
مساجد
و مدارس کی تعمیرات و آباد کاری کے سلسلے میں 28 نومبر 2022ء بروز پیر فیصل آباد میں ڈونر مجلس ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں معاون نگران مجلس مولانا عبدُالسمیع عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی جائزہ لیا۔اچھی کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں شعبہ خدَّامُ المساجد والمدارس کے
دینی کام میں مزید ترقی کےلئے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:
مجلس خدامُ المساجد والمدارس لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد میں ڈویژن ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں معاون نگرانِ مجلس پاکستان
و اوور سیز خدَّامُ المساجد والمدارس ذمہ دار عبدُالسمیع عطاری مدنی نے شعبے کے
دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں
کو مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
مجلس خدامُ المساجد والمدارس لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کا سالانہ تربیتی اجتماع
.jpeg)
28
نومبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلز دعوتِ اسلامی کا سالانہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں شعبے کے ذمہ داراسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
مولاناابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انسانی زندگی میں
مقصد کی اہمیت بتایا اور امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا مدنی مقصد اوراسے پورا کرنے میں ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدنی
پھولوں سے نوازا۔
اس اجتماع میں صوبائی ذمہ داران ، ڈسٹرکٹ ذمہ
داران اور فیضان آن لائن اکیڈمی کی ناظمات اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں
۔ (
رپورٹ: مبارک علی عطاری ، آفس ذمہ دار/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
فیصل
آباد میں مساجد
و المدارس کی خریداری کے سلسلے میں مختلف مقامات کا دورہ

28
نومبر 2022ء بروز پیر دعوت ِاسلامی کے تحت فیصل آباد میں معاون نگرانِ مجلس پاکستان و اوور سیز شعبہ
خدَّامُ المساجد والمدارس ذمہ دار عبدُالسمیع عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ٹارگٹڈ جگہوں کا دورہ کیا۔
معاون
نگرانِ مجلس نے مساجد و المدارس کی خریداری کے سلسلے میں مختلف مقامات پر پلاٹز کا وزٹ کیا اور ذمہ داران کو تعمیرات و خریداری کے سلسلے میں شعبے کی طرف
سے تیار شدہ نکات کے بارے میں آگاہی دی جس
پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:
مجلس خدامُ المساجد والمدارس لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

29 نومبر 2022ء
بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم اللہ عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں ساہیوال
ڈویژن کی فیضانِ مدینہ اوکاڑہ برانچ کا دورہ کیا۔
اس دوران ڈویژن ذمہ دار نے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز اوکاڑہ کے تمام ذمہ
داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے طلبہ
سے رابطہ کرنے کے متعلق گفتگو کی نیز
8دسمبر2022ء کو اوکاڑہ میں ہونے والے تربیتی اجتماع کے شیڈول و انتظامات کے حوالے
سے تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ
دار نے ذمہ داران کو دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جبکہ
ساہیوال ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار محمد شفیق عطاری نے بھی تعلیمی معاملات پر کلام کیا جس پر شرکانے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مساجد و مدارس کی تعمیرات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں معاون
نگران مجلس مولانا عبدُ السمیع عطاری مدنی نے مختلف بزنس مین سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات عبدُ السمیع عطاری مدنی نے اتھارٹی پرسنز کو دعوت ِاسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے
بتاتے ہوئے انہیں مساجد و مدارس کی تعمیرات
میں اپنا حصہ شامل کرنے کے سلسلے میں شعبہ خدامُّ المساجد و المدارس کے ساتھ تعاون کرنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: مجلس خدامُ المساجد والمدارس
لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوت
ِاسلامی کے شعبہ خدَّامُ المساجد والمدارس کے زیرِ اہتمام معاون نگرانِ مجلس عبدُ السمیع عطاری
مدنی نےگوجرانوالہ ڈویژن میں مختلف تاجران
سے ملاقات کی۔
معاون نگرانِ مجلس عبدُ السمیع عطاری نے تاجران
کو دعوت ِاسلامی کے تحت ملک
و بیرون ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا جس میں بالخصوص شعبہ خدَّامُ المساجد
والمدارس کے تحت خریدے گئے مساجد و مدارس کے
نئے پروجیکٹ کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے اظہار
مسرت کرتے ہوئے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہا۔(رپورٹ:
مجلس خدامُ المساجد والمدارس لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

پچھلے دنوں بہاولپور شہر میں واقع شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز کی برانچ میں شعبہ مدرسۃالمدینہ آن لائن کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں شعبے
کے مدرسین وذمہ داران نے شرکت کی۔
ڈویژن سطح کے تعلیمی امور ذمہ دار مولانا حامد عطاری
مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے تعلیمی
نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے کلام کیا جبکہ برانچ ناظم مولانامحمد وقار یعقوب عطاری مدنی نے
انتظامی معاملات پر گفتگو کی اور شفٹ کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے گئے نیز ٹیلی تھون کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 29
نومبر 2022ء بروز منگل لاہور کے علاقے گلشن راوی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں شخصیات اور ذمہ داران سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”اپنی اصلاح“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے شرکا کو ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ
نے دورانِ بیان دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ٹیلی تھون جمع کروانے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون
رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں
مختلف شعبہ جات ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpeg)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 29 نومبر 2022ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ اصلاحِ اعمال، شعبہ مدنی کورسز
اور شعبہ مدنی قافلہ کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد امین
قافلہ عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبہ جات کے دینی کاموں کے حوالے سے
گفتگو کرتے ہوئے اُن کی تربیت کی۔
علاوہ ازیں اراکینِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے
دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں
شعبہ رابطہ برائےتاجران کے اہم ذمہ داران کا مدنی مشورہ

29 نومبر 2022ء
بروز منگل دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ رابطہ
برائےتاجران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور انہیں مزید بہتری کے لئے مدنی پھولوں دیئے۔بعدازاں
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں فیضانِ
قراٰن و حدیث کورس کی آخری نشست کا انعقاد

30 نومبر 2022ء
بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں صوبۂ بلوچستان سے آئے ہوئے
اسلامی بھائیوں کے لئے منعقد ہونے والے فیضانِ قراٰن و حدیث کورس کی آخری نشست کا
انعقاد کیا گیا۔
اس اختتامی نشست میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے کورس کے
شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں مزید کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے کورس کے اسلامی بھائیوں کو اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:محمد جہانزیب عطاری معاون رکن شوری ٰ مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)