گوجرہ
میں مدرسۃ المدینہ کے طلبہ نے چوہدری امجد علی وڑائچ کے قل خوانی میں شرکت کی
گزشتہ
روز گوجرہ میں ایم ۔ پی۔اے و سابق صوبائی وزیر بلال اصغر وڑائچ کے بھائی اور بیرسٹر
حسام علی وڑائچ و حارث علی وڑائچ کے والد صاحب سابق ایم ۔این ۔اے ۔چوہدری امجد علی وڑائچ (مرحوم)کے
قُل شریف کے موقع پر ان کے گھر پر قرآن خوانی کا اہتمام ہوا جس میں مدرسۃُ المدینہ
کے طلبۂ کرام نے شرکت کی اور ذمہ دار دعوتِ اسلامی نے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ
خوانی کی ۔
اس
موقع پر کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کاروباری افراد نے بھی شرکت کی
۔(کانٹینٹ:
محمد مصطفیٰ انیس)
گزشتہ
روز بلوچستان کے علاقے سبی میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی جہاں قبائلی رہنما حاجی محمد
اسحاق بنگلزئی ، واپڈا آفیسر حاجی محمد اسماعیل بنگلزئی ، غلام رسول بنگلزئی اور شبیر احمد بنگلزئی نے انکا والہانہ استقبال
کیااور ان سے ملاقاتیں کیں۔
اس
موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین قافلہ عطاری اور حاجی قاری
ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
06
دسمبر 2022 ء بروز منگل علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں دینی
کاموں کے سلسلے میں سید مقصود شاہ عطاری (زون نگران شعبہ رابطہ برائے
شخصیات ،دعوت اسلامی) نے خواجہ سلیم عطاری اور کامران غازی عطاری (ذمہ
داران شعبہ رابطہ برائے شخصیات، دعوتِ اسلامی)کے ہمراہ ملک
ندیم عباس (ایم۔پی۔اے)
اور
دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
ملاقات دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
جوہر ٹاؤن وزٹ کرنےکی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ کی شائع کردہ کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: حافظ
احتشام الحق عطاری ، کارکردگی ذمہ
دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات /کانٹینٹ:
محمد مصطفیٰ انیس)
06دسمبر
2022ء بروز منگل پنجاب کے شہر میلسی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن (دعوتِ
اسلامی)کے
ذمہ دار فد اعلی عطاری کے ہمراہ سابق ایم۔ این۔ اے و چیئرمین قائمہ کمیٹی محمود
حیات خان ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں مختیار احمد ، سابق چیئر مین کرم پور
راؤذوالفقار معصومی و دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔
ذمہ
داران نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ ملتان وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی نیز امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تصانیف تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات
ڈسٹرکٹ وہاڑی ، دعوت اسلامی/کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
05دسمبر
2022ء بروز پیر علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران
خواجہ سلیم عطاری اور کامران غازی عطاری کادینی کاموں کے حوالے سے شیڈول ہواجس میں
فیصل میر صاحب (ایم۔پی۔اے
ٹکٹ ہولڈر)،
ایس۔ایچ۔او عمران صاحب ، محمد اکرم صاحب (اے۔ایس۔آئی
)
اور دیگرپنجاب ڈولفن پولیس کے اسٹاف سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
ملاقات دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ” حضرت
عمر بن عبد العزیز
رحمۃ اللّٰہ علیہ کی
426 حکایات “ اور دیگر رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: سید
مقصود شاہ عطاری ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات
، علامہ اقبال ٹاؤن/زون، ڈسٹرکٹ لاہور کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
چوک
صاحباں کشمیر میں چوہدری یاسین کے والد کے انتقال پر ذمہ داران کی تعزیت
گزشتہ
دنوں چوک صاحباں کشمیرمیں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت نگران میر
پور کشمیر ڈویژن سید ریاض عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ پیپلز پارٹی کشمیر کے صدر اور ایم۔ ایل ۔اے کوٹلی چوہدری یاسین کے
والد اور چوہدری عامر یاسین کے داداکے
انتقال پر تعزیت و ملاقات کی۔
ذمہ
داران نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئےفاتحہ خوانی کی اور ایصالِ ثواب کیا نیز
دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کشمیر/ کانٹینٹ:
محمد مصطفیٰ انیس)
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں مدنی چینل، رسالہ ”نیک اعمال“،
ہفتہ وار اجتماع، مدنی مذاکرہ اور مختلف ایکٹیویز کے ذریعے اسلامی بھائیوں اور
اسلامی بہنوں کو ہر حال میں نماز کی پابندی کرنے اور رب عَزَّوَجَلَّ کے عذاب سے ڈرنے کا درس دیا جاتا ہے۔
آقا
کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری امت
کو ان چیزوں کی مزید ترغیب دلانے کے لئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”نماز پڑھنے کے باوُجُود گناہ
کیوں ہوجاتے ہیں؟“
پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”نماز پڑھنے کے باوُجُود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں؟“ پڑھ
یا سن لے اُسے مخلص نمازی بناکر ہر گناہ سے بچا اور اُسے جنت الفردوس میں اپنے
پیارے پیارے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کا پڑوسی بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ
النّبیِّین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاحِ اعمال کے
تحت 6 دسمبر 2022ء کو ضلع مظفرگڑھ
کے شہر سنانواں میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
سحری
اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے تہجد کی نماز باجماعت ادا کی
اور اس وقت اللہ کی بارگاہ میں مناجات کی، بعدازاں سحری کی اور اہلِ علاقہ کو صدائے مدینہ لگاتے ہوئے نمازِ فجر
کے لئے جگایا نیز بعد نمازِ فجر تفسیر کا حلقہ اور’’ ذکرُ اللہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
7
دسمبر 2022ء بروز بدھ سوات سے آئے
ہوئے علمائے کرام نے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
آخر
میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آئے
ہوئے پشتون علمائے کرام سے ملاقات فرمائی
اور انہیں عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز
انہیں تحائف بھی پیش کئے جس پر انہوں نے
اظہار مسرت کرتے ہوئےاچھے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ اولیا کے ڈویژن ذمہ دار ثناءُاللہ
عطاری نے ڈسٹرکٹ گجرات کے گاؤں وڑائچانوالہ میں پیر سید حاکم شاہ رحمۃُاللہ
علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور وہاں سجادہ نشین سید عبیر حیدر سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ثناءُاللہ عطاری نے سجادہ
نشین سید عبیر حیدر کو دعوتِ اسلامی کے
شعبہ مزارات اولیا کے تحت ہونے والے دینی
کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور آخر میں انہیں تحفے میں ماہِ دسمبر 2022ء کا
ماہنامہ فیضانِ مدینہ پیش کیا ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 دسمبر 2022ء بروز
بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 12 دینی کام کورس
کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃُ المدینہ کے ناظمین و مدرسین نے شرکت کی ۔
کورس
میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے”دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا تنظیمی
طریقہ کار“ کے موضوع پر اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی
جس میں انہیں 12 دینی
کام کرنے کا انداز سکھایا۔
کورس کے اختتام پر ٹیسٹ بھی لیا گیا جس میں نمایاں
پوزیشن لینے والے اسلامی بھائیوں کو رکنِ شوریٰ نے رزلٹ
بھی بتایا ۔آخر میں کورس میں شریک عاشقانِ رسول نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے 12 دینی کام کرنےکی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
6
دسمبر 2022ءپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں خیبرپختونخواہ
کے صوبہ تا ڈسٹرکٹ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ’’ انفرادی
عبادت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا ئے اجتماع کو 1 ماہ
کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دیگر کو ترغیب دلا کر سفر کروانے کا ذہن دیتے
ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
Dawateislami