دسمبر 2023ء میں ہونے والے ہفتۂ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے حوالے سے خضدار کا
شیڈول
علمِ دین کی اشاعت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ دسمبر 2023ء میں ہونے والے ایونٹ
ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی تیاری، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی پرموشن، سرکولیشن اور سالانہ سبسکریبشن بڑھانے کے سلسلے میں 12 نومبر تا 16 نومبر 2023ء
کو نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی ذمہ داران کے ہمراہ بلوچستان
کے شیڈول پر تھے۔
تفصیلات کے مطابق 13 نومبر 2023ء کو بلوچستان کے
شہر خضدار میں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے
درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا جس میں خصوصاً قمر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے
اپنے اہداف اور نیتوں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے مولانا
نعیم عطاری مدنی نے اسکول انتظامیہ اور اسٹوڈنٹس کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی
بکنگ کروانے کا ہدف لیا نیز جامعہ قاسمیہ میں مولانا عبد الباسط صاحب
سے ملاقات ہوئی۔
اسی طرح خضدار پریس کلب میں صحافی حضرات (پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل،چیئرمین منیر احمد زہری،صحافی عبدالجبار
بلوچ، یونس بلوچ ،ثناء اللہ شاہ، عبدالواحد شاہوانی،وسیم انور)سے نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف
کروایا اوراس کی پرموشن کے حوالے سےگفتگو کی۔
اس شیڈول میں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری
مدنی کے ہمراہ مکتبۃ المدینہ کے صوبائی ذمہ دار حاجی انور عطاری،میڈیا ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی خضدار کے ذمہ دار شیر محمد عطاری اور مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ
داران سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)