19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
تحت فیضان مدینہ گجرات میں 23 نومبر2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
نگران محمد اقبال عطاری، ڈسٹرکٹ نگران، ڈویژن معاونت ذمہ دار، ناظم الامور فیضان صحابیات، صوبائی معاونت ذمہ
دار عبدالماجد عطاری نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس
عطاری نے فنانس ڈیپارٹمنٹ، گلی گلی مدرسۃالمدینہ گرلز، ڈونیشن بکس کی
کارکردگی اور شعبے میں بہتری کے متعلق گفتگو کی نیز2 دن کے لرننگ سیشن پر مشاورت کے ساتھ ساتھ گجرات میں ماہ جنوری 2024 کو ہونے
والے فیضان صحابیات کی افتتاحی تقریب
رکھنے پر مشاورت کی مدنی مشورے کے بعد
ہفتہ وار اجتماع میں معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مکتب بھی لگایاگیا ۔( کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)