یوکے کے شہر بریڈ فورڈ (Bradford)میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 11 دسمبر 2022ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام، طلبہ کرام اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی اور انہیں 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ نے شرکا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

دوران اجتماع ذمہ داران کی جانب سے ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے یوکے کے مختلف مقامات پر قائم ہونے والے جامعۃ المدینہ کی حالیہ کارکردگی سمیت مستقبل میں یوکے کی دیگر مقامات پر جامعۃ المدینہ کی مزید برانچز قائم کرنے کے اہداف کے متعلق آگاہی دی گئی۔


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت کراچی سندھ کے علاقے نارتھ ناظم آباد کی جامع مسجد نور محمدی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں امام صاحب، مسجد انتظامیہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس حلقے میں شعبے کے ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے کی فضیلت بیان کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے حلقہ کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


یوکے میں خوشیوں کا سماں!

11 دسمبر 2022ء کو عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر (Manchester) یوکےمیں عظیم الشان ”دستار فضیلت“ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یوکے کے مختلف شہروں سمیت امریکہ و کینیڈا سے مختلف شعبے سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات، تاجر اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعدرکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے خصوصی بیان فرمایا۔ بیان کے بعد ذکر اللہ ، صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔

اجتماع کے بعد یوکے کی سرزمین پر خوشی کا وہ پُرمسرت لمحہ بھی آیا کہ جب جامعۃ المدینہ سے درسِ نظامی ”عالم کورس“ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کی دستار بندی کی گئی اور انہیں اسناد بھی پیش کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2022ء کو جامعہ اسلامیہ مسجد برسلز (Brussels) بیلجیئم (Belgium) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یورپی ملک فرانس سمیت دیگر مقامات سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، تاجر، کاروباری حضرات، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں جانشین امیر اہلسنت نے دعا کروائی اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوا جبکہ اجتماع کے اختتام پر عاشقان رسول نے جانشین امیر اہلسنت سے ملاقات بھی کی۔


10 دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہیرو (Harrow) لندن (London) یوکے میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لندن اور اطراف کے دیگر علاقوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

سنتوں بھرے اجتماع میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے نعت شریف پڑھی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے بعد دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمدعمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”بے پردگی سے بچنا ضروری ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو بے پردگی سے بچنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔ اجتماع کے بعد عاشقان رسول نے نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔


9دسمبر 2022ء کو یورپی ملک نیدر لینڈ(Netherlands) کے سفر کے دوران جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔

جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2022ء کو فرید الاسلام مسجد ایمسٹر ڈیم (Amsterdam) نیدرلینڈ (Netherlands) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام سمیت دیگر مقامات سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد، تاجر، کاروباری حضرات، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”لمبی امیدیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو امیر اہلسنت کی جانب سے عطاکردہ رسالہ ”72 نیک اعمال“ پر عمل ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ آخر میں جانشین امیر اہلسنت نے دعابھی کروائی اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوا۔


10 دسمبر 2022ء کو یوکے کی سٹی برمنگھم (Birmingham) کے علاقے اسٹچفورڈ (Stechford) میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا خالد محمود(M.P، پیری بار برمنگھم) اور دیگر عہدیداروں نے دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان سے تشریف لائے ہوئے رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے شخصیات کو پاکستان میں سیلاب متاثرین کے درمیان ہونے والے فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی جس پر خالد محمود نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آخر میں خالد محمود کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”غیبت کی تباہ کاریاں“ کا انگلش ایڈیشن تحفۃً دیا گیا۔ اس موقع پر نگران ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔


18 دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مناواں واہگہ ٹاؤن لاہور میں ایک اسلامی بھائی کی عمرہ کے لئے روانگی سے قبل محفل مدینہ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو عمرے کا طریقہ بتاتے ہوئے حاضریٔ مدینہ کے آداب سکھائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ عمر کوٹ میں قائم  قاضی سلطان ہائی اسکول میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت اسکول پرنسپل اور اساتذہ نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت شریف کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم شاہ زیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں طلبہ کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا ۔

بعدازاں پرنسپل صاحب اور اساتذہ کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد کے وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر اسکول عملے نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے فیضانِ مدینہ حیدرآباد کے وزٹ کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ٹاؤن ذمہ دار محمد انیس عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:شعبہ تعلیم میرپور خاص ڈویژن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت گزشتہ روز پنجاب پاکستان کی تحصیل سمبڑیال ضلع سیالکوٹ میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عاشقانِ رسول کے دارالعلوم ضیاء القراٰن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعہ کے مہتمم مفتی محمد وقاص احمد نقشبندی  صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران شعبے کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نےانہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی اور اُن شعبہ جات کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔

بعدازاں  ڈویژن ذمہ دار نے مفتی محمد وقاص احمد نقشبندی صاحب کو عاشقانِ رسول کے جامعات میں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے مختلف کورسز کے حوالے سے آگاہی دی نیز  انہیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کی تحصیل سمبڑیال ضلع سیالکوٹ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عاشقانِ رسول کےجامعہ اسلامیہ قادریہ  کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات جامعہ کے مہتمم مفتی غلام مصطفٰی شیرازی صاحب سے ہوئی۔

دورانِ ملاقات شعبے کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نےانہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور اُن شعبہ جات کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں آگاہی دی۔

علاوہ ازیں ڈویژن ذمہ دار نے مفتی غلام مصطفٰی شیرازی صاحب کو عاشقانِ رسول کے جامعات میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کے بارے میں بتایا اور انہیں ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)