5 رجب المرجب, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس
میں شعبے کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی قاعدہ مختلف زبانوں میں آنے کے حوالے سے
اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف ممالک میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں پر مشاورت کی۔