25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیصل آباد کے یوسی نگرانوں کا مدنی مشورہ، دیگر
شہروں سے یوسی نگرانوں کی بذریعہ انٹرنیٹ شرکت
Thu, 30 Nov , 2023
363 days ago
فیصل آباد، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ
روز یوسی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد کے یوسی نگرانوں نے براہِ
راست جبکہ دیگر شہروں سے یوسی نگران اسلامی بھائیوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”مدنی مشورے کون لے؟“ کے موضوع پر بیان کیا
جس میں انہوں نے مدنی مشورہ کون لے؟ مدنی مشورے کے موضوعات کیا ہوں؟ اور مدنی
مشوروں میں کن باتوں کا خیال رکھا جائے اس پریوسی نگرانوں کو مدنی پھولوں سے
نوازا۔