21 رجب المرجب, 1446 ہجری
14 نومبر 2023ء کو صوبہ بلوچستان کے شہر قلات
میں بعد نمازِ ظہر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بلوچستان کے
شیڈول پر موجود نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سبسکریبشن کے
حوالے سے کلام کیا اور اہداف طے کئے۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی
نے دارالعلوم غوثیہ قلات میں مہتممِ اعلیٰ صاحب سے ملاقات کی اور مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کا وزٹ کیا جبکہ بعد نمازِ مغرب قلات میں ہی مدرسۃ المدینہ بالغان کے قاری
ناصر عطاری سے ملاقات کی شرکا کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
اس موقع پر ذمہ داران عبد الحمید عطاری اور ناصر
عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)