اعلیٰ حضرت فرماتے ہیں:ام المؤمنین صدیقہ کا قذف (یعنی ان پر
تہمت لگانا)کفر خالص ہے۔( تفسیر سورۂ نور،ص 37)
بہتان کے چند معاشرتی نقصانات:بہتان لگانے سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے مسلمانوں میں نفرت پیدا ہو جاتی
ہے،معاشرہ بد امنی کا شکار ہو جاتا ہے،معاشرے میں سکون ختم ہو جاتا ہے،معاشرے میں
بھروسہ و اعتبار ختم ہو جاتا ہے، معاشرے میں برائی پیدا ہونی شروع ہو جاتی
ہے،معاشرے میں بہتان لگانے کی وجہ سے مسلمان ایک دوسرے کے جانی دشمن بن جاتے ہیں
اور جس کی وجہ سے معاشرہ ایک لڑائی کا گھر بن جاتا ہے،بہتان لگانے سے معاشرے میں
سکون میسر نہیں ہوتا،اسی طرح کئی جھوٹے الزام لگانے سے بہت سارے بگاڑ پیدا ہوتے
ہیں جو ہمارے معاشرے کے لیے نقصان دہ ہیں۔
بہتان کی مذمت پر 5 فرامینِ
مصطفیٰ از بنت شاہد،جامعۃ المدینہ معراجکے سیالکوٹ

5
فرامین مصطفیٰ:
1۔حضور ﷺ نے فرمایا:تمہیں معلوم ہے غیبت کیا چیز ہے؟لوگوں نے عرض کی اللہ و
رسول کو اس کا بہتر علم ہے۔ ارشاد فرمایا:جو کچھ تم کہتے ہو اگر تو اس میں موجود
ہو بھی تو غیبت ہے اور اگر تم ایسی بات کہو جو اس میں نہ ہو تو یہ بہتان ہے۔(ابو
داود، حدیث: 4883)
2۔جو کسی مسلمان کو ذلیل کرنے کی غرض سے اس پر الزام
عائد کرے تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم کے پل پر اس وقت تک روکے گا جب تک وہ اپنی کہی
بات (کے گناہ) سے اس شخص کو راضی کر کے یا اپنے گناہ کی مقدار عذاب پا کر نہ نکل
جائے۔(ابو داود،حدیث: 4883)
3۔جہاں کسی مسلمان مرد کی بے حرمتی اور بے عزتی کی جاتی ہو ایسی جگہ جس نے اس
کی مدد نہ کی تو اللہ تعالیٰ وہاں اس کی مدد نہیں کرے گا جہاں اسے پسند ہو کہ اس
کی مدد کی جائے۔(ابو داود، حدیث: 4883)
جہاں اس کی بے حرمتی اور بے عزتی کی جا رہی ہو تو اللہ تعالیٰ ایسے موقع پر اس
کی مدد فرمائے گا جہاں اسے محبوب ہو کہ اس کی مدد کی جائے۔(ابو داود، حدیث: 4883)
بہتان کی تعریف:ایسی بات
بیان کرنا جو اس شخص میں ہو یہ بہتان ہے۔(تفسیر صراط الجنان،ص 599-600)
بہتان کی چند مثالیں:جس کے سامنے کسی مسلمان پر کوئی بہتان باندھا جا رہا ہو اور کسی مسلمان پر
بہتان تراشی کر کے اسے ذلیل کیا جا رہا ہو تو اسےچاہیے کہ خاموش نہ رہے بلکہ بہتان
لگانے والوں کا رد کرے اور انہیں اس سے منع کرے اور جس مسلمان پر بہتان لگایا جا
رہا ہو اس کی عزت کا دفاع کرے۔(تفسیر صراط الجنان،ص 599-600)
بہتان کے چند نقصانات:معاشرے میں لوگوں کا حال یہ ہو چکا ہے کہ وہ کسی کے بارے میں ایک دوسرے سے
ہزاروں غلط اور بے سرو پا باتیں سنتے ہیں لیکن اکثر جگہ پر خاموش رہتے ہیں اور
بہتان تراشی کرنے والوں کو منع کرتے ہیں نہ ان کا رد کرتے ہیں،یہ طرز اسلامی احکام
کے بر خلاف ہے اور ایک مسلمان کی یہ شان نہیں کہ وہ ایساطرز عمل اپنائے۔اللہ
تعالیٰ مسلمانوں کو عقل سلیم عطا فرمائے۔(تفسیر صراط الجنان،ص 599-600)
بہتان سے بچنے کا درس:ہر شخص کو چاہیے کہ وہ بہتان تراشی سے بچے اور جس نے کسی پر بہتان لگایا اسے
توبہ کرنا اور معافی مانگنا ضروری ہے بلکہ جن کے سامنے بہتان باندھا ہے ان کے پاس
جا کر یہ کہنا ضروری ہے کہ میں نے جھوٹ کہا تھا جو فلاں پر میں نے بہتان باندھا
تھا۔(تفسیر صراط الجنان،ص 599-600)
بہتان کی مذمت پر 5 فرامینِ
مصطفیٰ از بنت نعیم اختر،جامعۃ المدینہ معراجکے سیالکوٹ

تعریف:نبی کریم ﷺ نے
فرمایا:اگر کوئی انسان ایسی بات کہے جو دوسرے انسان کے اندر موجود ہو تو یہ غیبت
ہوئی اور اگر اس کے متعلق وہ بات کہے جو اس کے اندر نہیں ہے تو پھر تو نے اس پر
بہتان لگایا۔(مشکوٰۃ شریف)
بہتان کے متعلق احادیث مبارکہ:
1۔جو شخص کسی مسلمان کی عزت و آبرو کو منافق کے شر سے بچائے تو اللہ سبحانہ و
تعالیٰ قیامت کے دن ایک فرشتہ مقرر فرمائے گا جو اس کے جسم کو دوزخ کی آگ سے
بچائے گا۔(سنن ابی داود،حدیث:4885)
2۔جس نے کسی کے بارے میں ایسی بات کہی جو اس میں حقیقت میں تھی ہی نہیں تو
اللہ اسے دوزخ کی پیپ میں ڈالے گا یہاں تک کہ وہ اپنی اس حرکت سے باز آجائے۔(مسند
احمد،7/204)
3۔کسی بے قصور پر بہتان لگانا یہ آسمانوں سے بھی زیادہ بھاری گناہ ہے۔(کنز
العمال،3/422،حدیث:8806)
قرآنی آیات مبارکہ:چنانچہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا بے گناہ مؤمنین اور بے
گناہ مؤمنات کو زبانی ایذا دینے والوں یعنی ان پر بہتان باندھنے والوں کے عمل کو
صریح گناہ قرار دیا ہے۔( الاحزاب)
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
اِنَّ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ الْغٰفِلٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ لُعِنُوْا
فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ۪-وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌۙ(۲۳) ( النور:23)ترجمہ:جو لوگ پاک دامن،بے خبر،مؤمن عورتوں پر
تہمتیں لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی اور ان کے لیے بڑا عذاب
ہے۔
معاشرتی نقصانات: تہمت معاشرے کی سلامتی کو جلد یا
بدیر نقصا ن پہنچاتی ہے سماجی انصاف کو ختم کر دیتی ہے۔حق کو باطل اور باطل کو حق
بنا کر پیش کرتی ہے۔تہمت انسان کو بغیر کسی جرم کے مجرم بنا کر اس کی عزت و آبرو
کو خاک میں ملا دیتی ہے اگر معاشرے میں بہتان کا رواج عام ہو جائے اور عوام بہتان
کو قبول کر کے اس پر یقین کر لیں تو حق باطل کے لباس میں اور باطل حق کے لباس میں
نظر آئے گا۔
وہ معاشرہ جس میں بہتان کا رواج عام ہو جائے گا تو اس میں حسن ظن کو سوء ظن کی
نگاہ سے دیکھا جائے گا تو لوگ ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کریں گے اور معاشرہ تباہی
کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔پھر ہر شخص کے اندر یہ جرأت پیدا ہو جائے گی کہ وہ جس
کے خلاف جو بھی چاہے گا زبان پر لائے گا اور اس پر بہتان اور الزام لگا دے گا۔
درس:کسی پر بہتان
لگانا اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم ﷺ اور ملائکہ مقربین کی ناراضگی کا باعث ہے۔بہتان
تراشی سے ایک اچھا خاصہ بہترین معاشرہ فساد اور برائی میں مبتلا ہو کر رہ جاتا
ہے،لوگوں پر بہتان لگانے والے سماج کو ہمیشہ رسوا ہی کرتے ہیں،بہتان ایک مسلمان کی
شان سے بہت بعید ہے یہ تو منافقین کا شیوہ و عادت ہے۔بہتان تراش شخص اپنی نظروں
میں گر جاتا ہے نیک بختیوں اور سعادتوں سے محروم کر دیا جاتا ہے۔
اختتام:جیسا کہ ہم نے
پڑھا بہتان لگانا بہت ہی بڑا گناہ ہے،بہتان سے اللہ کریم اور اس کے رسول اکرم ﷺ ہم
سے ناراض ہو جائیں گے وہ انسان دنیا میں بھی رسوا ہو جائے گا اور قیامت کے دن بھی
رسوا ہوگا،معاشرے کی طرح طرح کی باتوں کا سامنا کرنا پڑے گا، ہمارا اس دنیا میں
آنے کا مقصد یہی ہے کہ ہم اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت و فرمانبرداری کریں، جن
کاموں سے ہمیں منع فرمایا گیا ہےان کاموں سے باز رہیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی
توفیق عطا فرمائے اور دنیا و آخرت میں کامیابیاں نصیب فرمائے۔آمین بجاہ النبی
الامین