21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دسمبر 2023ء میں ہونے والے ہفتہ ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کی تیاری کے حوالے سے شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے نگران مولانا مہروز
عطاری مدنی نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی ذمہ دار
اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
معلومات کے مطابق کوئٹہ میں شعبے کی نمایاں
کارکردگی پر نگرانِ شعبہ مولانا مہروز
عطاری مدنی کی موجودگی میں کوئٹہ ڈویژن کے نگران عرفان عطاری کے ہاتھوں صفیان
عطاری کو تعریفی سند دی گئی۔
بعدازاں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے
کوئٹہ سائنس کالج کے پرنسل اور لیکچرار سے ملاقاتیں کیں نیز انہیں ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کے بارے میں بریفنگ دی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)