29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں کوئٹہ میں شعبہ فیضانِ مرشد کے محمد طاہر عطاری کی رہائش گاہ پر نگرانِ
شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے کوئٹہ ایئربیس پر ریٹائرڈ ملازمین سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری
مدنی نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے ملازمین کی ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ کوئٹہ دعا ٹریڈرز آفس میں طاہر خلجی
اور افضل خلجی سمیت دیگر تاجران سے ملاقات کی اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا جس میں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کی بکنگ کے حوالے سے گفتگو کی۔