نبیِّ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان و عظمت بہت ہی بلند و بالا ہے۔ اللہ پاک نے قراٰنِ پاک میں 26 انبیائے کرام کا ذکر ان کے ناموں کے ساتھ فرمایا اور جہاں پر بھی انبیاء سے خطاب ہوا ان کے ناموں کے ساتھ خطاب فرمایا جیسے (یٰمُوْسٰى، یٰۤاِبْرٰهِیْمُ) لیکن جب اپنے محبوب کو خطاب فرمایا تو نام کی بجائے پیارے القابات(یٰۤاَیُّهَاالْمُزَّمِّلُ،یٰۤاَیُّهَا الْمُدَّثِّرُ) سے یاد فرمایا اور رہتی دنیا تک لوگوں کی تربیت کے لئے دربارِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے آداب بیان فرمائے اور ان کو حکم دیا کہ جب وہ دربارِ رسالت میں حاضر ہوں تو ان آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں۔معزز قارئینِ کرام بارگاہِ رسالت کے ان آداب میں سے چند ملاحظہ کیجئے:

(1)آواز پست رکھنا:﴿یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَرْفَعُوْۤا اَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِیِّ ﴾ ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو اپنی آوازیں اونچی نہ کرو اس غیب بتانے والے (نبی) کی آواز سے۔ (پ26، الحجرات:2)اس آیت ِمبارکہ میں اللہ پاک نے مسلمانوں کو دربارِ رسالت کا ادب سکھایا ہے کہ جب تم ان کی بارگاہ میں کچھ عرض کرو تو تم پر لازم ہے کہ تمہاری آواز ان کی آواز سے بلند نہ ہو بلکہ جو عرض کرنا ہے وہ آہستہ اور پَست آواز سے کرو۔(صراط الجنان، 9/ 397)

(2) ادب سے پکارنا:﴿ لَا تَجْعَلُوْا دُعَآءَ الرَّسُوْلِ بَیْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًاؕ-﴾ترجمۂ کنزالایمان: رسول کے پکارنے کو آپس میں ایسا نہ ٹھہرا لو جیسا تم میں ایک دوسرے کو پکارتا ہے۔ (پ18،النور:63) اس آیت مبارکہ میں بیان کیا گیا ہے کہ نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ایسے نہ پُکارو جیسے تم ایک دوسرے کو پکارتے ہو بلکہ تم تعظیم،تکریم، توقیر،نرم آواز اور عاجزی و انکساری کے ساتھ ان کو پکارو۔ (صراط الجنان،6/675ماخوذاً)

(3) راعنا نہ کہو:﴿ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقُوْلُوْا رَاعِنَا وَ قُوْلُوا انْظُرْنَا﴾ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو راعنانہ کہو اور یوں عرض کرو کہ حضور ہم پر نظر رکھیں۔ (پ1،البقرۃ: 104) نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وعظ کے دوران صحابۂ کرام عرض کرتے تھے ” رَاعِنَا “ تو یہودی گستاخانہ لحاظ سے یہ لفظ کہتے تھے۔ تو اللہ پاک نے حکم فرمایا کہ ”رَاعِنَا“ کے بجائے ” اُنْظُرْنَا “کہو تاکہ کسی قسم کی گستاخی کا شبہ نہ رہے۔(تفسیر کبیر،البقرۃ،تحت الآیۃ:104، 1/634)

(4) مغفرت کے لئے دربارِرسالت میں حاضری:﴿ وَ لَوْ اَنَّهُمْ اِذْ ظَّلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ جَآءُوْكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللّٰهَ وَ اسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللّٰهَ تَوَّابًا رَّحِیْمًا(۶۴)﴾ ترجَمۂ کنزُالایمان: اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اللہ سے معافی چاہیں ا ور رسول ان کی شِفاعت فرمائے تو ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں۔(پ5،النسآء:64)

اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: بندوں کو حکم ہے کہ نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر توبہ و استغفار کریں اگرچہ اللہ پاک ہر جگہ سنتا اور دیکھتا ہے مگر پھر بھی اس نے یہی حکم فرمایا کہ اگر میری طرف توبہ چاہو تو میرے محبوب کے حضور حاضر ہو جاؤ۔ ( فتاویٰ رضویہ،15/654ماخوذاً)

(5) رسولُ اللہ سے آگے نہ بڑھو:﴿ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ﴾ ترجَمۂ کنزُالایمان: اے ایمان والو اللہ اور اس کے رسول سے آ گے نہ بڑھو۔ (پ 26،الحجرات:1)مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: یہ حکم سب کو عام ہے،یعنی کسی بات میں، کسی کام میں حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے آگے ہونا منع ہے۔ اگر حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ہمراہ راستہ میں جا رہے ہوں تو آگے آگے چلنا منع ہے، اگر ساتھ کھانا ہو تو پہلے شروع کر دینا نا جائز، اسی طرح اپنی عقل اور اپنی رائےکو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی رائے سے مقدم کرنا حرام ہے۔ ( شانِ حبیب الرحمٰن،ص224)

اس کے علاوہ اور بھی بہت سی آیات میں بارگاہِ رسالت کے آداب کا ذکر ہے۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہمیں دربارِ مصطفےٰ کی بار بار با ادب حاضری نصیب فرمائے۔ آمین 


انسانی فطرت کا تقاضا ہے کہ ہر شخص زندگی میں کامیاب ہونا چاہتا ہے اور کامیابی کے چند لوازمات (Importants) ہوتے ہیں ان لوازمات میں سے ایک نہایت ہی اہم ”ادب“ ہے۔ ادب ہی سے انسان کامیابی کے منازل طے کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے:

با ادب با نصیب بے ادب بد نصیب

ادب ہر کسی کا یکساں (Equal) نہیں ہوتا بلکہ ہر کسی کے مقام و مرتبہ کے اعتبار سے ہوتا ہے۔ اگر اس کائنات میں نظر دوڑائی جائے تو جس کو جو مقام ملا وہ نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وسیلہ سے ملا اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مقام و مرتبہ خود خالقِ کائنات نے بلند فرمایا۔ لہذا جب مقام و مرتبہ نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اعلیٰ و اولیٰ ہوا تومخلوق میں سب سے زیادہ ادب کے حقدار بھی آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ذات مبارک ہوئی اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ کےآداب خود اللہ پاک نے بیان فرمائے۔ چند آیات ملاحظہ فرمائیں :

(1) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ ترجَمۂ کنزُالایمان: اے ایمان والو اللہ اور اس کے رسول سے آ گے نہ بڑھو۔ (پ26، الحجرات:1)

(2) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَرْفَعُوْۤا اَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِیِّ ترجَمۂ کنزُالایمان: اے ایمان والو اپنی آوازیں اونچی نہ کرو اس غیب بتانے والے (نبی) کی آواز سے۔ (پ26،الحجرات:2)

(3) لَا تَجْعَلُوْا دُعَآءَ الرَّسُوْلِ بَیْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًا ترجَمۂ کنزُالایمان: رسول کے پکارنے کو آپس میں ایسا نہ ٹھہرا لو جیسا تم میں ایک دوسرے کو پکارتا ہے۔ (پ 18 ، النور:63 )

(4) وَ اِذَا كَانُوْا مَعَهٗ عَلٰۤى اَمْرٍ جَامِعٍ لَّمْ یَذْهَبُوْا حَتّٰى یَسْتَاْذِنُوْهُط ترجَمۂ کنزُالایمان: اور جب رسول کے پاس کسی ایسے کام میں حاضر ہوئے ہوں جس کے لیے جمع کیے گئے ہوں تو نہ جائیں جب تک اُن سے اجازت نہ لے لیں۔(پ18،النور:62 )

(5) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقُوْلُوْا رَاعِنَا وَ قُوْلُوا انْظُرْنَا وَ اسْمَعُوْاؕ- ترجَمۂ کنزُالایمان: اے ایمان والو راعنا نہ کہو اور یوں عرض کرو کہ حضور ہم پر نظر رکھیں اور پہلے ہی سے بغور سنو ۔(پ1،البقرۃ:104)

آیات میں بیان کیے گئے آداب: (1) رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اجازت کے بغیر کسی قول اور فعل میں اصلاً ان سے آگے نہ بڑھنا تم پر لازم ہے۔ (صراط الجنان، 9/317) (2) جب تم آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں عرض کرو تو آہستہ آواز میں کرو۔ (صراط الجنان، 9/319) (3) رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پکارنے کو آپس میں ایسا معمولی نہ بنا لو جیسے تم میں سے کوئی دوسرے کو پکارتا ہے۔ (صراط الجنان، 9/675) (4) نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا نام لے کر نہ پکارو بلکہ تعظیم، تکریم، توقیر ،نرم آواز کے ساتھ اور عاجزی و انکساری سے انہیں اس طرح کے الفاظ کے ساتھ پکارو: یا رسولَ الله، یا نبیَ اللہ یا حبیبَ الله، یا خاتمَ النبیین۔ (صراط الجنان، 6/675) (5) حضور علیہ الصلاۃ و السّلام کی بارگاہ میں” راعنا“ کے لفظ کی جگہ ”انظرنا “ کا لفظ استعمال کرو ۔ (صراط الجنان، 1/181)

صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے تاجدارِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ظاہری حیاتِ مبارکہ میں بھی اور وصالِ ظاہری کے بعد بھی آپ کی بارگاہ کا بے حد ادب و احترام کیا اور اللہ پاک نے اپنے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ کے جو آداب انہیں تعلیم فرمائے انہیں دل و جان سے بجا لائے۔ اسی طرح ان کے بعد تشریف لانے والے دیگر بزرگانِ دین رحمۃُ اللہ علیہم اجمعین نے بھی دربارِ رسالت کے آداب کا خوب خیال رکھا اور دوسروں کو بھی وہ آداب بجا لانے کی تلقین کی۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں بھی بارگاہِ نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی با ادب حاضری نصیب فرمائے ۔


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام6 دسمبر 2022ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے اطراف میں واقع کشمیری بلڈنگ میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذیلی شعبے ٹیسٹ مجلس کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ داران( سید دانش عطاری، احمد رضا عطاری مدنی اور قاری امام بخش عطاری) شریک ہوئے۔

اس موقع پر ٹیسٹ مجلس ذمہ دارقاری عمران حسن عطاری نے دعوتِ اسلامی کے12 دینی کام کرنے کےحوالے سے ذہن سازی کی۔اس کے علاوہ میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔ ( رپورٹ : سید محمد رضوان عطاری مدنی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


08دسمبر 2022ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے اطراف میں واقع رضوی  بلڈنگ میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذیلی شعبہ ٹیسٹ مجلس کی ماہانہ میٹنگ ہوئی ۔

اس میٹنگ میں رکنِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ قاری محمد صابر عطاری نے رسالہ’’ حوصلہ افزائی‘‘ سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے ٹیسٹ مجلس کے سابقہ ماہ کی ٹیسٹ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مزید Ess آپشن کے حوالے سے اپڈیٹ معلومات فراہم کیں اور میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سےاُن کی ذہن سازی کی۔

شرکا میں ٹیسٹ مجلس ذمہ دارقاری عمران، حسن عطاری، سید دانش عطاری،قاری امام بخش عطاری اور احمد رضا عطاری مدنی تھے۔( رپورٹ : سید محمد رضوان عطاری مدنی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک کے زیر اہتمام 8 دسمبر 2022ء کو مدنی مرکز فیضان ِمدینہ حیدرآباد میں فری میڈیکل کیمپ اور سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ہومیو پیتھک ڈاکٹروں نے اساتذۂ کرام اور بچوں کا فری چیک اپ کیا اور انہیں ادویات بھی دیں ۔

سیکھنے سکھانے کےمدنی حلقے میں صوبائی ذمہ دار مولانا محسن عطاری مدنی نے ’’فکرِ آخرت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا نیز انہیں 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔ ( رپورٹ : محسن مدنی صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام 8 دسمبر 2022ء کو ضلع مظفرگڑھ علی پور کے مدرسۃُالمدینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسۃُالمدینہ کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار غلام عباس عطاری نے’’ درودِ پاک و ذکرُاللہ‘‘ کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے رسالہ نیک اعمال سے جائزہ کرنے نیز ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 8 دسمبر 2022ء  کو گودھرا کالونی نیو کراچی میں یومِ مدارسُ المدینہ کے موقع پر سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مدرسۃُ المدینہ کے طلبہ ، قاری صاحبان، ناظمین اورسرپرستوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر تمام اسلامی بھائیوں نے شکرانے کے طور پر نوافل ادا کئے۔بعدازاں ڈسٹرکٹ ویسٹ ذمہ دار محمد بغداد رضا عطاری نے ’’فضائلِ قرآن‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی قافلوں میں سفر کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ : عبدالرؤف عطاری ناظم مدرسۃ ُ المدینہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


7 دسمبر 2022ء    کو فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی برانچ اسٹاف کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اساتذۂ کرام اور ناظمین و ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اجتماعِ پاک میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔اس کے بعد نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا اور قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے 12 ماہ ، ایک ماہ، 12 دن اور 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

مزید بہترین کار کردگی والے اسلامی بھائیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی او ر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


07 اور 08 دسمبر 2022ء بروز بدھ اور جمعرات مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج کے صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ مجلس شعبہ روحانی علاج محمد انور رضا عطاری نے روحانی علاج کے بستوں کی سابقہ 10 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے کا ہدف دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے کے لئے کیا کیا اقدامات کئے جائیں اس پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اہداف طے پائے نیز شعبے کی اپڈیٹس سے آگاہ کیا گیا اور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔ آخر میں بہتر کارکردگی والے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔( رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کمشنر فیصل آباد شاہد نیاز سے ان کے آفس میں ملاقات کی ، دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔

اسکے علاوہ پولیس لائن فیصل آباد میں ڈی ۔ایس۔ پی ہیڈکوارٹر ارشد علوی اور اے۔ایس۔آئی اشرف بھٹی سے ملاقات کی ، دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی اور اسکی خدمات کا تعارف کروایا نیز مکتبۃ ُ المدینہ کی کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد /کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ روز سبی بلوچستان میں یکم دسمبر کو بخاری پارک میں ہونیوالے سنتوں بھرے اجتماع کے انتظامات و سیکیورٹی معاملات سنبھالنے پر دعوت اسلامی کے ذمہ دارا سلامی بھائیوں نے ایس۔ پی ۔سبی انجینئر محمد یوسف اور انکی پوری ٹیم سے ملاقات کی  اور شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان محمد وقار عطاری ،ڈویژن نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری ، ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری سمیت ڈی ۔ایس ۔پی ۔ہیڈ کوارٹر، ایس ۔ایچ۔ او ۔سٹی، ایس ۔ایچ ۔او ۔صدر و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد وقار عطاری، صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان /کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں خیبر پختونخواہ میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے منسٹر ریاض خان (وزیر مواصلات و تعمیرات صوبہ خیبر پختونخواہ ) سے ملاقات کی ، ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےضلع بونیر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے کاموں پر بریفنگ دی اور شعبہ FGRF کے تحت ہونے والے شجرکاری ایونٹ اور سیلاب زدگان کی امداد ی کاموں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔(رپورٹ: حمزہ منیر مدنی عطاری ، ڈسٹرکٹ نگران بونیر خیبر پختونخواہ /کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)