پیر
منظور احمد شاہ صاحب رحمۃُ اللہ علیہ کےمزار پر سجادہ نشین سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت ڈسٹرکٹ پاکپتن کے ذمہ دار غلام مرتضی عطاری نے عارف والا میں پیر منظور احمد شاہ صاحب رحمۃُ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور وہاں پیر منظور احمد شاہ صاحب کے سجادہ
نشین سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اِن کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا
اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر سجادہ
نشین نے اظہار مسرت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔
دوسری جانب پاکپتن میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار غلام مرتضی عطاری نے بابا
محمد شفیع رحمۃُ
اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی ۔مزار شریف پر فاتحہ
خوانی اور دعا کے بعد مزار کے متولی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی
دعوت بھی دی جس پر
انہوں نے وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ (
رپورٹ : دانیال عطاری
پاکستان آفس شعبہ مزارات
اولیاء ساہیوال ڈویژن ، کانٹینٹ: رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کی جانب
سے 6 نومبر 2022ء کو راولپنڈی سٹی میں صوبائی ذمہ دار محمدرضاعطاری نے قرآن محل ورک شاپ کا دورہ کیا۔
اس
موقع پر صوبائی ذمہ دار نے سٹی، وٹاؤن ذمہ داران کے ساتھ ملکر راولپنڈی سٹی
کے مختلف علاقوں میں اوراقِ مقدسہ کے ڈرم لگوائے۔ (رپورٹ: محمدبلال راولپنڈی سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 5 دسمبر 2022ء کو طیّب کلاتھ سینٹر کے سامنے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا
گیا جس میں نگرانِ تحصیل ڈسکہ و سمبڑیال سمیت دیگر نگران و ذمہ داران اور عاشقانِ
رسول نے تھیلیسیمیا کے
مریض بچوں کے لئے تحصیل سمبڑیال میں اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 نومبر 2022ء کو سرگودھا شہر ملت آباد میں
قائم ایک اکیڈمی میں جزوقتی ویک اینڈ نماز
کورس ہوا جس میں اکیڈمی میں زیرِ تعلیم اسٹوڈنٹس نے
شرکت کی۔
شعبہ
تعلیم ڈویژن ذمہ دار محمد ہارون عطاری نے اسٹوڈنٹس کو نماز پڑھنے کے فضائل کے بارے
میں معلومات فراہم کرتے ہوئے نماز کی شرائط یاد کروائیں نیز انہیں نماز کی پابندی کرنے اور کڈز مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا جس پر بچوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
جامعۃ
ُالمدینہ آن لائن ملتان اوربہاولپور ڈویژنز کے اسٹاف کا سنتوں
بھرا اجتماع
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4دسمبر2022 ءبروز اتوار فیضان آن لائن اکیڈمی
کے ذیلی شعبے جامعۃ ُالمدینہ آن لائن ملتان اوربہاولپور ڈویژنز کے اسٹاف کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔
تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے تعلیمی امور ذمہ دار مولانا نعیم بابر عطاری مدنی
نے مدنی عملے کی تربیت کی۔ اس موقع پر ڈویژن
سطح کے تعلیمی ذمہ دار مولانا عرفان عطاری مدنی اور عصری علوم ذمہ دار مولانا احمد سعید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی کے ذیلی شعبے مدرسۃُ المدینہ
آن لائن کا ملتان میں مدنی مشورہ
4دسمبر2022
ءبروز اتوار دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی کے ذیلی شعبے مدرسۃُ المدینہ
آن لائن کا ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے
مدنی عملے نے شرکت کی۔
تربیتی اجتماع میں سید انس عطاری نے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے پریزنٹیشن
دی جبکہ رکن شعبہ تعلیمی امور عرفان عطاری مدنی نے
بھی شرکا کو دینی و اخلاقی اعتبار سے مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر ڈویژن تعلیمی ذمہ
دار مولانا حامد عطاری مدنی بھی موجود
تھے۔(رپورٹ:وقار
یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 6
دسمبر 2022ء بروز منگل حافظ آباد میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں ڈویژن ذمہ دار محمد عثمان عطاری نے شعبے کی سابقہ ماہ کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے شعبے کی آمدن و اخراجات پر گفتگو کی نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کو آئندہ کے اہداف دیئے۔
علاوہ ازیں ڈویژن ذمہ دار
نے اسلامی بھائیوں کو اوراقِ مقدسہ کے باکسز بڑھانے، باکسز کو بروقت کھولنے، مدنی
قافلوں میں سفر کرنے اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بعدِ مشورہ اسلامی
بھائیوں نے ایک شخصیت سے ملاقات کی جبکہ ایک دوکان پر خصوصی صدقہ بکس رکھوایا اور
دعائے خیر کروائی۔
7 دسمبر 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے قریب واقع رضوی
بلڈنگ میں ذمہ داران کے درمیان ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں اہم ذمہ داران کی شرکت رہی۔
مکی مجلس ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے رکن مولانا محمد مراد عطاری مدنی
نے ”حضرت عبداللہ بن سہل تستری“ کی سیرت پر بیان کیا اور ماہانہ شعبہ کارکردگی نیز ٹیلی
تھون مدنی عطیات کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔
اس کے علاوہ رکنِ ڈیپارٹمنٹ مولانا محمد مراد
عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر آصف عطاری مدنی، اجمل
عطاری اور سیّد رضوان عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: مولانا محمد رضوان شاہ
عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ویسٹ افریقہ ریجن کی میٹنگ،
افریقی ممالک کے ذمہ دار اسلامی بھائی بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئے
ملک و بیرونِ ملک ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز بذریعہ انٹرنیٹ ویسٹ
افریقہ ریجن کی میٹنگ ہوئی جس میں افریقی ممالک نائجیریا ،گھانا، بینین، سیرالیون، لائبیریا، گیمبیا
اور سینیگال کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
نگران ویسٹ افریقہ ریجن
مولانا عمیر عطاری مدنی نے ”خوفِ خدا“ اور ”تقویٰ“ کے موضوعات پر
گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا
فالو اپ لیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی کے تحت 6 دسمبر 2022ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں
ساہیوال ڈویژن کے اسٹاف کا تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا۔
ابتداءً رکنِ شعبہ مولانا
عرفان عطاری مدنی اور معاونِ تعلیم سیّد انس عطاری نے مدرسۃ المدینہ کے مدرسین کی
تدریسی صلاحیت بڑھانے کے متعلق پریزنٹیشن دکھائی جبکہ نگرانِ شعبہ مولانا یاسر
عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ سیّد غلام الیاس عطاری مدنی نے اسٹاف کی جانب سے ہونے
والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
فیضان مدینہ اوکاڑہ برانچ
میں ساہیوال ڈویژن کے شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے تحت 6 دسمبر 2022ء بروز منگل شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی کی برانچ فیضان مدینہ اوکاڑہ میں ساہیوال ڈویژن کے شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی اور رکن ِشعبہ
سیّد غلام الیاس عطاری مدنی نے دینی کاموں کے نفاذ کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی
معاملات کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے علاوہ ناظمین کو
اپنی اپنی شفٹوں کے اجیر اسلامی بھائیوں کے ذریعے 12 دن اور 1 ماہ کے مدنی قافلے
سفر کروانے کا ذہن دیا گیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
فیضان مدینہ اوکاڑہ میں
تربیتی اجتماع کا انعقاد، ساہیوال ڈویژن کے اسٹاف کی شرکت
6 دسمبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائزکے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں تربیتی اجتماع کا
انعقاد ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے اسٹاف نے شرکت کی۔
قراٰنِ مجید کی تلاوت اور
نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے اس اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ ساہیوال
ڈویژن مولانا سرفراز عطاری مدنی نے ”شکرِ
الٰہی عزوجل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے
ہوئے شکر کے فضائل بیان کئے نیز حاضرین کو اپنی صلاحتیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں صرف کرنے کی ترغیب دلائی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami